☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: نکاح کے احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب: نکاح کے احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 78
صفحہ 3 از 4
حدیث نمبر: 3497 سنن دارقطنی
أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَمِّعِ ابْنَيْ يَزِيدَ
نَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَمِّعِ ابْنَيْ يَزِيدَ قَالا: أَنْكَحَ خِذَامٌ ابْنَتَهُ خَنْسَاءَ وَهِيَ كَارِهَةٌ رَجُلا وَهِيَ ثَيِّبٌ،" فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ اور سیدنا مجمع بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا خذام رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی خنساء کی شادی کر دی، وہ خاتون اس شخص کو پسند نہیں کرتی تھیں، وہ خاتون ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3551]
حدیث نمبر: 3498 سنن دارقطنی
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْكُوفِيُّ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَجَّاجِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِيهِ ، خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامِ بْنِ خَالِدٍ
نَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْكُوفِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدَّتِهِ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: كَانَتْ أَيِّمًا مِنْ رَجُلٍ فَزَوَّجَهَا أَبُوهَا رَجُلا مِنْ بَنِي عَوْفٍ، فَحَنَّتْ إِلَى أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَارْتَفَعَ شَأْنُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَاهَا أَنْ يُلْحِقَهَا بِهَوَاهَا، فَتَزَوَّجَتْ أَبَا لُبَابَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: وہ بیوہ تھیں، ان کے والد نے بنو عوف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ ان کی شادی کر دی، وہ خاتون ابولبابہ بن عبدالمنذر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں، اس کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے والد کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس کی شادی اس کی خواہش کے مطابق کریں، اس خاتون نے سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شادی کر لی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3552]
حدیث نمبر: 3499 سنن دارقطنی
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، هُشَيْمٌ ، عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبُو سَلَمَةَ ، خَنْسَاءُ بِنْتُ خِذَامٍ
نَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، يُقَالُ لَهَا: خَنْسَاءُ بِنْتُ خِذَامٍ زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَهِيَ ثَيِّبٌ، فَأَتَت النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:" الأَمْرُ إِلَيْكِ، قَالَتْ: فَلا حَاجَةَ لِي فِيهِ، فَرَدَّ نِكَاحَهَا، فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَ ذَلِكَ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَجَاءَتْ بِالسَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: انصار کے خاندان بنو عمر و بن عوف سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جس کا نام خنساء بنت خذام تھا، ان کے والد نے ان کی شادی کر دی، وہ خاتون ثیبہ تھیں، انہوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کا حق تمہیں حاصل ہے۔“ اس نے عرض کی: ”میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔“ تو نبی نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا، اس کے بعد اس خاتون نے سیدنا ابولبابہ بن منذر کے ساتھ شادی کر لی، اور اس کے ہاں سیدنا ابولبابہ کے صاحبزادے سائب پیدا ہوئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3553]
حدیث نمبر: 3500 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى كُرَيْنِبُ ، أَبُو يَعْقُوبَ الأَفْطَسُ ، هُشَيْمٌ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى كُرَيْنِبُ ، نَا أَبُو يَعْقُوبَ الأَفْطَسُ أَخُو أَبِي مُسْلِمٍ الْمُسْتَمْلِيُّ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ خَنْسَاءَ بِنْتَ خِذَامٍ أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ،" فَرَدَّ نِكَاحَهَا، فَتَزَوَّجَهَا أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ، فَجَاءَتْ بِالسَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ وَكَانَتْ ثَيِّبًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ خنساء بنت خذام رضی اللہ عنہا کے والد نے اس کی شادی کر دی، (اس شوہر کو) وہ خاتون ناپسند کرتی تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا، پھر سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر نے اس کے ساتھ شادی کی، اور اس کے ہاں سیدنا ابولبابہ کے صاحبزادے سائب پیدا ہوئے، وہ خاتون ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3554]
حدیث نمبر: 3501 سنن دارقطنی
أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، وَكِيعٌ ، كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَتَاةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أَبِي وَنِعْمَ الأَبُ هُوَ زَوَّجَنِي ابْنَ أَخِيهِ لِيَرْفَعَ مِنْ خَسِيسَتِهِ، قَالَ: فَجَعَلَ الأَمْرَ إِلَيْهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَاءَ، أَنْ لَيْسَ إِلَى الآبَاءِ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک لڑکی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے والد، جو ایک بہترین باپ ہیں، انہوں نے میری شادی اپنے بھتیجے سے کر دی ہے، تاکہ میری وجہ سے اس کی کم حیثیت بہتر ہو جائے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لڑکی کو اختیار دیا (کہ وہ نکاح کو کالعدم کر سکتی ہے)، اس نے عرض کی: ”میرے والد نے جو کیا ہے، میں اسے برقرار رکھتی ہوں، میں یہ چاہتی ہوں کہ خواتین کو اس بات کا پتہ چل جائے کہ اس بارے میں باپ کو اختیار نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3555]
حدیث نمبر: 3502 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَائِشَةَ ، أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَوْنٌ يَعْنِي ابْنَ كَهْمَسٍ ، أَبِي ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، نَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَتَاةً دَخَلَتْ عَلَيْهَا. ح وَنا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَوْنٌ يَعْنِي ابْنَ كَهْمَسٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: جَاءَتْ فَتَاةٌ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخِيهِ لِيَرْفَعَ مِنْ خَسِيسَتِهِ وَإِنِّي كَرِهْتُ ذَلِكَ، قَالَتِ: اقْعُدِي حَتَّى يَجِيءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاذْكُرِي ذَلِكَ لَهُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِيهَا فَجَاءَ أَبُوهَا، وَجَعَلَ الأَمْرَ إِلَيْهَا". فَلَمَّا رَأَتْ أَنَّ الأَمْرَ جُعِلَ إِلَيْهَا، قَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي، إِنِّي إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ هَلْ لِلنِّسَاءِ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ أَمْ لا؟. قَالَ ابْنُ الْجُنَيْدِ: فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي وَلَكِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ لِلنِّسَاءِ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ أَمْ لا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک لڑکی ان کے پاس آئی (اس کے بعد روایت اگلی حدیث میں ہے)۔ عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں: ایک لڑکی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی: ”میرے والد نے میری شادی اپنے بھتیجے کے ساتھ کر دی ہے، تاکہ میری وجہ سے اس کی کمتر حیثیت بہتر ہو جائے، مجھے یہ پسند نہیں ہے۔“ سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”نبی کے تشریف لانے تک تم بیٹھی رہو، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے معاملہ پیش کروں گی۔“ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، تو سیدہ عائشہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے معاملہ پیش کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لڑکی کے والد کو بلایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (نکاح کے برقرار رکھنے یا کالعدم کرنے) کا اختیار لڑکی کو دیا، جب اس لڑکی نے یہ دیکھا کہ اسے اختیار دیا گیا ہے، تو وہ بولی: ”میرے والد نے جو کیا، میں اسے برقرار رکھنا چاہتی ہوں، میں یہ چاہتی ہوں کہ مجھے اس بات کا پتہ چل جائے کہ کیا خواتین کو اس بارے میں اختیار ہے۔“ ابن جنید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! انہوں نے جو کیا ہے، میں اسے برقرار رکھتی ہوں، میں یہ چاہتی ہوں کہ مجھے یہ پتہ چل جائے کہ خواتین کو اس بارے میں اختیار ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3556]
حدیث نمبر: 3503 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، أَبُو ظُفُرٍ عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُطَهَّرٍ ، جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، كَهْمَسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا أَبُو ظُفُرٍ عَبْدُ السَّلامِ بْنُ مُطَهَّرٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كَهْمَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ تُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَلْقَهُ فَجَلَسَتْ تَنْتَظِرُهُ حَتَّى جَاءَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِهَذِهِ الْمَرْأَةِ إِلَيْكَ حَاجَةً، قَالَ لَهَا: وَمَا حَاجَتُكِ؟، قَالَتْ:" إِنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخٍ لَهُ لِيَرْفَعَ خَسِيسَتَهُ بِي وَلَمْ يَسْتَأْمِرْنِي، فَهَلْ لِي فِي نَفْسِي أَمْرٌ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: مَا كُنْتُ لأَرُدَّ عَلَى أَبِي شَيْئًا صَنَعَهُ وَلَكِنِّي أَحْبَبْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَاءُ أَلَهُنَّ فِي أَنْفُسِهِنَّ أَمْرٌ أَمْ لا؟" ، هَذِهِ كُلُّهَا مَرَاسِيلُ ابْنُ بُرَيْدَةَ، لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ شَيْئًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملنے کے لیے آئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم موجود نہیں تھے، وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انتظار میں بیٹھ گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس عورت کو آپ سے کوئی کام ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا کام ہے؟“ اس نے بتایا: ”میرے والد نے میری شادی اپنے بھتیجے کے ساتھ کر دی، تاکہ میری وجہ سے اس کی حیثیت بہتر ہو جائے، میرے والد نے اس بارے میں میری مرضی معلوم نہیں کی، تو کیا مجھے اپنی ذات کے بارے میں کوئی اختیار ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ اس عورت نے عرض کی: ”میرے والد نے جو کیا ہے، میں اسے مسترد نہیں کرنا چاہوں گی، البتہ میں یہ چاہتی ہوں کہ خواتین کو اس بات کا پتہ چل جائے کہ انہیں اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔“ شیخ فرماتے ہیں: یہ تمام روایات مراسیل ہیں، کیونکہ ابن بریدہ نامی راوی نے سیدہ عائشہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3557]
حدیث نمبر: 3504 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ، َأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، َأَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، ابْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، ، َأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الصُّوفِيُّ ، غَيْرُهُم ، الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، الأَوْزَاعِيِّ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ و، َأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ و َأَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، وَنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ و، َأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الصُّوفِيُّ وَ غَيْرُهُم ْ، قَالُوا: نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا وَلَمْ يَسْتَأْذِنْهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" ، لَفْظُ أَبِي بَكْرٍ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَهِيَ بَكْرٌ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَّقَ بَيْنَهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی ایک کنواری بیٹی کی شادی کر دی، اس نے لڑکی سے اجازت نہیں لی، وہ لڑکی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ لڑکی کنواری تھی (اور اس کی شادی) اس کی اجازت کے بغیر ہوئی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3558]
حدیث نمبر: 3505 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کی (اس کے بعد حسب سابق حدیث منقول ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3559]
حدیث نمبر: 3506 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَاسَرْجِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ . ح وثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَاسَرْجِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَةً لَهُ بِكْرًا وَهِيَ كَارِهَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" ، الصَّحِيحُ مُرْسَلٌ، وَقَوْلُ شُعَيْبٍ وَهْمٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کر دی، وہ لڑکی اس رشتے کو ناپسند کرتی تھی، وہ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ شیخ فرماتے ہیں: صحیح یہ ہے کہ یہ روایت مرسل ہے اور شعیب نامی راوی کا قول وہم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3560]
حدیث نمبر: 3507 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، الْخَضِرُ بْنُ دَاوُدَ ، الأَثْرَمُ ، لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الأَوْزَاعِيِّ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْخَضِرُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا الأَثْرَمُ ، قَالَ: ذَكَرْتُ لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ حَدِيثَ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: حَدَّثَنَاهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنِ الأَوْزَاعِيّ، عَنْ عَطَاءٍ، مُرْسَلا، مثل هَذَا عَنْ جَابِرٍ كَالْمُنْكِرِ أَنْ يَكُونَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ راوی نے یہ روایت عطاء کے حوالے سے مرسل حدیث کے طور پر نقل کی ہے، بالکل اسی طرح جیسے یہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3561]
حدیث نمبر: 3508 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ
ثنا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، نَا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ:" فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَزَوْجِهَا وَهِيَ بَكْرٌ، أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک عورت اور اس کے شوہر کے درمیان علیحدگی کروا دی، وہ عورت کنواری تھی، اس کے والد نے اس کی شادی کی تھی، اس عورت کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3562]
حدیث نمبر: 3509 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الصَّنْعَانِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، أَبِي ، عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، سُفْيَانَ ، هِشَامٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، الْمُهَاجِرِ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، نَا أَبِي ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّ نِكَاحَ بَكْرٍ وَثَيِّبٍ أَنْكَحَهُمَا أَبُوهُمَا وَهُمَا كَارِهَتَانِ، فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِكَاحَهُمَا" ، هَذَا وَهْمٌ مِنَ الذِّمَارِيِّ، وَتَفَرَّدَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَالصَّوَابُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلٌ، وَهِمَ فِيهِ الذِّمَارِيُّ عَنِ الثَّوْرِيِّ وَلَيْسَ بِقَوِيٍّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کنواری لڑکی اور ایک ثیبہ عورت دونوں کے نکاح کو کالعدم قرار دیا تھا، ان کے والد نے ان دونوں کی شادی کی تھی، ان دونوں کو (یہ رشتے) پسند نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ شیخ فرماتے ہیں: اسے نقل کرنے میں ذماری نامی راوی کو وہم ہوا ہے، وہ اس سند کے ساتھ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں، صحیح یہ ہے کہ روایت یحییٰ بن ابوکثیر کے حوالے سے مہاجر بن عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3563]
حدیث نمبر: 3510 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، أَبِي
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، نَا أَبِي ، بِإِسْنَادِهِ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3564]
حدیث نمبر: 3511 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْقُومَسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، سُفْيَانُ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، الْمُهَاجِرِ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْقُومَسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مہاجر بن عکرمہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3565]
حدیث نمبر: 3512 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ . ح وثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، قَالا: نَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، وَقَالَ أَبُو خُرَاسَانَ: إِنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا بِغَيْرِ إِذْنِهَا، فَفَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ حَبَّانَ عَنْ أَيُّوبَ. وَتَابَعَهُ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرُهُ يُرْسِلُهُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَالصَّحِيحُ مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک لڑکی کے والد نے اس کی شادی کر دی، اس لڑکی کو (یہ رشتہ) پسند نہیں تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لڑکی کو (نکاح برقرار رکھنے یا کالعدم کرنے) کا اختیار دیا۔ ابوخراسان نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ایک لڑکی نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس بات کا تذکرہ کیا کہ اس کے والد نے اس کی اجازت کے بغیر اس کی شادی کر دی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے عکرمہ کے حوالے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور درست یہی ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3566]
حدیث نمبر: 3513 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ الرَّقِّيُّ ، مَعْمَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيَّ ، زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ ، أَيُّوبَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ الرَّقِّيُّ ، نَا مَعْمَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيَّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ:" نَكَحَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي الْمُنْذِرِ ابْنَتَهُ وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: بنو منذر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنی صاحبزادی کی شادی کر دی، اس لڑکی کو (وہ رشتہ) پسند نہیں تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3567]
حدیث نمبر: 3514 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ ، أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کر دی، اس لڑکی کو رشتہ پسند نہیں تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3569]
حدیث نمبر: 3515 سنن دارقطنی
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الأَصْبَهَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ ، مُوسَى بْنُ عَامِرٍ ، الْوَلِيدُ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عَامِرٍ ، نَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا فَكَرِهَتْ ذَلِكَ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" ، لا يُثْبَتُ هَذَا عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ نَافِعٍ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کی، اس لڑکی کو رشتہ پسند نہیں تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ یہ روایت ابن ابی ذئب کے حوالے سے نافع سے منقول ہونے کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے، درست یہ ہے کہ یہ ابن ابی ذئب کے حوالے سے عمر بن حسین سے منقول ہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3570]
حدیث نمبر: 3516 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ بِابْنَتِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" هَذِهِ ابْنَتِي أَبَتْ أَنْ تَزَوَّجَ، فَقَالَ: أَطِيعِي أَبَاكِ أَتَدْرِينَ مَا حَقَّ الزَّوْجُ عَلَى الزَّوْجَةِ؟ لَوْ كَانَ بِأَنْفِهِ قُرْحَةٌ تَسِيلُ قَيْحًا وَصَدِيدًا لَحَسَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ لا نَكَحْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُنْكِحُوهُنَّ إِلا بِإِذْنِهِنَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کی: ”میری بیٹی شادی کرنے سے انکار کر رہی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے باپ کا حکم مان لو، کیا تم جانتی ہو؟ شوہر کا بیوی پر حق کیا ہے؟ اگر شوہر کی ناک میں پھوڑا نکل آئے، جس میں سے پیپ اور مواد خارج ہوتا ہو اور عورت زبان کے ذریعے اس کو چاٹ لے، تو بھی وہ شوہر کا حق ادا نہیں کرے گی۔“ تو اس خاتون نے عرض کی: ”اس ذات کی قسم، جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں تو شادی نہیں کروں گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان (لڑکیوں) کی شادی ان کی مرضی کے ساتھ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3571]