☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ أَحْكَامِ النِّكَاحِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ النِّكَاحِ← بَابُ أَحْكَامِ النِّكَاحِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 78
صفحة 1 من 4
حديث رقم: 3457 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَخْبَرَتْهُ،" أَنَّ النِّكَاحَ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَلَى أَرْبَعَةِ أَنْحَاءٍ، فَنِكَاحُ النَّاسِ الْيَوْمَ يَخْطُبُ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ ابْنَتَهُ فَيُصْدِقُهَا ثُمَّ يَنْكِحُهَا، قَالَ: وَنِكَاحٌ آخَرُ كَانَ الرَّجُلُ يَقُولُ لامْرَأَتِهِ إِذَا طَهُرَتْ مِنْ طَلْعَتِهَا: أَرْسِلِي إِلَى فُلانٍ فَاسْتَبْضِعِي مِنْهُ، وَاعْتَزَلَهَا زَوْجُهَا لا يَمَسُّهَا أَبَدًا حَتَّى يَسْتَبِينَ حَمْلُهَا مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ الَّذِي تَسْتَبْضِعُ مِنْهُ، فَإِذَا تَبَيَّنَ حَمْلُهَا أَصَابَهَا زَوْجُهَا إِذَا أَحَبَّ، وَإِنَّمَا يَصْنَعُ ذَلِكَ رَغْبَةً فِي نَجَابَةِ الْوَلَدِ، كَانَ هَذَا النِّكَاحُ يُسَمَّى نِكَاحَ الاسْتِبْضَاعِ، قَالَتْ: وَنِكَاحٌ آخَرُ يَجْتَمِعُ الرَّهْطُ دُونَ الْعَشْرَةِ فَيَدْخُلُونَ عَلَى الْمَرْأَةِ كُلُّهُمْ يُصِيبُهَا، فَإِذَا حَمَلَتْ وَضَعَتْ وَمَرَّتْ لَيَالِي بَعْدَ أَنْ تَضَعَ حَمْلَهَا أَرْسَلَتْ إِلَيْهِمْ فَلَمْ يَسْتَطِعْ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَنْ يَمْتَنِعَ حَتَّى يَجْتَمِعُوا عِنْدَهَا، فَتَقُولُ لَهُمْ: قَدْ عَرَفْتُمُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِكُمْ، وَقَدْ وَلَدَتْهُ وَهُوَ ابْنُكَ يَا فُلانُ، فَتُسَمِّي مَنْ أَحَبَّتْ مِنْهُمْ بِاسْمِهِ فَيُلْحَقَ بِهِ وَلَدُهَا لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَمْتَنِعَ مِنْهُ الرَّجُلُ، وَنِكَاحٌ رَابِعٌ يَجْتَمِعُ النَّاسُ الْكَثِيرُ فَيَدْخُلُونَ عَلَى الْمَرْأَةِ لا تَمْتَنِعُ مِمَّنْ جَاءَهَا وَهُنَّ الْبَغَايَا، كُنَّ يَنْصِبْنَ عَلَى أَبْوَابِهِنَّ رَايَاتٍ تَكُنْ عَلَمًا، فَمَنْ أَرَادَهُنَّ دَخَلَ عَلَيْهِنَّ، فَإِذَا حَمَلَتْ إِحْدَاهُنَّ فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا جَمَعُوا لَهَا وَدَعَوْا الْقَافَةَ لَهُمْ ثُمَّ أَلْحَقُوا وَلَدَهَا فَالْتَاطَهُ وَدَعَاهُ ابْنَهُ لا يَمْتَنِعُ مِنْ ذَاكَ، فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ هَدَمَ نِكَاحَ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ كُلِّهِ إِلا نِكَاحَ أَهْلِ الإِسْلامِ الْيَوْمَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: زمانہ جاہلیت میں نکاح چار طریقوں سے ہوتے تھے۔ ایک نکاح کا طریقہ وہ تھا جو آج کل لوگوں میں رائج ہے، آدمی کسی دوسرے شخص کی بیٹی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجتا تھا اور اسے مہر دیتا تھا اور اس کے ساتھ نکاح کر لیتا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نکاح کا دوسرا طریقہ یہ تھا کہ کوئی شخص اپنی بیوی سے، جب وہ اس شخص سے طلاق لینے کے بعد پاک ہو جاتی تھی، یہ کہتا تھا: تم فلاں شخص کو پیغام بھیجو اور اس کے ساتھ صحبت کر لو۔ وہ شخص اس دوران اپنی بیوی سے الگ رہتا تھا، اور اس کی بیوی کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہیں کرتا تھا جب تک اس دوسرے شخص سے اس عورت کا حمل ظاہر نہ ہو جاتا تھا، جس کے ساتھ اس عورت نے صحبت کی تھی۔ جب عورت کا حمل ظاہر ہو جاتا تھا، تو اس کا اصل شوہر اس کے ساتھ صحبت کر لیتا تھا اگر اسے اس کی خواہش ہوتی تھی۔ وہ شخص اس لیے کرتا تھا تاکہ اس کی اولاد کسی بڑے خاندان کے فرد کا نطفہ ہو۔ اس نکاح کو نکاح استبضاع کا نام دیا جاتا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نکاح کا تیسرا طریقہ یہ تھا کہ کچھ لوگ اکٹھے ہوتے، ان کی تعداد دس سے کم ہوتی تھی۔ وہ سب کسی عورت کے پاس جاتے اور وہ سب اس کے ساتھ صحبت کرتے۔ پھر وہ حاملہ ہو جاتی اور آخر کار بچے کو جنم دیتی تھی۔ بچے کو جنم دینے کے کچھ دن بعد وہ ان سب کو بلواتی تھی۔ ان سب میں سے کوئی بھی شخص آنے سے انکار نہیں کر سکتا تھا۔ جب وہ لوگ اس عورت کے پاس اکٹھے ہوتے، تو وہ عورت ان سے کہتی: تم لوگ جانتے ہو کہ تم نے کیا کیا تھا؟ میں نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ اے فلاں! یہ تمہارا بیٹا ہے۔ وہ عورت ان افراد میں سے جس کا چاہتی، اس شخص کا نام لیتی، تو اس کے بچے کا نسب اس شخص کے ساتھ لاحق کر دیا جاتا تھا۔ وہ شخص اب اس بچے کا انکار نہیں کر سکتا تھا۔ چوتھا طریقہ یہ تھا کہ بہت سے لوگ اکٹھے ہو کر کسی عورت کے پاس جاتے۔ وہ عورت اپنے ہاں آنے والے کسی شخص کو روک نہیں سکتی تھی۔ یہ جسم فروش عورتیں ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے دروازوں پر مخصوص جھنڈے لگائے ہوئے ہوتے تھے جو ان (کے پیشے) کا علامتی نشان ہوتا تھا۔ جو شخص ان کے ہاں جانا چاہتا، وہ چلا جاتا تھا۔ جب ان میں سے کوئی ایک عورت حاملہ ہوتی اور بچے کو جنم دیتی، تو سب لوگوں کو اس کے پاس اکٹھا کیا جاتا تھا۔ پھر کسی قیافہ شناس کو بلایا جاتا تھا۔ وہ اس عورت کے بچے کو اس شخص کے ساتھ لاحق کر دیتا، جس کے ساتھ وہ بچہ مشابہت رکھتا تھا۔ پھر لوگ اس بچے کو اس شخص کے بیٹے کے طور پر بلاتے اور وہ شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3511]
حديث رقم: 3458 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ النِّكَاحَ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَلَى أَرْبَعَةِ أَنْحَاءٍ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَهُ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ: لَمْ يَرْوِهِ إِلا ابْنُ وَهْبٍ، زَعَمُوا أَنَّ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ حِينَ، حَدَّثَهُ بِهِ أَصْبَغُ بَرَكَ مِنَ الْفَرَحِ، وَقَالَ أَصْبَغُ فِي حَدِيثِهِ:" أَرْسِلِي إِلَى فُلانٍ فَاسْتَبْضِعِي مِنْهُ وَيَعْتَزِلُهَا زَوْجُهَا وَلا يَمَسُّهَا أَبَدًا حَتَّى يَتَبَيَّنَ حَمْلُهَا مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلُ الَّذِي تَسْتَبْضِعُ مِنْهُ، فَإِذَا تَبَيَّنَ حَمْلُهَا أَصَابَهَا زَوْجُهَا إِذَا أَحَبَّ، وَإِنَّمَا يَصْنَعُ ذَلِكَ رَغْبَةً فِي نَجَابَةِ الْوَلَدِ، فَكَانَ هَذَا النِّكَاحُ يُسَمَّى نِكَاحَ الاسْتِبْضَاعِ"، وَقَالَ الصَّاغَانِيُّ: وَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ أَصْبَغَ، نَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" أَرْسِلِي إِلَى فُلانٍ وَاسْتَرْضِعِي مِنْهُ، وَاعْتَزَلَهَا زَوْجُهَا لا يَمَسُّهَا أَبَدًا حَتَّى يَسْتَبِينَ حَمْلُهَا مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ الَّذِي تَسْتَرْضِعُ مِنْهُ، وَكَانَ هَذَا يُسَمَّى نِكَاحَ الاسْتِرْضَاعِ"، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ: وَهُوَ الصَّوَابُ، وَقَالَ: فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ هَدَمَ نِكَاحَ الْجَاهِلِيَّةِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: زمانہ جاہلیت میں چار طرح کے نکاح ہوتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: (شوہر اپنی بیوی سے یہ کہتا) تم فلاں شخص کو پیغام بھیجو، پھر تم اس کے ساتھ صحبت کر لو۔ اس دوران اس عورت کا شوہر اس سے الگ رہتا اور عورت کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرتا جب تک اس شخص سے حمل ظاہر نہ ہو جاتا جس کے ساتھ عورت نے صحبت کی تھی۔ جب عورت کا حمل ظاہر ہو جاتا، تو شوہر اس کے ساتھ صحبت کر لیتا اگر اسے اس کی خواہش ہوتی۔ وہ ایسا اس لیے کرتا تھا تاکہ اس کی اولاد نجیب ہو۔ اس نکاح کو نکاح استبضاع کا نام دیا گیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: (شوہر بیوی سے کہتا) تم فلاں شخص کو پیغام بھیجو اور اس سے حاملہ ہو جاؤ۔ عورت کا شوہر عورت سے الگ رہتا، اس وقت تک اس کے ساتھ صحبت نہ کرتا جب تک دوسرے شخص سے عورت کا حمل ظاہر نہ ہو جاتا۔ اس نکاح کو نکاح استرضاع کا نام دیا گیا تھا۔ محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: یہ درست ہے (اس میں یہ الفاظ بھی ہیں) جب اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا، تو زمانہ جاہلیت کے نکاح (کے مختلف طریقوں) کو ختم کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3512]
حديث رقم: 3459 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ الْبَدَلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ تَنْزِلُ عَنِ امْرَأَتِكَ وَأَنْزِلُ لَكَ عَنِ امْرَأَتِي وَأَزِيدُكَ، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَلا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ سورة الأحزاب آية 52، قَالَ: فَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ عَائِشَةُ، فَدَخَلَ بِغَيْرِ إِذْنٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عُيَيْنَةُ، فَأَيْنَ الاسْتِئْذَانُ؟، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا اسْتَأْذَنْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مُضَرَ مُنْذُ أَدْرَكْتُ، قَالَ: مَنْ هَذِهِ الْحُمَيْرَا الَّتِي إِلَى جَنْبِكَ؟، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذِهِ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: أَفَلا أنزل لَكَ عَنْ أَحْسَنِ الْخَلْقِ؟، فَقَالَ: يَا عُيَيْنَةُ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ ذَلِكَ، قَالَ: فَلَمَّا أَنْ خَرَجَ قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هَذَا؟، قَالَ: أَحْمَقُ مُطَاعٌ، وَإِنَّهُ عَلَى مَا تَرَيْنَ لِسَيِّدِ قَوْمِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں بدل یہ ہوتا تھا کہ کوئی شخص دوسرے سے کہتا، تم مجھے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے دو میں تمہیں اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے دوں گا اور میں تمہیں مزید فائدہ دوں گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «وَلَا أَنْ تَبَدَّلُوا بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ حُسْنُهُنَّ» ۔ سیدنا عیینہ بن حصن فزاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے، عیینہ اجازت لیے بغیر اندر آگئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عیینہ! تم نے اجازت کیوں نہیں لی؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب سے میں بالغ ہوا میں نے مضر قبیلہ کے کسی فرد کے ہاں اندر داخل ہونے کی اجازت طلب نہیں کی، اس نے یہ بھی کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں موجود یہ خوبصورت خاتون کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عائشہ ہے، جو تمام اہل ایمان کی ماں ہے۔“ اس نے کہا: کیا میں اس کی جگہ تبدیل کر کے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو زیادہ خوبصورت عورت نہ دوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عیینہ! اللہ تعالیٰ نے اس عمل کو حرام قرار دیا ہے۔“ جب وہ شخص چلا گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! یہ کون تھا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک احمق رہنما تھا، تم نے اس کی ذہنی حالت دیکھی ہے اس کے باوجود یہ اپنی قوم کا سردار ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3513]
حديث رقم: 3460 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، إِسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوبردہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3514]
حديث رقم: 3461 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ابْنِ خُزَيْمَةَ ، أَبَا مُوسَى
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، عَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى ، يَقُولُ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ يُثْبِتُ حَدِيثَ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا فَاتَنِي مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ مَا فَاتَنِي اتِّكَالا مِنِّي عَلَى حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3515]
حديث رقم: 3462 سنن الدارقطني
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَاهَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ السَّعْدِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، إِسْرَائِيلَ
نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ الْقَاضِي، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَاهَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ السَّعْدِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، مثل قَوْلِ ابْنِ سِنَانٍ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ: فَقِيلَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: إِنَّ شُعْبَةَ، وَسُفْيَانَ يُوَقِّفَانِهِ عَلَى أَبِي بُرْدَةَ، فَقَالَ: إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ سُفْيَانَ، وَشُعْبَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن ہمذانی نے اپنی سند کے حوالے سے اسے اسرائیل سے اس طرح نقل کیا ہے، جیسے ابن سنان نے نقل کیا ہے۔ محمد بن مخلد کہتے ہیں: عبدالرحمن ہمذانی سے کہا: ”شعبہ اور سفیان دونوں نے اسے ابوبردہ تک، موقوف، روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اسرائیل نے ابواسحاق کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے، وہ میرے نزدیک سفیان اور شعبہ سے منقول روایت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3516]
حديث رقم: 3463 سنن الدارقطني
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ أَبُو عَلِيٍّ، نَا صَالِحٌ جَزْرَةُ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَدِينِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ، يَقُولُ: كَانَ إِسْرَائِيلُ يَحْفَظُ حَدِيثَ أَبِي إِسْحَاقَ كَمَا يَحْفَظُ سُورَةَ الْحَمْدُ، قَالَ صَالِحٌ: إِسْرَائِيلُ أَتْقَنُ فِي أَبِي إِسْحَاقَ خَاصَّةً.
الترجمة: محمد محی الدین .
دعلج بن احمر نے اپنی سند کے ہمراہ عبدالرحمن بن مہدی کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”اسرائیل کو ابواسحاق کی روایات اسی طرح یاد تھیں، جس طرح انہیں سورة فاتحہ یاد تھی۔“ صالح فرماتے ہیں: ”اسرائیل بطور خاص ابواسحاق کی روایات کو زیادہ محفوظ طور پر (نقل کرتے ہیں)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3517]
حديث رقم: 3464 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، شُعْبَةُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ بِالْبَصْرَةِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3518]
حديث رقم: 3465 سنن الدارقطني
أَبِي سَعِيدٍ
نَا نَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ، حَدَّثَنِي عَمِّي، نَا ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ، نَا شَرِيكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" لا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ وَشُهُودٍ وَمَهْرٍ، إِلا مَا كَانَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوسعید فرماتے ہیں: ”ولی، گواہوں اور مہر کے بغیر نکاح درست نہیں ہوتا، البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کا نکاح ان کے بغیر بھی ہو سکتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3519]
حديث رقم: 3466 سنن الدارقطني
ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، ابْنَ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُرْوَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَالْمَهْرُ لَهَا بِمَا أَصَابَ مِنْهَا، فَإِنْ تَشَاجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لا وَلِيَّ لَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو عورت ولی کے بغیر اجازت نکاح کر لے، اس کا نکاح باطل ہو گا، اس کا نکاح باطل ہو گا، اس کا نکاح باطل ہو گا، اگر مرد اس کے ساتھ صحبت کر لے، تو مرد کے اس عمل کی وجہ سے اس عورت کو مہر ملے گا، اگر ان کے درمیان آپس میں اختلاف ہو جائے، تو جس کا کوئی ولی نہ ہو، حاکم وقت اس کا ولی ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3520]
حديث رقم: 3467 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، قَالا: نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا نِكَاحَ إِلا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْ عَدْلٍ، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَنْكَحَهَا وَلِيُّ مَسْخُوطٌ عَلَيْهِ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ" ، رَفَعَهُ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، جس عورت کا نکاح ایسا ولی کروائے، جس سے ناراضگی ہو، تو اس عورت کا نکاح باطل ہو گا۔“ عدی بن فضل نامی راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3521]
حديث رقم: 3468 سنن الدارقطني
عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، ابْنِ الْهَادِ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَائِشَةَ
نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ إِمْلاءً، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَمْ كَانَ صَدَاقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَزْوَاجَهُ؟، فَقَالَتْ: كَانَ صَدَاقُهُ اثْنَيْ عَشَرَ أُوقِيَّةٍ وَنَشٍّ، قَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا النَّشُّ؟ هُوَ نِصْفُ الأُوقِيَّةِ، فَذَلِكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْهَمٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج کو کتنا مہر ادا کرتے تھے؟“ تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”بارہ اوقیہ اور نش۔“ سیدہ عائشہ نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو، نش سے کیا مراد ہے؟“ اس سے مراد نصف اوقیہ ہے اور (مہر کی مجموعی رقم) پانچ سو درہم بنتی ہے۔ امام دارقطنی نے آگے چل کر وہ روایات نقل کی ہیں، جن میں یہ مذکور ہے کہ دس درہم سے کم مہر نہیں ہو سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3522]
حديث رقم: 3469 سنن الدارقطني
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، عُثْمَانُ بْنُ الْيَمَانِ ، دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، مُوسَى بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، نَا عُثْمَانُ بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ صَدَاقُنَا إِذْ كَانَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ أَوَاقٍ، وَيَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى الأُخْرَى، فَذَلِكَ أَرْبَعُمِائَةِ دِرْهَمٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، تو ہم دس اوقیہ مہر ادا کرتے تھے، پھر انہوں نے ایک ہاتھ دوسرے پر مارتے ہوئے فرمایا: ”یہ چار سو درہم ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3523]
حديث رقم: 3470 سنن الدارقطني
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبُو مُوسَى ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، الْحَسَنِ ، مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ
نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ زَوَّجَ أُخْتًا لَهُ فَطَلَّقَهَا الرَّجُلُ ثُمَّ أَنْشَأَ يَخْطُبُهَا، فَقَالَ: زَوَّجْتُكَ كَرِيمَتِي فَطَلَّقْتَهَا، ثُمَّ أَنْشَأْتَ تَخْطُبُهَا، فَأَبَى أَنْ يُزَوِّجَهُ وَهَوِيَتْهُ الْمَرْأَةُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآَيَةَ وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232" ، هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ. عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ، وَعَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ يُونُسَ بِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی کی۔ ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔ میں نے اپنی (معزز بہن) کے ساتھ تمہاری شادی کی اور تم نے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن وہ خاتون اس شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم عورتوں کو طلاق دے دو، اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو تم انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں۔“ یہ حدیث صحیح ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ابومعمر کے حوالے سے عبدالوارث کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد بن ابوعمرو کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ابراہیم بن طہمان کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3524]
حديث رقم: 3471 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، الْحَسَنِ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، مَعْقِلٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:" فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 232، قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ أَنَّهَا نزلت فِيهِ، قَالَ: كُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِي مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا، فَقُلْتُ لَهُ: زَوَّجْتُكَ وَفَرَشْتُكَ وَأَكْرَمْتُكَ فَطَلَّقْتَهَا، ثُمَّ جِئْتُ تَخْطُبُهَا لا وَاللَّهِ لا تَعُودُ إِلَيْهَا أَبَدًا، قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ لا بَأْسَ بِهِ وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ، فَقُلْتُ: الآنَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلٍ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ، اللہ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”تو تم ان عورتوں کو اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں، اگر وہ مناسب طور پر آپس میں (دوبارہ شادی کرنے پر) راضی ہوں۔“ حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی بہن کی شادی ایک شخص کے ساتھ کی۔ اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس عورت کی عدت گزر گئی۔ پھر اس شخص نے دوبارہ اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے اس سے کہا: میں نے تمہارے ساتھ (اپنی بہن) کی شادی کی، اسے تمہاری بیوی بنایا، تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے اسے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نکاح کا پیغام لے کر آ گئے ہو۔ نہیں! اللہ کی قسم تم اسے دوبارہ کبھی بھی حاصل نہیں کر سکو گے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس شخص میں اور کوئی خرابی نہیں تھی، اور وہ عورت بھی اس کے ساتھ شادی دوبارہ کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے کہا: یا رسول اللہ! اب میں ایسا ہی کروں گا۔ پھر میں نے عورت کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ عباد بن راشد نے حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ سعید نے قتادہ کے حوالے سے، حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3525]
حديث رقم: 3472 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَبُو عَامِرٍ ، عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، الْحَسَنِ ، مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ لِي أُخْتٌ فَخُطِبَتْ إِلَيَّ فَكُنْتُ أَمْنَعُهَا النَّاسَ فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَخَطَبَهَا فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ، فَاضْطَجَعَهَا مَا شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَخَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ: مَنَعْتُهَا النَّاسَ وَزَوَّجْتُكَ إِيَّاهَا، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا طَلاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكْتَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَيَّ أَتَيْتَنِي تَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ إِنِّي لا أُزَوِّجُكُ أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى، أَوْ قَالَ أنزلت وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232، فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ" ، الْمَعْنَى قَرِيبٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ایک بہن تھی۔ اس کے ساتھ شادی کے لیے کچھ لوگوں کے رشتے آئے، لیکن میں نے انہیں منع کر دیا۔ پھر میرا چچا زاد بھائی میرے پاس آیا۔ اس نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، تو میں نے لڑکی کی شادی اس کے ساتھ کر دی۔ جب تک اللہ کو منظور تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ پھر اس شخص نے اس لڑکی کو طلاق دے دی، جس میں اسے رجوع کرنے کی گنجائش تھی، لیکن اس شخص نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ لڑکی کی عدت گزر گئی۔ اس کے بعد دوسرے لوگوں کے ساتھ اس نے بھی نکاح کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے کہا: میں نے دوسرے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ اس لڑکی کی شادی نہیں کی، اور تمہارے ساتھ اس کی شادی کر دی، لیکن تم نے اسے طلاق دے دی، جس میں رجوع کی گنجائش تھی، لیکن تم نے رجوع نہیں کیا۔ یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ اب جب اس کے رشتے آ رہے ہیں، تو تم نے بھی رشتہ بھیج دیا۔ میں تمہارے ساتھ اس کی شادی کبھی نہیں کروں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں): ”جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ دوبارہ شادی کر لیں۔“ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس لڑکی کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ اس روایت کا مفہوم (ایک دوسرے کے) قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3526]
حديث رقم: 3473 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، رَوْحٌ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا رَوْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ:" كَانَتْ لِي أُخْتٌ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا، ثُمَّ خَلا عَنْهَا حَتَّى إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا، فَحَمَى مَعْقِلٌ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: خَلا عَنْهَا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهَا فَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ سورة البقرة آية 232" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بہن ایک شخص کی بیوی تھی۔ اس نے اسے طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی۔ پھر اس شخص نے نکاح کا پیغام بھیجا، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ کو اس بات پر غصہ آیا۔ انہوں نے فرمایا: اس نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا تھا حالانکہ یہ اس سے رجوع کر سکتا تھا۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ اس لڑکی اور اس کے سابقہ شوہر کے درمیان رکاوٹ بن گئے، تو اللہ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ دوبارہ شادی کر لیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3527]
حديث رقم: 3474 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ ، سَكِينَةَ بِنْتِ حَنْظَلَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ ، عَنْ عَمَّتِهِ سَكِينَةَ بِنْتِ حَنْظَلَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ عَلَيَّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ وَلَمْ تَنْقَضِ عِدَّتِي مِنْ مَهْلِكِ زَوْجِي، فَقَالَ: قَدْ عَرَفْتِ قَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَرَابَتِي مِنْ عَلِيٍّ وَمَوْضِعِي فِي الْعَرَبِ، قُلْتُ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا جَعْفَرٍ إِنَّكَ رَجُلٌ يُؤْخَذُ عَنْكَ تَخْطُبُنِي فِي عِدَّتِي، قَالَ: إِنَّمَا أَخْبَرْتُكِ لِقَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمِنْ عَلِيٍّ وَقَدْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ مُتَأَيِّمَةٌ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: " لَقَدْ عَلِمْتِ أَنَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخِيرَتُهُ وَمَوْضِعِي فِي قَوْمِي"، كَانَتْ تِلْكَ خُطْبَتَهُ .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن سلیمان اپنی پھوپھی سکینہ بنت حنطلہ کا بیان نقل کرتے ہیں: امام محمد الباقر نے میرے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، اس وقت میرے شوہر کے انتقال کی عدت نہیں گزری تھی، انہوں نے فرمایا: ”تم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ میرے رشتے سے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ میرے رشتے اور عربوں کے درمیان میری حیثیت سے واقف ہو (میں تمہارے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں)۔“ میں نے کہا: ”اے ابوجعفر، اللہ آپ کی مغفرت کرے، آپ سے استفادہ کیا جاتا ہے، اور آپ میری عدت کے دوران مجھے نکاح کا پیغام دے رہے ہیں؟“ تو امام محمد الباقر نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں تمہیں بتایا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ام سلمہ (کو نکاح کا پیغام دینے کے لیے) ان کے پاس تشریف لے گئے تھے، وہ اس وقت سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ (کے انتقال کے بعد بیوگی کی) عدت گزار رہی تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”اے ام سلمہ! تم جانتی ہو، میں اللہ کا رسول ہوں اور اس کا برگزیدہ ہوں، میری قوم میں میری حیثیت جو ہے (تم اس سے واقف ہو)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغام نکاح کے الفاظ یہ تھے (اور میں نے بھی یہی الفاظ استعمال کیے ہیں)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3528]
حديث رقم: 3475 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو وَائِلَةَ الْمَرْوَزِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ ، الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، خَالِدُ بْنُ الْوَضَّاحِ ، أَبِي الْخَصِيبِ ، هِشَامٍ ، عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو وَائِلَةَ الْمَرْوَزِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ مِنْ وَلَدِ بِشْرِ بْنِ الْمُحْتَفِزِ، نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ الْوَضَّاحِ ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا بُدَّ فِي النِّكَاحِ مِنْ أَرْبَعَةٍ: الْوَلِيِّ وَالزَّوْجِ وَالشَّاهِدَيْنِ" ، أَبُو الْخَصِيبِ مَجْهُولٌ وَاسْمُهُ: نَافِعُ بْنُ مَيْسَرَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”نکاح میں چار چیزیں ضروری ہیں: ولی، شوہر، (یا بیوی) اور دو گواہ۔“ ابوالحصیب نافع بن میسرہ نامی راوی مجہول ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3529]
حديث رقم: 3476 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، رَوْحٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا رَوْحٌ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: جَمَعَتِ الطَّرِيقُ رَكْبًا فَجَعَلَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُمْ ثَيِّبٌ أَمْرَهَا بِيَدِ رَجُلٍ غَيْرِ وَلِيٍّ فَأَنْكَحَهَا فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ " فَجَلَدَ النَّاكِحَ وَالْمُنْكِحَ وَرَدَّ نِكَاحَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں: راستے میں میری ملاقات کچھ سواروں سے ہوئی، ان میں سے ایک ثیبہ عورت نے اپنے نکاح کا معاملہ ایسے شخص کو سونپا، جو اس کا ولی نہیں تھا (کہ وہ اس عورت کا نکاح کروا دے)، تو اس شخص نے اس عورت کا نکاح کروا دیا، جب اس بات کی اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے نکاح کرنے والے مرد اور نکاح کروانے والے مرد کو کوڑے لگوائے، اور ان دونوں (میاں بیوی) کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3530]