☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 53
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 3021 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي سُفْيَانَ ، عَمْرِو بْنِ حَرِيشٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حَرِيشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُ أَنْ يُجَهِّزَ جَيْشًا فَنَفِدَتِ الإِبِلُ، قَالَ: فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ آخُذَ فِي قَلائِصِ الصَّدَقَةِ، فَكُنْتُ آخُذُ الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن حریش، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ایک لشکر کا ساز و سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی، تو اونٹ ختم ہو گئے، راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ہدایت کی کہ میں صدقہ کی اونٹنیوں کے عوض میں کچھ اونٹ حاصل کر لوں، تو میں نے صدقہ کے اونٹوں میں سے دو اونٹوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3054]
حدیث نمبر: 3022 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ
ثنا ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، بِإِسْنَادِهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُ أَنْ يُجَهِّزَ جَيْشًا فَنَفِدَتِ الإِبِلُ، فَأَمَرَنَا أَنْ يُنْفَذَ الْبَعِيرُ بِالْبَعِيرَيْنِ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ لشکر کے لیے سامان فراہم کریں، اونٹ تھوڑے پڑ گئے، تو آپ نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم صدقہ کے اونٹوں میں سے دو اونٹوں کے عوض میں ایک اونٹ حاصل کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3055]
حدیث نمبر: 3023 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْشٍ النَّاقِدُ ، أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ سُفْيَانَ الْكُوفِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ أَبُو سُفْيَانَ ، يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْشٍ النَّاقِدُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ سُفْيَانَ الْكُوفِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ أَبُو سُفْيَانَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ" ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ، عَنْ مَالِكٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَلَمْ يُتَابِعْ عَلَيْهِ، وَصَوَابُهُ فِي الْمُوَطَّأِ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، مُرْسَلا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانور کے عوض میں گوشت فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ امام مالک سے، اس سند کے ہمراہ اس روایت کو نقل کرنے میں یزید بن مروان منفرد ہیں، اس بارے میں ان کی متابعت نہیں کی گئی، درست یہ ہے کہ یہ روایت، موطا امام مالک میں، سعید بن مسیب کے حوالے سے، مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3056]
حدیث نمبر: 3024 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، الْقَعْنَبِيُّ ، مَالِكٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، مَالِكٌ ، أَبِي الزِّنَادِ ، ابْنِ الْمُسَيِّبِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِاللَّحْمِ" قَالَ: وَنا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" نُهِيَ عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِاللَّحْمِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گوشت کے عوض میں جانور فروخت کرنے سے منع کیا ہے، ابن مسیب بیان کرتے ہیں: گوشت کے بدلے میں جانور فروخت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3057]
حدیث نمبر: 3025 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، سُفْيَانُ ، مَعْمَرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانور کے عوض میں جانور کو ادھار فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3058]
حدیث نمبر: 3026 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَحْمَدَ الصَّنْعَانِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، مَعْمَرٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَحْمَدَ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، حَدَّثَنِي مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنِ السَّلَفِ فِي الْحَيَوَانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (جانور کے عوض میں) جانور کی بیع سلف (ادھار سودے) سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3059]
حدیث نمبر: 3027 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ الْكَيْسَانِيُّ ، الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ الْكَيْسَانِيُّ ، ثنا الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَهَى عَنْ بَيْعِ الْكَالِئِ بِالْكَالِئِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ادھار کے عوض میں، ادھار سودا کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3060]
حدیث نمبر: 3028 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ ، حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ ، نَا حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ" نَهَى عَنْ بَيْعِ الْكَالِئِ بِالْكَالِئِ" ، قَالَ اللُّغَوِيُّونَ: هُوَ النَّسِيئَةُ بِالنَّسِيئَةِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ روایت نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کالئی کے عوض میں کالئی کا سودا کرنے سے منع کیا ہے۔ اہل لغت نے یہ بات بیان کی ہے: اس سے مراد ادھار کے عوض میں ادھار سودا کرنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3061]
حدیث نمبر: 3029 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلی اور کتے کی قیمت استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3062]
حدیث نمبر: 3030 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو زُرْعَةَ الْحَجْرِيُّ ، حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، خَيْرُ بْنُ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيُّ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا وَهْبُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو زُرْعَةَ الْحَجْرِيُّ ، نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، نَا خَيْرُ بْنُ نُعَيْمٍ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" نَهَى عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَهِيَ الْهِرَّةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلی کی قیمت استعمال کرنے سے منع کیا ہے، حدیث میں استعمال ہونے والا لفظ، سور، سے مراد بلی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3063]
حدیث نمبر: 3031 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، الْوَلِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقَرْقَسَانِيُّ ، نَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَمِّهِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَلاثٌ كُلُّهُنَّ سُحْتٌ: كَسْبُ الْحَجَّامِ، وَمَهْرُ الْبَغِيِّ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ إِلا الْكَلْبُ الضَّارِي" ، الْوَلِيدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تین چیزیں حرام ہیں، پچھنے لگانے والے کی آمدن، فاحشہ عورت کی آمدن اور کتے کی قیمت، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ (اس روایت کا ایک راوی) ولید بن عبیداللہ، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3064]
حدیث نمبر: 3032 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَالْهِرِّ، إِلا الْكَلْبَ الْمُعَلِّمَ" ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتے اور بلی کی قیمت سے منع کیا ہے، البتہ تربیت یافتہ کتے (یعنی شکاری کتے) کا حکم مختلف ہے۔ (اس روایت کا ایک راوی) حسن بن ابوجعفر ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3065]
حدیث نمبر: 3033 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، الْمُثَنَّى ، عَطَاءٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلاثٌ كُلُّهُنَّ سُحْتٌ: كَسْبُ الْحَجَّامِ سُحْتٌ، وَمَهْرُ الزَّانِيَةِ سُحْتٌ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ، إِلا كَلْبًا ضَارِيًا سُحْتٌ" ، الْمُثَنَّى، ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تین چیزیں حرام ہیں، پچھنے لگانے والے کی آمدن، زنا کرنے والی عورت کا معاوضہ حرام ہے، اور کتے کی قیمت حرام ہے، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ (اس روایت کا ایک راوی) مثنیٰ، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3066]
حدیث نمبر: 3034 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، لا أَعْلَمُهُ إِلا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ،" نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَالسِّنَّوْرِ، إِلا كَلْبَ صَيْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوزبیر، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے ہی بیان کی ہو گی، آپ نے کتے اور بلی کی قیمت (استعمال کرنے) سے منع کیا ہے، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3067]
حدیث نمبر: 3035 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ الْجَرَّاحِ بِأَذْنَةَ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ الْجَرَّاحِ بِأَذْنَةَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَالسِّنَّوْرِ، إِلا كَلْبَ صَيْدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کتے اور بلی کی قیمت (استعمال کرنے) سے منع کیا گیا ہے، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3068]
حدیث نمبر: 3036 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ، إِلا كَلْبَ صَيْدٍ" ، وَلَمْ يَذْكُرْ حَمَّادٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کتے اور بلی کی قیمت (استعمال کرنے) سے منع کیا گیا ہے، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ حماد نے اس روایت کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہونے کا ذکر نہیں کیا اور یہ روایت پہلے والی روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3069]
حدیث نمبر: 3037 سنن دارقطنی
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ أَبُو بَحْرٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبُ ، وَحَبِيبٌ ، وَهِشَامٌ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ أَبُو بَحْرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا أَيُّوبُ ، وَحَبِيبٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ إِنْ شَاءَ رَدَّهَا، وَصَاعًا مِنْ طَعَامٍ لا سَمْرَاءَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مصراة جانور خرید لے، اسے تین دن تک اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (اس عرصے کے اندر) اسے اناج کے ایک صاع سمیت واپس کر دے، جو گندم نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3070]
حدیث نمبر: 3038 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَامِرٍ ، قُرَّةُ ، مُحَمَّدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا قُرَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3071]
حدیث نمبر: 3039 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ الْحَدِيثَ، قَالَ:" لا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تَلَقَّوُا السِّلَعَ بِأَفْوَاهِ الطُّرُقِ، وَلا تَنَاجَشُوا، وَلا يَسِمُ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطِبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَرُدَّ، وَلا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ لَهَا، وَلا تَبِيعُوا الْمُصَرَّاةَ مِنَ الإِبِلِ وَالْغَنَمِ، فَمَنِ اشْتَرَاهَا فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ، وَالرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے) ارشاد فرمایا ہے: ”شہری شخص دیہاتی کے لیے سودا نہ کرے، سامان (کے قافلے کو منڈی میں پہنچنے سے پہلے) راستے میں نہ خریدو، مصنوعی بولی نہ لگاؤ، کوئی شخص اپنے بھائی کی لگائی ہوئی قیمت کے مقابلے میں قیمت نہ لگائے، کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح کے مقابلے میں پیغام نہ بھیجے، جب تک وہ دوسرا شخص نکاح نہ کر لے یا اس پیغام کو ختم نہ کر دے، کوئی عورت اپنی بہن (سوکن) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے، تاکہ اس کے ذریعے وہ اس (سوکن) کے حصے کے فوائد حاصل کر لے، کیونکہ اس عورت کو وہی ملے گا، جو اس کے نصیب میں ہو گا، مصراة اونٹنی اور بکری کو فروخت نہ کرو، جو شخص اسے خرید لے گا، اسے اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو کھجور کے ایک صاع سمیت اسے واپس کر دے، رہن میں (رکھے ہوئے) جانور کا دودھ دوہا جا سکتا ہے اور اس پر سواری کی جا سکتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3072]
حدیث نمبر: 3040 سنن دارقطنی
أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْخَيَّاطُ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْخَيَّاطُ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ . ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، جَمِيعًا، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ، وَلا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَلا بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَلا رِبْحُ مَا لَمْ تَضْمَنْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(ایک ہی سودے میں) سلف اور بیع، ایک سودے میں دو شرائط، جو چیز اپنے پاس موجود نہ ہو، اس کا سودا کرنا، جس چیز کے ضمان کی ذمہ داری نہ ہو، اس کا منافع، (یہ سب چیزیں) جائز نہیں ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3073]