☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ النِّكَاحِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 138
صفحة 4 من 7
حديث رقم: 3674 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِلْبِكْرِ سَبْعَةُ أَيَّامٍ، وَلِلثَّيِّبِ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ، ثُمَّ يَعُودُ إِلَى نِسَائِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کنواری کو سات دن ملیں گے اور ثیبہ کو تین دن ملیں گے، پھر آدمی اپنی بیویوں (کے درمیان برابری کی سطح پر وقت) تقسیم کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3730]
حديث رقم: 3675 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخَذَتْ بِثَوْبِهِ:" كُنْ عِنْدِي الْيَوْمَ، فَقَالَ: إِنْ شِئْتِ كُنْتُ عِنْدَكِ الْيَوْمَ وَقَاصَصْتُكِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلثَّيِّبِ ثَلاثٌ، وَلِلْبِكْرِ سَبْعُ لَيَالٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دامن تھام کر (یہ کہا): ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آج کا دن میرے ہاں رہیں گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں آج کا دن تمہارے پاس ٹھہر جاتا ہوں اور پھر تم سے اس کے بدلے میں (پھر کسی دن تقسیم میں سے تمہارا دن منہا کر لوں گا)۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ کو تین دن ملیں گے اور کنواری کو سات دن ملیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3731]
حديث رقم: 3676 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّ سَلَمَةَ فِي شَوَّالٍ وَجَمَعَهَا فِي شَوَّالٍ، وَقَالَ: إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ عِنْدَكِ وَأُسَبِّعَ عِنْدَ صَوَاحِبَاتِكِ وَإِلا فَثَلاثَتُكِ، ثُمَّ أَدُورَ عَلَيْكِ فِي لَيْلَتِكِ، قَالَتْ: بَلْ ثَلِّثْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالملک بن ابوبکر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شوال کے مہینے میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، شوال کے مہینے میں ان کی رخصتی ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں سات دن تمہارے ساتھ رہتا ہوں اور پھر سات، سات دن تمہاری ساتھی خواتین (سوکنوں) کے ساتھ رہوں گا، ورنہ (دوسری صورت یہ ہے) میں تین دن تمہارے ساتھ رہتا ہوں اور پھر تمہاری باری کے دن تمہارے پاس آ جاؤں گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! (ابھی) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تین دن میرے ساتھ رہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3732]
حديث رقم: 3677 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ. ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، جَدِّي ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَيَّاشٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَ: وَنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا حِينَ دَخَلَ بِهَا:" لَيْسَ بِكِ هَوَانٌ عَلَى أَهْلِكِ إِنْ شِئْتِ أَقَمْتُ مَعَكِ ثَلاثًا خَالِصَةً لَكِ، وَإِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَكِ ثُمَّ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي، فَقَالَتْ تُقِيمُ مَعِي ثَلاثًا خَالِصَةً" . فَأَخَذَ مَالِكٌ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،" بِسَبْعٍ لِلْبِكْرِ، وَبِثَلاثٍ لِلثَّيِّبِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے: عبدالملک بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب ان کی رخصتی ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے شوہر کے نزدیک کم حیثیت کی مالک نہیں ہو، اگر تم چاہو، تو میں تمہارے ساتھ تین دن قیام کرتا ہوں، جو صرف تمہارے لیے ہوں گے (دوسری ازواج کو اپنی باری کے حساب سے ایک، ایک دن ملے گا)، اور اگر تم چاہو، تو میں تمہارے ساتھ سات دن رہوں، لیکن پھر اپنی تمام بیویوں (میں سے ہر ایک کے ساتھ) سات، سات دن رہوں گا۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”آپ میرے ساتھ تین دن رہیں۔“ امام مالک اور ابن ابی ذئب نے اس سے یہ حکم اخذ کیا ہے: کنواری کے ساتھ سات دن رہا جائے گا اور ثیبہ کے ساتھ تین دن رہا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3733]
حديث رقم: 3678 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيُّ ، حَبِيبِ بْنِ سَلْمَانَ ، يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، رَيْطَةَ بِنْتِ هِشَامٍ ، وَأُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتُ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، عَائِشَةَ ، مُحَمَّدٌ ، أَحْمَدُ ، الْوَاقِدِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَازِنِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَلْمَانَ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ رَيْطَةَ بِنْتِ هِشَامٍ ، وَأُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتُ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وَنا مُحَمَّدٌ ، نَا أَحْمَدُ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْتِ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْبِكْرُ إِذَا نَكَحَهَا رَجُلٌ وَلَهُ نِسَاءٌ لَهَا ثَلاثُ لَيَالٍ، وَلِلثَّيِّبِ لَيْلَتَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (حدیث کا متن اگلی سند کے بعد ہے)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب آدمی کسی کنواری کے ساتھ شادی کرے اور آدمی کی پہلی سے بیویاں موجود ہوں، تو اس کنواری کو سات دن ملیں گے اور اگر ثیبہ (کے ساتھ شادی کرے، تو اسے) دو دن ملیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3734]
حديث رقم: 3679 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" قَلَّ مَا كَانَ يَوْمٌ، أَوْ قَالَتْ: قَلَّ يَوْمٌ إِلا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى نِسَائِهِ فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ فِي مَجْلِسِهِ فَيُقَبِّلُ وَيَمَسُّ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ وَلا مُبَاشَرَةٍ، قَالَتْ: ثُمَّ يَبِيتُ عِنْدَ الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اکثر ایسا ہوتا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج کو اپنے پاس بٹھاتے تھے، ان کو بوسہ دیتے، انہیں چھوتے تھے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ساتھ صحبت یا مباشرت نہیں کرتے تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس اہلیہ کے ہاں بسر کرتے تھے، جس کی باری کا دن ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3735]
حديث رقم: 3680 سنن الدارقطني
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ
نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخُو زَنْبَرٍ، نَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ:" فَيُقَبِّلُ وَيَلْمِسُ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحبت نہیں کرتے تھے، صرف چھوتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3736]
حديث رقم: 3681 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَجَّاجٍ ، الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَلِيٍّ
وَنا وَنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، نَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا تَزَوَّجَتِ الْحُرَّةُ عَلَى الأَمَةِ قَسَمَ لَهَا يَوْمَيْنِ وَلِلأَمَةِ يَوْمًا، إِنَّ الأَمَةَ لا يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تَزَوَّجَ عَلَى الْحُرَّةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب تم کسی آزاد عورت کے ساتھ شادی کرو اور تمہاری پہلی بیوی کنیز ہو، تو تم آزاد عورت کو دو دن دو گے اور کنیز کو ایک دن دو گے، البتہ اگر پہلی بیوی آزاد عورت ہو، تو کسی کنیز کے ساتھ شادی کرنا مناسب نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3737]
حديث رقم: 3682 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، هُشَيْمٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْمِنْهَالِ ، عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، عَلِيٍّ
نَا نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِذَا تَزَوَّجَ الْحُرَّةَ عَلَى الأَمَةِ، قَسَمَ لِلأَمَةِ الثُّلُثَ وَلِلْحُرَّةِ الثُّلُثَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب پہلی بیوی کنیز ہو اور پھر کوئی آزاد عورت کے ساتھ شادی کر لے، تو تقسیم میں کنیز کا حصہ ایک تہائی ہو گا اور آزاد عورت کا حصہ دو تہائی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3738]
حديث رقم: 3683 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حُبَيْشُ بْنُ مُبَشِّرٍ الْفَقِيهُ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، عَائِشَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالا: نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حُبَيْشُ بْنُ مُبَشِّرٍ الْفَقِيهُ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْتَقَ صَفِيَّةَ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا وَتَزَوَّجَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر دیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3739]
حديث رقم: 3684 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْمُبَارَكِ يُعْرَفُ بِالأَعْرَابِيِّ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، عَائِشَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْمُبَارَكِ يُعْرَفُ بِالأَعْرَابِيِّ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَتَزَوَّجَهَا، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کر لی اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3740]
حديث رقم: 3685 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ الدَّقِيقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، سَلامٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ الدَّقِيقِيُّ ، مِنْ كِتَابِهِ إِمْلاءً، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ سَلامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْتَقَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ ثُمَّ تَزَوَّجَهَا، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کو آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کر لی اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3741]
حديث رقم: 3686 سنن الدارقطني
ابْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَتَزَوَّجَهَا، وَجَعَلَ مَهْرَهَا عِتْقَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کر لی اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3742]
حديث رقم: 3687 سنن الدارقطني
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قُرَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا قُرَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ، فَقَالَ لَهُ ثَابِتٌ: مَا أَصْدَقَهَا، قَالَ: أَصْدَقَهَا نَفْسَهَا أَعْتَقَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی۔ ثابت بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا مہر ادا کیا تھا؟“ تو سیدنا انس نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ان کی ذات مہر کے طور پر ادا کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3743]
حديث رقم: 3688 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ السَّوَّاقُ ، أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، قَتَادَةَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ السَّوَّاقُ ، نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ " عَنِ الرَّجُلِ يُعْتِقُ جَارِيَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا، فَقَالَ: أَلَمْ يُعْتِقْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ، وَجُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ وَجَعَلَ عِتْقَهُمَا مَهْرَهُمَا وَتَزَوَّجَهُمَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو اپنی کنیز کو آزاد کر کے اس کے ساتھ شادی کر لیتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا اور سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کو آزاد نہیں کیا تھا، اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دے کر ان کے ساتھ شادی کر لی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3744]
حديث رقم: 3689 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں، جو اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، یہ فرمایا: ”وہ شخص ایک دینار (راوی کو شک ہے، شاید) نصف دینار صدقہ کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3745]
حديث رقم: 3690 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَيَّانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكِ ، وَخُصَيْفٍ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَيَّانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكِ ، وَخُصَيْفٍ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، وہ ایک دینار (راوی کو شک ہے، شاید) نصف دینار صدقہ کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3746]
حديث رقم: 3691 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْقَطَّانُ ، عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، وَخُصَيْفٍ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْقَطَّانُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، وَخُصَيْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي الدَّمِ فَعَلَيْهِ دِينَارٌ، وَفِي الصُّفْرَةِ نِصْفُ دِينَارٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے، جب اس کا (حیض کا) خون (خارج ہو رہا ہو)، اس پر ایک دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا اور (اگر) زرد (مواد خارج ہو رہا ہو)، تو نصف دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3747]
حديث رقم: 3692 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ، وَإِنْ كَانَ صُفْرَةً فَبِنِصْفِ دِينَارٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے، جب اس کا (حیض کا) عبیط (گہرے سرخ رنگ کا مواد خارج ہو رہا ہو)، اس پر ایک دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا اور (اگر) زرد (مواد خارج ہو رہا ہو)، تو نصف دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3748]
حديث رقم: 3693 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ الْمَكِّيِّ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْبَصْرِيِّ ، مِقْسَمًا ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْبَصْرِيِّ ،،أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ مِقْسَمًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ الْوَاطِئَ فِي الْعِرَاكِ بِصَدَقَةٍ دِينَارٍ، وَإِنْ وَطِئَهَا بَعْدَ أَنْ تَطْهُرَ وَلَمْ تَغْتَسِلْ بِصَدَقَةٍ نِصْفِ دِينَارٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (عورت کے) حیض کے دوران صحبت کرنے والے شخص (کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دینار صدقہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کوئی شخص عورت کے پاک ہو جانے کے بعد اور غسل کرنے سے پہلے عورت کے ساتھ صحبت کر لے، تو اسے نصف دینار صدقہ کرنا ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3749]