☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْمَهْرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نکاح کا بیان← بَابُ الْمَهْرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 50
Page 1 of 3
Hadith No.: 3535 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ أَبُو قَتَادَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ أَبُو قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" إِنْ كُنَّا لَنَنْكِحُ الْمَرْأَةَ عَلَى الْحَفْنَةِ وَالْحَفْنَتَيْنِ مِنَ الدَّقِيقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ آٹے کے ایک یادو کپ کے عوض میں کسی عورت کے ساتھ شادی کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3591]
Hadith No.: 3536 Sunan Daraqutni
أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، أَبُو هَارُونَ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا أَبُو هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ صَدَاقِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: مَا اصْطَلَحَ عَلَيْهِ أَهْلُوهُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خواتین کے مہر کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی مقدار وہی ہو گی، جو وہ لوگ آپس میں طے کر لیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3592]
Hadith No.: 3537 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، صَالِحُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ الْمَكِّيُّ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، صَالِحُ بْنُ رُومَانَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ الْمَكِّيُّ . ح وَنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ رُومَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلا تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى مِلْءِ كَفٍّ مِنْ طَعَامٍ لَكَانَ ذَلِكَ صَدَاقَهَا" ، قَالَ النَّيْسَابُورِيُّ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلا أَعْطَى امْرَأَةً مِلْءَ يَدَيْهِ طَعَامًا كَانَتْ بِهِ حَلالا".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ مٹھی بھر اناج (مہر ہونے کی شرط) پر نکاح کر لیتا ہے، تو یہ مہر (تسلیم) ہو گا۔“ نیشاپوری نے اپنی حدیث میں محمد بن مسلم کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص دونوں مٹھیاں بھر کے اناج (مہر کے طور پر) عورت کو دے دیتا ہے، تو وہ عورت اس شخص کے لیے حلال ہو جائے گی (یعنی وہ اناج نکاح میں مہر تسلیم کیا جائے گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3593]
Hadith No.: 3538 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كُنَّا نَنْكِحُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقَبْضَةِ مِنَ الطَّعَامِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مٹھی بھر اناج کے عوض میں شادی کر لیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3594]
Hadith No.: 3539 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُوسَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا مُوسَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْطَى فِي نِكَاحٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ فَقَدِ اسْتَحَلَّ، قَالَ: مِنْ دَقِيقٍ أَوْ طَعَامٍ أَوْ سَوِيقٍ" ، وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ:" مَنْ أَعْطَى فِي صَدَاقٍ"، وَقَالَ:" بُرًّا أَوْ تَمْرًا أَوْ سَوِيقًا أَوْ دَقِيقًا فَقَدِ اسْتَحَلَّ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نکاح میں دونوں مٹھیاں بھر کر دے، تو اس نے نکاح کو حلال کر لیا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یہاں شاید آٹے، اناج، یا ستو کے الفاظ ہیں، ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص مہر میں دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یہاں شاید کھجور، ستو یا آٹے کے الفاظ ہیں۔ روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”تو اس نے حلال کر لیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3595]
Hadith No.: 3540 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَضُرُّ أَحَدُكُمْ أَبِقَلِيلٍ مِنْ مَالِهِ تَزَوَّجَ أَمْ بِكَثِيرٍ بَعْدَ أَنْ يُشْهِدَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص گواہ بنا لے، تو اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا، خواہ وہ تھوڑے مال (کے بطور مہر) کے عوض میں نکاح کرے یا زیادہ مال کے عوض میں کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3596]
Hadith No.: 3541 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الآدَمِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، شَرِيكٌ ، أَبِي هَارُونَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الآدَمِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ جُنَاحٌ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِمَالِهِ بِقَلِيلٍ أَوْ كَثِيرٍ إِذَا أَشْهَدَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گواہ بنا لے، تو اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا کہ وہ اپنے تھوڑے سے مال (کے بطور مہر ہونے) کے عوض میں شادی کرتا ہے یا زیادہ مال کے مہر ہونے کے عوض میں شادی کرتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3597]
Hadith No.: 3542 Sunan Daraqutni
ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عُبَيْدُ بْنُ هَاشِمٍ الْكَرْمَانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، شَرِيكٌ ، أَبِي هَارُونَ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وثنا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ أَيْضًا، نَا عُبَيْدُ بْنُ هَاشِمٍ الْكَرْمَانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالا: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْمَرْءِ جُنَاحٌ أَنْ يَتَزَوَّجَ مِنْ مَالِهِ بِقَلِيلٍ أَوْ كَثِيرٍ إِذَا أَشْهَدَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گواہ بنا لے، تو اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا کہ وہ اپنے تھوڑے مال (کے بطور مہر ہونے) کے عوض میں شادی کرتا ہے یا زیادہ مال کے مہر ہونے کے عوض میں شادی کرتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3598]
Hadith No.: 3543 Sunan Daraqutni
أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الأَحْوَلُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْفَضْلِ النُّبَيْرَةُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ الطَّالِبِيُّ الْجَعْفَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ الْمَازِنِيُّ ، أَبِيهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الأَحْوَلُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْفَضْلِ النُّبَيْرَةُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ الطَّالِبِيُّ الْجَعْفَرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ الْمَازِنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَضُرُّ أَحَدُكُمْ أَبِقَلِيلٍ مِنْ مَالِهِ أَوْ بِكَثِيرٍ تَزَوَّجَ بَعْدَ أَنْ يُشْهِدَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گواہ بنا لے، تو اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا کہ وہ اپنے تھوڑے مال (کے بطور مہر ہونے) کے عوض میں شادی کرتا ہے یا زیادہ مال کے مہر ہونے کے عوض میں شادی کرتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3599]
Hadith No.: 3544 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْكِحُوا الأَيَامَى، ثَلاثًا، قِيلَ: مَا الْعَلائِقُ بَيْنَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: مَا تَرَاضَى عَلَيْهِ الأَهْلُونَ، وَلَوْ قَضِيبٍ مِنْ أَرَاكٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ کی شادی کر دو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا، لوگوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ان کا مہر کیا ہونا چاہیے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس پر گھر والے راضی ہوں، خواہ وہ پیلو کی ایک شاخ ہی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3600]
Hadith No.: 3545 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْبَلَدِيُّ ، زَكَرِيَّا بْنُ الْحَكَمِ الذَّسْعَنِيُّ ، أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ ، مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَطَاءٍ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْبَلَدِيُّ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ الْحَكَمِ الذَّسْعَنِيُّ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ ، نَا مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَنْكِحُوا النِّسَاءَ إِلا الأَكْفَاءَ، وَلا يُزَوِّجُهُنَّ إِلا الأَوْلِيَاءُ، وَلا مَهْرَ دُونَ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" ، مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ أَحَادِيثُهُ لا يُتَابَعُ عَلَيْهَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کا نکاح صرف کفو میں کرو، ان کی شادی صرف اولیاء کریں، اور دس درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ اس روایت کا راوی مبشر بن عبید متروک الحدیث ہے، اس کی نقل کردہ احادیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3601]
Hadith No.: 3546 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُطَبَّقِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ ، بَقِيَّةُ ، مُبَشِّرِ بْنِ عُبَيْدٍ ، الْحَجَّاجِ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُطَبَّقِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُبَشِّرِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا صَدَاقَ دُونَ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دس درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3602]
Hadith No.: 3547 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، دَاوُدُ الأَوْدِيُّ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٌّ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، نَا دَاوُدُ الأَوْدِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" لا يَكُونُ مَهْرًا أَقَلَّ مِنْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دس درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3603]
Hadith No.: 3548 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَنْبَسِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لا صَدَاقَ أَقَلَّ مِنْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
شعبی فرماتے ہیں: ”دس درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3604]
Hadith No.: 3549 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَنْجُورِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ الدَّانَاجِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَلِيٍّ
نَا نَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَامِرٍ الْبَلْخِيُّ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَنْجُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الدَّانَاجِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لا مَهْرَ أَقَلَّ مِنْ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پانچ درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3605]
Hadith No.: 3550 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكِنَانِيُّ ، أَبَا سَيَّارٍ الْبَغْدَادِيَّ ، أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ ، غِيَاثُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، دَاوُدَ الأَوْدِيَّ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكِنَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَيَّارٍ الْبَغْدَادِيَّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ ، يَقُولُ: لَقَّنَ غِيَاثُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، دَاوُدَ الأَوْدِيَّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ :" لا مَهْرَ أَقَلَّ مِنْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" ، فَصَارَ حَدِيثًا.
Translation: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دس درہم سے کم مہر نہیں ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3606]
Hadith No.: 3551 Sunan Daraqutni
أَبُو شَيْبَةَ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيًّا
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، نَا أَبُو شَيْبَةَ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" الصَّدَاقُ مَا تَرَاضَى بِهِ الزَّوْجَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مہر وہی ہو گا، جس پر میاں بیوی راضی ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3607]
Hadith No.: 3552 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ،" أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ فَهَلَكَ عَنْهَا، وَكَانَتْ مِمَّنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ عِنْدَهُمْ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ" ، قَالَ الرَّمَادِيُّ: كَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وَإِنَّمَا هُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ الَّذِي مَاتَ عَلَى النَّصْرَانِيَّةِ.
Translation: محمد محی الدین .
عروہ، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ پہلے عبداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں، ان کا انتقال ہو گیا، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی، تو نجاشی نے ان کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کر دی، وہ اس وقت ان لوگوں کے پاس حبشہ میں مقیم تھیں۔ عبدالرزاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا پہلا شوہر عبیداللہ بن جحش تھا، جو عیسائی ہو کر مرا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3608]
Hadith No.: 3553 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ،" أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمْهَرَهَا عَنْهُ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَيْهِ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عروہ، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ عبیداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں، عبیداللہ کا انتقال حبشہ میں ہو گیا، تو نجاشی نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کر دی اور اپنی طرف سے چار ہزار درہم مہر کے طور پر انہیں ادا کیے، اور پھر سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں (مدینہ منورہ) بھجوایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3609]
Hadith No.: 3554 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قُتَيْبَةَ ، ابْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنُ النَّصْرِ هُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ الأَشْجَعِيِّ ، لِسُفْيَانَ ، دَاوُدَ الأَوْدِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قُتَيْبَةَ ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ النَّصْرِ هُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الأَشْجَعِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ : حَدِيثُ دَاوُدَ الأَوْدِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ،" لا مَهْرَ أَقَلَّ مِنْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ" ، فَقَالَ سُفْيَانُ: دَاوُدُ مَا زَالَ هَذَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: إِنَّ شُعْبَةَ رَوَى عَنْهُ فَضَرَبَ جَبْهَتَهُ، وَقَالَ: دَاوُدَ.
Translation: محمد محی الدین .
عبیداللہ اشجعی بیان کرتے ہیں: میں نے سفیان سے کہا: داؤد نے شعبی کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”دس درہم سے کم مہر نہیں ہو گا۔“ تو سفیان بار بار ”داؤد، داؤد“ کہتے رہے، گویا وہ ان کا انکار کر رہے تھے، میں نے کہا: شعبہ نے ان کے حوالے سے روایات نقل کی ہیں، تو انہوں نے اپنی پیشانی پر ہاتھ مارا اور ”داؤد، داؤد“ کہتے رہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3610]