الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، شُعْبَةُ ، الْحَكَمِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" قُدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ، فَأَمَرَنِي بِبَيْعِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَبِعْهُمَا جَمِيعًا وَلا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کچھ قیدی لائے گئے، آپ نے مجھے ان میں سے دو بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا، میں نے انہیں فروخت کرتے ہوئے انہیں جدا کر دیا (یعنی دو الگ الگ آدمیوں کو فروخت کیا)، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ملی، تو آپ نے فرمایا: ”تم ان کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو، ان دونوں کو ایک ساتھ فروخت کرو، ان میں جدائی نہ ڈالو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3040]