☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ أَحْكَامِ النِّكَاحِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نکاح کا بیان← بَابُ أَحْكَامِ النِّكَاحِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 78
Page 4 of 4
Hadith No.: 3517 Sunan Daraqutni
أَبُو طَاهِرٍ الْقَاضِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَلِيُّ
نَا نَا أَبُو طَاهِرٍ الْقَاضِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عِقَابٍ، وَأَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ:" امْرَأَةٌ أَنَا وَلِيُّهَا تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ إِذْنِي، فَقَالَ عَلِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ:" تَنْظُرُ فِيمَا صَنَعَتْ إِذَا كَانَتْ تَزَوَّجَتْ كُفُؤًا أَجَزْنَا ذَلِكَ لَهَا، وَإِنْ كَانَتْ تَزَوَّجَتْ مَنْ لَيْسَ لَهَا بِكُفُؤٍ جَعَلْنَا ذَلِكَ إِلَيْكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سماک بن حرب بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا علی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: ”ایک لڑکی ہے، میں اس کا ولی ہوں، اس نے میری اجازت کے بغیر شادی کر لی ہے۔“ تو سیدنا علی علیہ السلام نے فرمایا: ”اس لڑکی نے جو حرکت کی ہے، اس کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ اگر اس نے کفو میں شادی کی ہے، تو ہم اسے برقرار رکھیں گے، اور اگر اس نے کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کی ہے، جو اس کا کفو نہیں ہے، تو ہم (اسے برقرار رکھنے یا کالعدم کرنے کا اختیار) تمہیں دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3572]
Hadith No.: 3518 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الأَوْزَاعِيِّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ، وَلِلثَّيِّبِ نَصِيبٌ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ، وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى الرِّضَا، رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ" ، قَالَ إِسْحَاقُ: قُلْتُ لِعِيسَى: آخِرُ الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: هَكَذَا الْحَدِيثُ فَلا أَدْرِي.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنواری لڑکی کی شادی اس وقت تک نہ کی جائے، جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے، اور ثیبہ کو اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہے، جب تک وہ ناراضگی کی طرف دعوت نہ دے، اگر وہ ناراضگی کی طرف بلاتی ہے اور اس کے سرپرست رضامندی کی طرف بلاتے ہیں، تو یہ مقدمہ حاکم وقت کے سامنے پیش ہو گا۔“ اسحاق کہتے ہیں: میں نے عیسیٰ سے دریافت کیا: روایت کا آخری حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”مجھے نہیں پتہ، ویسے روایت اسی طرح ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3573]
Hadith No.: 3519 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَفِيُّ ، عَبْدَانُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبَا سَلَمَةَ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَفِيُّ ، نَا عَبْدَانُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ ، حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ، وَلا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ، وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے، جب تک اس کی مرضی نہ معلوم کر لی جائے، اور کنواری کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے، جب تک اس سے اذن نہ لیا جائے، اور اس کا اذن خاموشی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3574]
Hadith No.: 3520 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأَيِّمُ أَوْلَى بِأَمْرِهَا، وَالْيَتِيمَةُ تَسْتَأْمِرُهَا فِي نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا" ، أَنَّ تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ. وَخَالَفَهُمَا مَعْمَرٌ فِي إِسْنَادِهِ فَأَسْقَطَ مِنْهُ رَجُلا، وَخَالَفَهُمَا أَيْضًا فِي مَتْنِهِ فَأَتَى بِلَفْظٍ آخَرَ وَهِمَ فِيهِ، لأَنَّ كُلِّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، وَكُلِّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ خَالَفُوا مَعْمَرًا، وَاتِّفَاقُهُمْ عَلَى خِلافِهِ دَلِيلٌ عَلَى وَهْمِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) اپنے معاملے کی زیادہ حق دار ہے، اور کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی، اس کا اذن اس کی خاموشی ہے۔“ سعید بن سلمہ نے صالح بن کیسان کے حوالے سے اس کی متابعت کی ہے۔ معمر نے اس کی سند میں ان دونوں سے مختلف بات بیان کی ہے، انہوں نے سند میں سے ایک شخص کا ذکر ساقط کر دیا ہے، اسی طرح معمر نے اس روایت کے متن میں بھی ان دونوں سے مختلف بات نقل کی ہے اور روایت کو دوسرے الفاظ میں نقل کیا ہے، تاہم اس میں انہیں وہم ہوا ہے، کیونکہ ہر وہ راوی، جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور ہر وہ راوی، جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے ساتھ نافع بن جبیر سے نقل کیا ہے، ان سب نے معمر سے مختلف روایت نقل کی ہے، اور ان سب راویوں کا معمر سے مختلف روایت کرنے پر اتفاق کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ معمر کو اس بارے میں وہم ہوا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3575]
Hadith No.: 3521 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْبَصْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ ، صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْبَصْرِيُّ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامِ ، نَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْذَنُ فِي نَفْسِهَا، وَإِذْنُهَا السُّكُوتُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی، اس کی اجازت خاموشی ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3576]
Hadith No.: 3522 Sunan Daraqutni
الْمَحَامِلِيُّ ، وَالنَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْمَحَامِلِيُّ وَالنَّيْسَابُورِيُّ قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْذَنُ، وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہے، اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3578]
Hadith No.: 3523 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَبُو سَعِيدٍ الْهَرَوِيُّ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ، سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٍ ، صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الْهَرَوِيُّ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ، وَصَمْتُهَا رِضَاهَا" ، كَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ صَالِحٍ وَالَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ فِي الإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ، لأَنَّ صَالِحًا لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْهُ، اتَّفَقَ عَلَى ذَلِكَ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَسَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ صَالِحٍ، سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: الَّذِي عِنْدِي أَنَّ مَعْمَرًا أَخْطَأَ فِيهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہوتا، اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی خاموشی اس کی رضا ہو گی۔“ معمر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، اس سے پہلے جو روایت گزر چکی ہے، وہ سند اور متن کے اعتبار سے زیادہ درست ہے، کیونکہ صالح نامی راوی نے اسے نافع بن جبیر سے نہیں سنا ہے، انہوں نے اسے عبداللہ بن فضل سے سنا ہے، اس بارے میں صالح سے نقل کرنے میں ابن اسحاق اور سعید بن سلمہ متفق ہیں۔ میں نے شیخ ابوبکر نیشاپوری کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے نزدیک اس بارے میں معمر نے غلطی کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3579]
Hadith No.: 3524 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ بِوَاسِطَ مِنْ أَصْلِهِ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا، وَصُمُوتُهَا رِضَاهَا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَالِكٍ نَحْوَ هَذَا اللَّفْظِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اس کی خاموشی اس کی رضامندی شمار ہو گی۔“ ابوداؤد طیالسی نے اپنی سند کے ساتھ اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3580]
Hadith No.: 3525 Sunan Daraqutni
أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، أَبُو دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، بِمِصْرَ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، بِمِصْرَ، أنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ بَعْدَ مَوْتِ نَافِعٍ بِسَنَةٍ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ حَلْقَةٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی اجازت اس کی خاموشی ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3581]
Hadith No.: 3526 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَبْلُغُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ يُوسُفُ فِي حَدِيثِهِ: سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يَذْكُرُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا فِي نَفْسَهَا" ، وَزَادَ عَمْرٌو:" وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا". وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا"، مِنْهُمْ: شُعْبَةُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ، وَغَيْرُهُمْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کا والد (اس کے بارے میں) اس کی مرضی معلوم کرے گا۔“ عمرو نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس کی اجازت اس کی خاموشی ہو گی۔“ یہ روایت بعض دیگر اسناد کے ساتھ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3582]
Hadith No.: 3527 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، شُعْبَةُ ، مَالِكٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، مَالِكٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُسَدَّدٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، مَالِكٍ ، أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، سُفْيَانُ ، زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ ، أَبِي ، جَدِّي ، يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، مَالِكٍ
نَا بِذَلِكَ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، قَالا: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مَالِكٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَكُلُّهُمْ، قَالَ: الثَّيِّبُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس کے تمام راویوں نے لفظ ”الثیب“ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3583]
Hadith No.: 3528 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأَيِّمُ أَوْلَى بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فَإِنْ صَمَتَتْ، فَهُوَ رِضَاهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو یہ اس کی رضامندی شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3584]
Hadith No.: 3529 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، مَالِكٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا مَالِكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا" ، لَفْظُ ابْنِ سِنَانٍ، وَهَذَا خِلافُ لَفْظِ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى، عَنِ ابْنِ مَهْدِيٍّ، قَالَ الشَّيْخُ: وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ قَوْلُهُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ"، إِنَّمَا أَرَادَ بِهِ الْبِكْرَ الْيَتِيمَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، لأَنَّا قَدْ ذَكَرْنَا فِي رِوَايَةِ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَمَنْ تَابَعَهُ فِيمَا تَقَدَّمَ مِمَّنْ رَوَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ"، وَأَمَّا قَوْلُ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ:" وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا"، فَإِنَّا لا نَعْلَمُ أَحَدًا وَافَقَ ابْنَ عُيَيْنَةَ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ، وَلَعَلَّهُ ذَكَرَهُ مِنْ حِفْظِهِ فَسَبَقَ لِسَانُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى:" أَنَّ الْيَتِيمَةَ تُسْتَأْمَرُ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کا اذن اس کی خاموشی ہو گی۔“ یہ الفاظ ابن سنان نامی راوی کے ہیں اور یہ دونوں اس روایت سے مختلف ہیں، جسے فضل بن موسیٰ نے ابن مہدی کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: ”یہاں اس بات کا احتمال موجود ہے کہ اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ”کنواری لڑکی“ سے مراد کنواری یتیم لڑکی ہو، ویسے اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم صالح بن کیسان اور اس کی متابعت میں منقول دیگر روایات میں یہ ذکر کر چکے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔““ ابن عیینہ نے زیاد بن سعد کے حوالے سے جو یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کنواری لڑکی سے اس کا والد اجازت لے گا۔“ تو ہمارے علم کے مطابق کسی بھی راوی نے ان الفاظ کے بارے میں ابن عیینہ کی موافقت نہیں کی ہے، ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی یادداشت کے حوالے سے یہ روایت ذکر کی ہو اور ان کی زبان غلطی کر گئی ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ ابوبردہ کے حوالے سے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی گئی ہے: ”یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3585]
Hadith No.: 3530 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ ، يُونُسُ بْنُ أَبِي ، أَبُو بُرْدَةَ ، أَبُو مُوسَى
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بُرْدَةَ : قَالَ أَبُو مُوسَى : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ، فَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ" ، قَالَ أَبُو قَطَنٍ: قُلْتُ لِيُونُسَ: سَمِعْتَهُ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِي بُرْدَةَ؟، قَالَ: نَعَمْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو اس نے اجازت دے دی، لیکن اگر وہ انکار کرے، تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔“ ابوقطن نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یونس سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے یہ روایت ان سے سنی ہے؟ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) ابوبردہ سے سنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3586]
Hadith No.: 3531 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الإِصْطَخْرِيُّ ، مُسَدَّدٌ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، أَبِي ، أَبَا بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الإِصْطَخْرِيُّ ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فَإِنْ سَكَتَتْ فَهُوَ إِذْنٌ، وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ وَوَكِيعٌ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ وَأَبُو قُتَيْبَةَ وَغَيْرُهُمْ عَن يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ.
Translation: محمد محی الدین .
ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو یہ اجازت شمار ہو گی، اور اگر وہ انکار کرے، تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔“ ابن فضیل، وکیع، یحییٰ بن آدم، عبداللہ بن داؤد، ابوقطیبہ اور دیگر راویوں نے اسے یونس بن ابواسحاق کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3587]
Hadith No.: 3532 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجٌ ، مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُسَدَّدٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، يُونُسَ بْنِ أَبِي ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجٌ نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، وَإِذْنُهَا سُكُوتُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اس کا اذن اس کی خاموشی ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3588]
Hadith No.: 3533 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، النَّضْرُ ، إِسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أنا النَّضْرُ ، أنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ رَضِيَتْ زُوِّجَتْ، وَإِنْ لَمْ تَرْضَ لَمْ تُزَوَّجْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اگر وہ راضی ہو، تو اس کی شادی کر دی جائے گی، اور اگر وہ راضی نہ ہو، تو اس کی شادی نہیں کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3589]
Hadith No.: 3534 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأَيِّمُ أَمْلَكُ بِأَمْرِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فِي نَفْسِهَا، وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) اپنے معاملے کی اپنے ولی سے زیادہ مالک (حق دار) ہوتی ہے، اور کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی، اور اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3590]