☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: محرم کے نکاح کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب: محرم کے نکاح کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 20
حدیث نمبر: 3590 سنن دارقطنی
دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَبِي غَطَفَانَ ، عُمَرَ
نَا نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّفَّارِ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا قَبِيصَةُ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ ،" أَنَّهُ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا، يَعْنِي رَجُلا تَزَوَّجَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: ”اس سے مراد وہ شخص ہے، جس نے حالت احرام میں شادی کر لی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3646]
حدیث نمبر: 3591 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمِّي ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، نُبَيْهَ بْنَ وَهْبٍ ، أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَمِّي ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ نُبَيْهَ بْنَ وَهْبٍ ، يَقُولُ: قَالَ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكِحُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3648]
حدیث نمبر: 3592 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ، الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ،" عَنِ امْرَأَةَ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ مَكَّةَ وَأَرَادَ أَنْ يَعْتَمِرَ أَوْ يَحُجَّ، فَقَالَ: قَالَ: لا تَزَوَّجْهَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ، نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا، جس کے ساتھ کوئی ایسا شخص شادی کرنا چاہتا ہے، جو مکہ سے باہر ہے اور وہ عمرہ یا حج کرنے کے لیے جا رہا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”جب تم حالت احرام میں ہو، تو شادی نہ کرو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3649]
حدیث نمبر: 3593 سنن دارقطنی
أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، النُّفَيْلِيُّ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، نَا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا النُّفَيْلِيُّ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے، اور نہ ہی نکاح کا پیغام دے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3650]
حدیث نمبر: 3594 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ ، نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لا أَعْلَمُهُ إِلا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يَخْطُبُ عَلَى غَيْرِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان کے طور پر یہ بات نقل کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے، نہ کسی کو (اپنی) شادی کا پیغام دے سکتا ہے، نہ کسی کی طرف سے شادی کا پیغام دے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3651]
حدیث نمبر: 3595 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْسٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، الْقَوَارِيرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، أَبَانَ ، أَنَسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْسٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، نَا الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَتَزَوَّجُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُزَوِّجُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حالت احرام والا شخص نہ خود شادی کر سکتا ہے، نہ کسی کی شادی کروا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3652]
حدیث نمبر: 3596 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَنْجَابَ الطَّيِّبِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السَّرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَعْفَرٍ اللِّهْبِيُّ ، أَبِي وَهْبٍ الْبَصْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَنْجَابَ الطَّيِّبِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السَّرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَعْفَرٍ اللِّهْبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3653]
حدیث نمبر: 3597 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، أَبَا فَزَارَةَ ، يَزِيدَ ، مَيْمُونَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، قَالُوا: نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ، سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَهَا حَلالا وَبَنَى بِهَا حَلالا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3654]
حدیث نمبر: 3598 سنن دارقطنی
ابْنُ مَنِيعٍ ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَمَّادٌ ، أَبِي فَزَارَةَ ، يَزِيدَ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ حَلالا، وَبَنَى بِهَا حَلالا، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، تو اس وقت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا انتقال سرف کے مقام پر ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3655]
حدیث نمبر: 3599 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، يَزِيدَ ، مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ:" تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ وَنَحْنُ حَلالانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرف کے مقام پر میرے ساتھ شادی کی، ہم دونوں اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3656]
حدیث نمبر: 3600 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، يَزِيدَ ، مَيْمُونَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلالانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی، تو وہ دونوں اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3657]
حدیث نمبر: 3601 سنن دارقطنی
ابْنُ مَنِيعٍ ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي رَافِعٍ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ حَلالا، وَبَنَى بِهَا حَلالا، وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، میں نے ان دونوں کے درمیان قاصد کا فریضہ سرانجام دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3658]
حدیث نمبر: 3602 سنن دارقطنی
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ بَسَّامٍ الرَّازِيُّ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمِهْرِقَانِيُّ ، أَبُو دَاوُدَ ، دَاوُدَ أَبِي عَمْرٍو ، مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي رَافِعٍ
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ بَسَّامٍ الرَّازِيُّ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمِهْرِقَانِيُّ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ دَاوُدَ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَهُوَ حَلالٌ، وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلالٌ، وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا" ، دَاوُدُ أَبُو عَمْرٍو، وَهُوَ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، میں نے ان دونوں کے درمیان قاصد کا فریضہ سرانجام دیا تھا۔ داؤد ابوعمرو نامی راوی داؤد بن زبرقان ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3659]
حدیث نمبر: 3603 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، أَبِي ، بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبِي الأَسْوَدِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ: وَنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالا: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ مَحْمِيَةَ بْنَ جُزْءٍ وَرَجُلَيْنِ آخَرِينَ إِلَى مَيْمُونَةَ يَخْطُبُهَا وَهِيَ بِمَكَّةَ، فَرَدَّتْ أَمْرَهَا إِلَى أُخْتِهَا أُمِّ الْفَضْلِ، فَرَدَّتْ أُمُّ الْفَضْلِ إِلَى الْعَبَّاسِ، فَأَنْكَحَهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے محمیہ بن جزء اور دو افراد کو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، تاکہ انہیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے) نکاح کا پیغام دیں، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اس وقت مکہ میں مقیم تھیں، انہوں نے یہ ذمہ داری اپنی بہن سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کو سونپی، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے یہ ذمہ داری (اپنے شوہر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو سونپی، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3660]
حدیث نمبر: 3604 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ ، أَبِي ، سَلامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ ، مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَبِيعَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبُو الأَسْوَدِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
وَنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ سَلامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ" ، كَذَا قَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَلامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ، وَهُوَ غَرِيبٌ عَنْ مَطَرٍ. وَعِنْدَ مَطَرٍ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ هَذَا الْقَوْلُ أَيْضًا. وَرَوَاهُ أَبُو الأَسْوَدِ يَتِيمُ عُرْوَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مثل رِوَايَةِ مَطَرٍ عَنْهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3661]
حدیث نمبر: 3605 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، كَامِلٌ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ بِمَكَّةَ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا كَامِلٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3662]
حدیث نمبر: 3606 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حُمَيْدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، وہ دونوں اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3663]
حدیث نمبر: 3607 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3664]
حدیث نمبر: 3608 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، وُهَيْبٌ ، عَبْدُ اللَّهِ ، بِشْرُ بْنُ هِلالٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، أَيُّوبُ
نَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا وُهَيْبٌ . ح وَنا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا بِشْرُ بْنُ هِلالٍ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالا: نَا أَيُّوبُ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3665]
حدیث نمبر: 3609 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ) شادی کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3666]