☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْجَعَالَةِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْبُيُوعِ← بَابُ الْجَعَالَةِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 53
صفحة 1 من 3
حديث رقم: 3001 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، الأَعْمَشِ ، جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةِ ثَلاثِينَ رَاكِبًا، قَالَ: فَنَزَلْنَا عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْعَرَبِ فَسَأَلْنَاهُمْ أَنْ يُضَيِّفُونَا فَأَبَوْا، قَالَ: فَلُدِغَ سَيِّدُ الْحَيِّ فَأَتَوْنَا، فَقَالُوا: أَفِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ؟، قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ أَنَا، وَلَكِنْ لا أَفْعَلُ حَتَّى تُعْطُونَا، فَقَالُوا: فَإِنَّا نُعْطِيكُمْ ثَلاثِينَ شَاءً، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَبَرَأَ، قَالَ: فَلَمَّا قَبَضْنَاهَا عَرَضَ فِي أَنْفُسِنَا مِنْهَا شَيْءٌ، قَالَ: فَكَفَفْنَا حَتَّى أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: وَمَا عِلْمُكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ، فَاقْسِمُوهَا وَاضْرِبُوا لِي مَعَكُمْ بِسَهْمٍ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم تیس سواروں کو ایک مہم پر روانہ کیا، ہم نے ایک عرب قبیلے (کی بستی) کے پاس پڑاؤ کیا، ہم نے ان سے مہمان نوازی کی درخواست کی، تو انہوں نے انکار کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا، وہ لوگ ہمارے پاس آئے اور دریافت کیا: ”کیا آپ میں سے کوئی شخص بچھو کے کاٹنے کا دم کر سکتا ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے جواب دیا: ”ہاں، میں کر سکتا ہوں، لیکن میں ایسا اس وقت تک نہیں کروں گا، جب تک تم لوگ ہمیں (اس کا معاوضہ) ادا نہیں کرو گے۔“ انہوں نے کہا: ”ہم آپ لوگوں کو (اس کے معاوضے میں) تیس بکریاں دیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اس شخص پر سورہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا، جب ہم نے وہ بکریاں وصول کیں، تو ہمیں اس بارے میں کچھ الجھن محسوس ہوئی، ہم نے ان بکریوں کا گوشت استعمال نہیں کیا، پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ (میں نے جواب دیا: آپ نے بتایا ہے) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں تقسیم کر لو اور اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3034]
حديث رقم: 3002 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، الأَعْمَشُ ، جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالا: نَا الأَعْمَشُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، وَخَالَفَهُ شُعْبَةُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم شعبہ نامی راوی نے اس میں کچھ مختلف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3035]
حديث رقم: 3003 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، أَبِي بِشْرٍ ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ،" أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَوْا حَيًّا مِنَ الْعَرَبِ فَلَمْ يَقْرُوهُمْ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ لُدِغَ سَيِّدُ أُولَئِكَ، فَقَالُوا: أَفِيكُمْ دَوَاءٌ أَوْ رَاقٍ؟، فَقَالُوا: إِنَّكُمْ لَمْ تَقْرُونَا فَلا نَفْعَلُ أَوْ تَجْعَلُوا لَنَا جُعْلا، فَجَعَلُوا لَهُمْ قَطِيعًا مِنْ شَاءٍ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَيَجْمَعُ بُزَاقَهُ وَيَتْفِلُ، فَبَرَأَ الرَّجُلُ فَأَتَوْهُمْ بِالشَّاءِ، فَقَالُوا: لا نَأْخُذُهَا حَتَّى نَسْأَلَ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَضَحِكَ، وَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهُ رُقْيَةٌ، خُذُوهَا وَاضْرِبُوا لِي فِيهَا بِسَهْمٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کچھ اصحاب کسی عرب قبیلے کے پاس آئے، تو ان لوگوں نے ان حضرات کی مہمان نوازی نہیں کی، اسی دوران ان لوگوں کے سردار کو کسی (زہریلے جانور نے) کاٹ لیا، ان لوگوں نے دریافت کیا کہ ”آپ کے پاس اس کی کوئی دوا ہے یا کوئی دم کرنے والا ہے؟“ تو ان حضرات نے کہا: ”تم لوگوں نے ہماری مہمان نوازی نہیں کی، اس لیے ہم تو ایسا نہیں کریں گے، یا پھر یہ ہے کہ تم اس کا ہمیں معاوضہ ادا کرو۔“ تو ان لوگوں نے بکریوں کا ایک ریوڑ معاوضہ مقرر کیا، تو انہوں نے سورہ فاتحہ پڑھنی شروع کی، وہ اپنا لعاب منہ میں اکٹھا کرتے اور (جانور کی کاٹی ہوئی جگہ) پر ڈال دیتے، تو وہ شخص ٹھیک ہو گیا، وہ لوگ بکریاں لے کر ان کے پاس آئے (تو ان میں سے بعض حضرات نے) یہ کہا: ”ہم انہیں اس وقت تک (استعمال نہیں کریں گے)، جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت نہ کر لیں۔“ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے، آپ نے فرمایا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کے ذریعے دم بھی ہوتا ہے؟ تم انہیں استعمال کرو اور ان میں میرا حصہ بھی رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3036]
حديث رقم: 3004 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ الْعَطَّارُ ، عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيُّ ، سُلَيْمَانَ بْنَ قَنَّةَ ، أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةَ، نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ قَنَّةَ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ سَرِيَّةً عَلَيْهَا أَبُو سَعِيدٍ، فَمَرَّ بِقَرْيَةٍ فَإِذَا مَلِكُ الْقَرْيَةِ لَدِيغٌ، فَسَأَلْنَاهُمْ طَعَامًا فَلَمْ يُطْعِمُونَا وَلَمْ يُنْزِلُونَا، فَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْقَرْيَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يُحْسِنُ أَنْ يَرْقِيَ؟ إِنَّ الْمَلِكَ يَمُوتُ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَتَيْتُهُ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ فَأَفَاقَ وَبَرَأَ، فَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالنُّزُلِ وَبَعَثَ إِلَيْنَا بِالشَّاءِ، فَأَكَلْنَا الطَّعَامَ أَنَا وَأَصْحَابِي، وَأَبَوْا أَنْ يَأْكُلُوا مِنَ الْغَنَمِ حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، شَيْءٌ أُلْقِيَ فِي رَوْعِي، قَالَ: فَكُلُوا وَأَطْعِمُونَا مِنَ الْغَنَمِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، جس کے امیر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے، ان کا گزر ایک بستی پر سے ہوا، جس کے امیر کو کسی زہریلے جانور نے کاٹ لیا تھا، ہم نے ان لوگوں سے کھانا مانگا، انہوں نے ہمیں کھانے کے لیے انکار کر دیا، ہمیں پڑاؤ بھی نہیں کرنے دیا (ہم نے بستی سے باہر پڑاؤ کیا)، اس بستی کا ایک فرد ہمارے پاس سے گزرا، تو بولا: ”اے اہل عرب! کیا تم میں سے کسی شخص کو دم کرنا آتا ہے؟ ہمارا سردار مر رہا ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری نے فرمایا: میں اس کے پاس آیا اور میں نے سورہ فاتحہ پڑھ کر اس پر دم کیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا، ان لوگوں نے ہماری طرف کھانے کا سامان بھیجا اور بکریاں بھیجیں، میں نے اور میرے ساتھیوں نے کھانا کھا لیا، لیکن میرے ساتھیوں نے ان بکریوں (کو ذبح کرنے یا ان کا گوشت کھانے سے) انکار کر دیا، یہاں تک کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ بات میرے ذہن میں آ گئی تھی۔“ تو نبی نے فرمایا: ”تم ان بکریوں (کا گوشت) کھاؤ اور اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3037]
حديث رقم: 3005 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ الْعِجْلِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَخْنَسِ ، ابْنِ مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، نَا هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ الْعِجْلِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، ثُمّ قَالَ:" بَيْنَمَا رَكْبٌ فِيهِمْ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَرَضَ لَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ زَعِيمَ الْحَيِّ لَسَلِيمٌ يَعْنِي لَدِيغًا، فَهَلْ فِيكُمْ مِنْ رَاقٍ؟ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرَقَاهُ عَلَى شَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ بِهَا إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: بِمَ رَقَيْتَهُ؟ قَالَ: رَقَيْتُهُ بِأُمِّ الْكِتَابِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا؟ فَلَمْ يَقْرَبُوا شَيْئًا مِمَّا أَصَابَ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، فَحَدَّثَهُ الرَّجُلُ بِمَا صَنَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟، يَعْنِي أُمَّ الْكِتَابِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" ، أُخْرِجَ فِي الصَّحِيحِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ کچھ صحابہ کرام کہیں جا رہے تھے، ایک شخص ان کے سامنے آیا اور بولا: ”اس قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا ہے، کیا تم میں سے کسی کو دم کرنا آتا ہے؟“ تو ان حضرات میں سے ایک صاحب چلے گئے، انہوں نے سردار پر دم کیا، اس شرط پر کہ بکریاں دی جائیں گی، پھر وہ ان بکریوں کو ساتھ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: ”آپ نے کس چیز کے ذریعے دم کیا تھا؟“ تو انہوں نے بتایا کہ ”میں نے سورہ فاتحہ کے ذریعے دم کیا تھا۔“ تو ان ساتھیوں نے کہا: ”آپ نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے؟“ ان ساتھیوں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جو انہیں معاوضے کے طور پر ملا تھا، جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! اس نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے۔“ تو ان صاحب نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا جو انہوں نے کیا تھا (یعنی سورہ فاتحہ کا دم کیا تھا)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟“ یعنی سورہ فاتحہ کا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم جس بھی چیز کا معاوضہ وصول کرتے ہو، اس میں سب سے زیادہ حق دار اللہ کی کتاب ہے۔“ یہ حدیث صحیح میں نقل کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3038]
حديث رقم: 3006 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الأَحْوَلُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَاءُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الأَخْنَسِ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الأَحْوَلُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَاءُ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرُّوا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ وَفِيهِمْ لَدِيغٌ أَوْ سَلِيمٌ، فَقَالُوا: هَلْ فِيكُمْ مِنْ رَاقٍ؟ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرَقَاهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَى شَاءٍ فَبَرَأَ، فَجَاءَ إِلَى أَصْحَابِهِ بِالشَّاءِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا مَرَرْنَا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِيهِمْ لَدِيغٌ أَوْ سَلِيمٌ فَانْطَلَقْتُ فَرَقَيْتُهُ بِكِتَابِ اللَّهِ عَلَى شَاءٍ فَبَرَأَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" ، هَذَا صَحِيحٌ، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ سِيدَانَ بْنِ مُضَارِبٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ الْبَرَاءِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کچھ اصحاب کسی عرب قبیلے کے پاس سے گزرے، جن کے ایک فرد کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا تھا، کہا: ”کیا تم میں سے کسی کو دم کرنا آتا ہے؟“ تو ان حضرات میں سے ایک صاحب چلے گئے، انہوں نے سردار پر دم کیا، اس شرط پر کہ بکریاں دی جائیں گی، پھر وہ ان بکریوں کو ساتھ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: ”آپ نے کس چیز کے ذریعے دم کیا تھا؟“ تو انہوں نے بتایا کہ ”میں نے سورہ فاتحہ کے ذریعے دم کیا تھا۔“ تو ان ساتھیوں نے کہا: ”آپ نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے؟“ ان ساتھیوں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جو انہیں معاوضے کے طور پر ملا تھا، جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! اس نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے۔“ تو ان صاحب نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! ہم ایک عرب قبیلے کے پاس سے گزرے، جن کے ایک فرد کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا تھا، میں گیا اور میں نے معاوضے کے طور پر بکریاں (وصول کرنے کی) شرط پر اللہ کی کتاب پڑھ کر اس پر دم کر دیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس چیز کا معاوضہ وصول کرتے ہو، ان میں سب سے زیادہ حق دار اللہ کی کتاب ہے۔“ یہ حدیث صحیح ہے، اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا بن مضارب کے حوالے سے ابومعشر سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3039]
حديث رقم: 3007 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، شُعْبَةُ ، الْحَكَمِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" قُدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ، فَأَمَرَنِي بِبَيْعِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَبِعْهُمَا جَمِيعًا وَلا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کچھ قیدی لائے گئے، آپ نے مجھے ان میں سے دو بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا، میں نے انہیں فروخت کرتے ہوئے انہیں جدا کر دیا (یعنی دو الگ الگ آدمیوں کو فروخت کیا)، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ملی، تو آپ نے فرمایا: ”تم ان کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو، ان دونوں کو ایک ساتھ فروخت کرو، ان میں جدائی نہ ڈالو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3040]
حديث رقم: 3008 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، الْحَجَّاجِ ، الْحَكَمِ ، مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَلِيٍّ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" وَهْبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا فَعَلَ الْغُلامَانِ؟، قُلْتُ: بِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ: رُدَّهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دو غلام ہبہ کیے، جو دونوں بھائی تھے، میں نے ان دونوں میں سے ایک کو فروخت کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے غلاموں کا کیا حال ہے؟“ میں نے عرض کی: ”میں نے ان میں سے ایک کو فروخت کر دیا ہے۔“ تو آپ نے فرمایا: ”تم اسے واپس لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3041]
حديث رقم: 3009 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي خَالِدٍ الدُلانِيِّ ، الْحَكَمِ ، مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ . ح وثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي خَالِدٍ الدُلانِيِّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ، أَنَّهُ بَاعَ فَفَرَّقَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَابْنِهَا، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرُدَّهُ" .وَقَالَ عُثْمَانُ:" إِنَّهُ فَرَّقَ بَيْنَ جَارِيَةٍ وَوَلَدِهَا، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَرَدَّ الْبَيْعَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب علیہ السلام بیان کرتے ہیں: انہوں نے فروخت کرتے ہوئے ایک عورت اور اس کے بیٹے کو الگ کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس سودے کو کالعدم کر دیں۔ عثمان نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے ایک کنیز اور اس کے بیٹے کے درمیان علیحدگی کر دی تھی، تو نبی نے انہیں اس سے منع کیا، تو انہوں نے وہ سودا کالعدم کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3042]
حديث رقم: 3010 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، إِسْرَائِيلَ ، جَابِرٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِسَبْيٍ، فَيُعْطِي أَهْلَ الْبَيْتِ كَمَا هُمْ لا يُفَرِّقُ بَيْنَهُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جب قیدی لائے جاتے، تو آپ پورا گھر انہی (کسی کو) دے دیا کرتے تھے، جیسے وہ لوگ پہلے ہوتے تھے، آپ ان کے درمیان علیحدگی نہیں کرواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3043]
حديث رقم: 3011 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، طَلِيقِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَلْعُونٌ مَنْ فَرَّقَ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا مُبْهَمٌ وَهَذَا عِنْدَنَا فِي السَّبْيِ وَالْوَلَدِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”علیحدگی کرنے والا شخص ملعون ہے۔“ ابوبکر نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہ الفاظ مبہم ہیں، ہمارے نزدیک اس سے مراد یہ ہے کہ کسی قیدی اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی کروائی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3044]
حديث رقم: 3012 سنن الدارقطني
أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الزُّجَاجِ الأَصْبَهَانِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى
ثنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الزُّجَاجِ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ، وَالْوَالِدِ وَوَلَدِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (غلاموں یا کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) بھائیوں یا ماں باپ اور اولاد کے درمیان تفریق ڈال دی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3045]
حديث رقم: 3013 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِي مُوسَى
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ،" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، وَبَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی ہے، جو (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد یا بھائیوں کے درمیان تفریق ڈال دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3046]
حديث رقم: 3014 سنن الدارقطني
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْحُبُلِيُّ ، أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ
ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْحُبُلِيُّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی ڈال دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان علیحدگی رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3047]
حديث رقم: 3015 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْبَلَوِيِّ ، حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ الْعُذْرِيِّ ، أَبِيهِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ الْعُذْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ السَّبْيِ بَيْنَ الْوَالِدِ وَالْوَلَدِ، قَالَ: مَنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمْ، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الأَحِبَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حریث بن سلیم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو قیدیوں میں والد اور اولاد کے درمیان تفریق کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان کے درمیان تفریق ڈال دے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان تفریق رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3048]
حديث رقم: 3016 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ الْخَوَّاصُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَسَّانَ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مَكْحُولا ، نَافِعُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، أَبِيهِ ، عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ الْخَوَّاصُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَسَّانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَكْحُولا ، يَقُولُ: نَا نَافِعُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الأُمِّ وَوَلَدِهَا، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَى مَتَى؟، قَالَ: حَتَّى يَبْلُغَ الْغُلامُ وَتَحِيضَ الْجَارِيَةُ" ، عَبْدُ اللَّهِ هَذَا هُوَ الْوَاقِعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، رَمَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ بِالْكَذِبِ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدٍ غَيْرُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (غلاموں یا کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی ڈال دی جائے، عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! یہ حکم کب تک ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک لڑکا بالغ نہیں ہو جاتا اور لڑکی کو حیض نہیں آتا۔“ عبداللہ نامی راوی، واقعی، ہیں اور یہ ضعیف ہیں، علی بن مدینی نے ان پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے، سعید بن عبدالعزیز کے حوالے سے ان کے علاوہ کسی دوسرے نے روایات نقل نہیں کی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3049]
حديث رقم: 3017 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَمَّادٌ ، مُحَمَّدٌ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُوسَى ، أَبَانُ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، أَبَانُ ، الشَّعْبِيَّ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادٌ . ح وَنا مُحَمَّدٌ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى ، نَا أَبَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَقَالَ أَبَانُ : أَنَّ عَامِرَ الشَّعْبِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْهَا أَهْلُهَا أَنْ يَعْلِفُوهَا فَسَيَّبُوهَا فَأَخَذَهَا الرَّجُلُ فَأَحْيَاهَا فَهِيَ لَهُ" ، وَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: عَمَّنْ هَذَا؟، قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ وَهُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابان بیان کرتے ہیں: عامر شعبی نے انہیں یہ حدیث سنائی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی ایسے جانور کو پائے، جس کے مالکان اسے چارا نہ کھلا سکتے ہوں اور وہ اس جانور کو چرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیں، پھر وہ شخص اس جانور کو لے اور اسے زندگی دے (یعنی خوراک فراہم کرے)، تو وہ اسی کی ملکیت ہو گا۔“ ابان کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: عبیداللہ فرماتے ہیں: میں نے دریافت کیا: انہوں نے کس کے حوالے سے یہ حدیث سنائی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: کئی صحابہ کے حوالے سے (یہ حدیث سنائی ہے)، حماد کی نقل کردہ یہ روایت زیادہ واضح اور مکمل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3050]
حديث رقم: 3018 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ بَيْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطَأْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ، وَقَالَ: أَتَسْقِي زَرْعَ غَيْرِكَ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ لَحْمِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا تھا کہ مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے اسے فروخت کیا جائے، (یا قید ہونے والی) حاملہ عورتوں کے بچوں کو جنم دینے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت نہ کی جائے، آپ نے فرمایا: ”کیا تم دوسرے کے کھیت کو سیراب کرو گے؟“ (اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے) پالتو گدھوں کا گوشت اور درندوں کا گوشت بھی کھانے سے منع کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3051]
حديث رقم: 3019 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُ أَنْ يُجَهِّزَ جَيْشًا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: وَلَيْسَ عِنْدَنَا ظَهْرٌ، قَالَ: فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبْتَاعَ ظَهْرًا إِلَى خُرُوجِ الْمُصَدِّقِ، فَابْتَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ وَبِالأَبْعِرَةِ، إِلَى خُرُوجِ الْمُصَدِّقِ بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ لشکر کو سامان فراہم کریں، سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ہمارے پاس کوئی سواری نہیں تھی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ کوئی سواری خرید لیں، اس شرط پر کہ جب صدقہ وصول کرنے والا شخص (صدقات وصول کر کے آئے)، تو اس سواری کی قیمت ادا کر دی جائے گی، تو سیدنا عبداللہ نے دو اونٹوں اور چند بکریوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا، اس شرط پر کہ جب صدقہ وصول کرنے والا شخص آئے گا، تو اس سواری کی قیمت ادا کر دی جائے گی، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت کیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3052]
حديث رقم: 3020 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبِي سُفْيَانَ ، مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَرِيشِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَرِيشِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، قُلْتُ: إِنَّا بِأَرْضٍ لَيْسَ فِيهَا دِينَارٌ وَلا دِرْهَمٌ، وَإِنَّمَا نَبْتَاعُ الإِبِلَ وَالْغَنَمَ إِلَى أَجَلٍ فَمَا تَرَى فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِبِلا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ حَتَّى نَفِدَتْ وَبَقِيَ أُنَاسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرِ لِي إِبِلا بِقَلائِصَ مِنَ الصَّدَقَةِ إِذَا جَاءَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَهَا إِلَيْهِمْ، فَاشْتَرَيْتُ الْبَعِيرَ بِالاثْنَيْنِ وَالثَّلاثِ قَلائِصَ حَتَّى فَرَغْتُ، فَأَدَّى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن حریش بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو سے سوال کیا: ہم ایسی جگہ رہتے ہیں، جہاں دینار درہم کا رواج نہیں ہے، ہم لوگ مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی شرط پر اونٹ اور بکریاں خرید لیتے ہیں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: تم نے ایسے شخص سے سوال کیا ہے، جو اس بارے میں جانتا ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنگ کے لیے صدقوں کے اونٹوں میں سے اونٹ دیے، یہاں تک کہ اونٹ ختم ہو گئے، لیکن کچھ لوگ بچ گئے، جن کے پاس سواری کے لیے جانور نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے لیے کچھ اونٹ خرید لو، جو جوان اونٹنیوں کے عوض میں ہوں گے، جو صدقے کے طور پر وصول ہوں گی، جب صدقات آئیں گے، تو ہم ان لوگوں کو وہ ادائیگی کر دیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دو یا تین جوان اونٹنیوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا، یہاں تک کہ میں فارغ ہو گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے اس کی ادائیگی کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3053]