☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: صلح کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← باب: صلح کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 62
صفحہ 3 از 4
حدیث نمبر: 2893 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، هُشَيْمٌ ، زَكَرِيَّا ، الشَّعْبِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الدَّابَّةُ مَرْهُونَةً فَعَلَى الْمُرْتَهِنِ عَلَفُهَا، وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ، وَعَلَى الَّذِي يَشْرَبُ نَفَقَتُهُ وَيَرْكَبُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی جانور کو رہن رکھا گیا ہو، تو جس شخص کے پاس رہن رکھا گیا ہے، اس کا چارہ اسی شخص کے ذمے ہو گا، اسی طرح دودھ دینے والے جانور کا دودھ وہ شخص پی سکتا ہے، جو شخص دودھ پیتا ہے اور سوار ہوتا ہے، اس جانور کا خرچ اسی شخص کے ذمے ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2929]
حدیث نمبر: 2894 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ جَمِيعًا، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رہن (رکھے ہوئے جانور) پر سوار ہو جا سکتا ہے، اس کا دودھ دوہا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2930]
حدیث نمبر: 2895 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّة الزَّارِعُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ ، نَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّة الزَّارِعُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الرَّهْنُ بِمَا فِيهِ" ، إِسْمَاعِيلُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ، وَهَذَا لا يَصِحُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رہن رکھی ہوئی چیز مکمل طور پر رہن شمار ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2931]
حدیث نمبر: 2896 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَضَّاحِ اللُّؤْلُئِيُّ ، زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَكَّائِيُّ ، إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَضَّاحِ اللُّؤْلُئِيُّ ، نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَكَّائِيُّ ، نَا إِدْرِيسُ الأَوْدِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" أَشْرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَمَّارٍ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فِي دَرَقَةٍ سُلِّحْنَاهَا، وَأَشْرَكَنَا فِيمَا أَصَبْنَا، فَأَخْفَقْتُ أَنَا وَعَمَّارٌ، وَجَاءَ سَعْدٌ بِأَسِيرَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے، عمار اور سعد بن ابی وقاص کو مشترکہ طور پر ایک ڈھال دی، ہم نے مشرکین کے مال غنیمت میں سے جو چیزیں لی تھیں، آپ نے ان میں ہمیں شریک قرار دیا، میں اور عمار تو کچھ نہ لا سکے، البتہ سعد دو قیدی لے آئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2932]
حدیث نمبر: 2897 سنن دارقطنی
أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، لُوَيْنٌ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبُو هَمَّامٍ الأَهْوَازِيُّ وَهُوَ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ لُوَيْنٌ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو هَمَّامٍ الأَهْوَازِيُّ وَهُوَ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَعْنِي يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:" أَنَا ثَالِثُ الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَإِذَا خَانَ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِهِمَا" ، قَالَ لُوَيْنٌ: لَمْ يُسْنِدْهُ أَحَدٌ، إِلا أَبُو هَمَّامٍ وَحْدَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میں دو شراکت داروں کے ساتھ ہوتا ہوں، جب تک ان میں سے کوئی ایک دوسرے کے ساتھ خیانت نہیں کرتا، جب وہ خیانت کر لیتا ہے، تو میں ان دونوں کے درمیان سے نکل جاتا ہوں (یعنی میری رحمت ان کے ساتھ نہیں رہتی)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2933]
حدیث نمبر: 2898 سنن دارقطنی
هُبَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشَّيْبَانِيُّ ، أَبُو مَيْسَرَةَ النَّهَاوَنْدِيُّ ، جَرِيرٌ ، أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ
ثنا هُبَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشَّيْبَانِيُّ ، نَا أَبُو مَيْسَرَةَ النَّهَاوَنْدِيُّ ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدُ اللَّهِ عَلَى الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَإِذَا خَانَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ رَفَعَهَا عَنْهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوحیان تیمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ کا کرم دو شراکت داروں پر ہوتا ہے، جب تک ان میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے ساتھ کوئی خیانت نہیں کرتا، جب ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے ساتھ خیانت کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں سے اپنا کرم اٹھا لیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2934]
حدیث نمبر: 2899 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، رَجُلٍ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے امانت واپس کر دو اور جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2935]
حدیث نمبر: 2900 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، شَرِيكٍ ، وَقَيْسٍ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، وَقَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے وہ امانت ادا کر دو، جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2936]
حدیث نمبر: 2901 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَالِمٍ ، أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، ابْنُ شَوْذَبٍ ، أَبِي التَّيَّاحِ ، أَنَسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَالِمٍ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، نَا ابْنُ شَوْذَبٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے امانت ادا کرو اور جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2937]
حدیث نمبر: 2902 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، يَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَحْيَى ، ، هِشَامٍ ، عُرْوَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا يَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى وَ، هِشَامٍ ابْنِي عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنَ الأَنْصَارِ اخْتَصَمَا فِي أَرْضٍ غَرَسَ أَحَدُهُمَا فِيهَا نَخْلا وَالأَرْضُ لِلآخَرِ،" فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضُوءَ لِصَاحِبِهَا، وَأَمَرَ صَاحِبَ النَّخْلِ أَنْ يُخْرِجَ نَخْلَهُ، وَقَالَ: مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لِمَنْ أَحْيَاهَا، وَلَيْسَ لِعَرَقِ ظَالِمٍ حَقٌّ" ، قَالَ: فَلَقَدْ أَخْبَرَنِي الَّذِي حَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ رَأَى النَّخْلَ وَهِيَ عَمٌّ، تُقْلَعُ أُصُولُهَا بِالْفُؤُوسِ، قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: الْعَمُّ: الشَّبَابُ، وَلَيْسَ لِعَرَقِ ظَالِمٍ حَقٌّ، قَالَ:" أَنْ تَأْتِيَ أَرْضَ غَيْرِكَ فَتَزْرَعَ فِيهَا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عروہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں کے درمیان ایک زمین کے بارے میں جھگڑا ہوا، ان دونوں میں سے ایک نے وہاں کھجور کا درخت لگایا تھا اور زمین دوسرے کی ملکیت تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ زمین اس کے مالک کو مل جائے گی، آپ نے کھجور لگانے والے سے کہا کہ تم اپنے درخت کو وہاں سے نکال لو، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی بے آباد جگہ کو آباد کرتا ہے، وہ اس آباد کرنے والے کو مل جاتی ہے، لیکن کوئی شخص کسی دوسرے کی زمین پر (زبردستی) کچھ نہیں لگا سکتا۔“ راوی کہتے ہیں: جن صاحب نے مجھے یہ روایت سنائی، انہوں نے یہ بتایا کہ انہوں نے اس کھجور کے درخت کو دیکھا ہے کہ بہت اونچا لمبا تھا، جس کی جڑیں کلہاڑی کے ذریعے کاٹی گئی تھیں۔ روایت کے یہ الفاظ کسی ظالم کے لیے نہیں ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ تم کسی دوسرے کی زمین میں جاؤ اور وہاں کاشت شروع کر دو (یعنی اس کی مرضی کے بغیر ایسا کرو)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2938]
حدیث نمبر: 2903 سنن دارقطنی
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، طَارِقٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
وثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ، وَقَالَ: إِنَّمَا تُزْرَعُ ثَلاثَةٌ، رَجُلٌ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَهُوَ يَزْرَعُهَا، أَوْ رَجُلٌ مُنِحَ أَرْضًا فَهُوَ يَزْرَعُهَا، أَوْ رَجُلٌ اكْتَرَى أَرْضًا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاشت کاری تین طرح کی ہوتی ہے: ایک یہ کہ کسی شخص کی زمین ہو اور وہ اس میں کاشت کرے، ایک وہ شخص جسے عطیے کے طور پر کوئی زمین دی گئی ہو اور وہ اس میں کاشت کرے اور ایک وہ شخص جو سونے اور چاندی کے عوض میں زمین کرائے پر حاصل کرے (تو وہ اس میں کاشت کر سکتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2939]
حدیث نمبر: 2904 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، مَالِكٌ ، رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ الزُّرَقِيِّ ، رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نَا مَالِكٌ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ الزُّرَقِيِّ ، أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ " عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، فَقَالَ لَهُ أَبَى: الذَّهَبَ وَالْوَرِقَ؟، فَقَالَ: أَمَّا الذَّهَبُ وَالْوَرِقُ فَلا بَأْسَ بِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حنظلہ بن قیس زرقی یہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج سے زمین کرائے پر لینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے، تو حنظلہ نے ان سے دریافت کیا: ”کیا سونے اور چاندی کے عوض میں بھی؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے عوض میں دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2940]
حدیث نمبر: 2905 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ذَرٍّ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، إِلا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے، البتہ سونے اور چاندی کے عوض میں (زمین کرائے پر دی جا سکتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2941]
حدیث نمبر: 2906 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، عُبَيْدَةَ الضَّبِّيِّ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَبْدِ اللَّهِ ، عَائِشَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" خَرَجَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَإِذَا هُوَ بِزَرْعٍ تَهْتَزُّ، فَقَالَ: لِمَنْ هَذَا الزَّرْعُ؟، قَالُوا: لِرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ وَكَانَ أَخَذَ الأَرْضَ بِالنِّصْفِ أَوْ بِالثُّلُثِ، فَقَالَ: انْظُرْ نَفَقَتَكَ فِي هَذِهِ الأَرْضِ فَخُذْهَا مِنْ صَاحِبِ الأَرْضِ، وَادْفَعْ إِلَيْهِ أَرْضَهُ وَزَرْعَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر پر جا رہے تھے کہ آپ نے ایک کھیت کو دیکھا، جو لہلہا رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: ”یہ کھیت کس کا ہے؟“ تو لوگوں نے بتایا: یہ کھیت سیدنا رافع بن خدیج کا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بلوایا، وہ نصف یا ایک تہائی پیداوار کے عوض میں زمین (کرائے پر) لیتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس زمین میں جو خرچ کیا ہے، اس کا حساب لگاؤ اور پھر زمین کے مالک سے اسے لے لو اور اس شخص کی زمین اور اس کا کھیت اس کے سپرد کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2942]
حدیث نمبر: 2907 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" دَفَعَ خَيْبَرَ أَرْضَهَا وَنَخْلَهَا إِلَى الْيَهُودِ مُقَاسَمَةً عَلَى النِّصْفِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر کی زمین اور وہاں کے کھجوروں کے باغات یہودیوں کو دے دیے تھے کہ وہ (مسلمانوں کو) نصف ادائیگی کر دیا کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2943]
حدیث نمبر: 2908 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَفَعَ خَيْبَرَ إِلَى أَهْلِهَا عَلَى الشَّطْرِ مِمَّا يَخْرُجُ مِنْهَا مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر وہاں کے رہنے والوں کو دے دیا تھا، اس شرط پر کہ وہ وہاں کی پیداوار میں سے، خواہ وہ پھل ہوں یا زراعت ہو، نصف (مسلمانوں کو) ادا کر دیا کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2944]
حدیث نمبر: 2909 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا، وَقَالَ: " عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل خیبر کے ساتھ طے کیا تھا کہ وہاں کی جو پیداوار ہو گی، خواہ وہ پھل ہوں یا زراعت ہو (اس کا نصف حصہ وہ لوگ مسلمانوں کو ادا کریں گے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2945]
حدیث نمبر: 2910 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ أَبُو رَوَّادٍ ، وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو زُرْعَةَ الْحَجْرِيُّ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، أَبُو الزِّنَادِ ، عُرْوَةُ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الأَنْصَارِيِّ ، زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ أَبُو رَوَّادٍ بِمِصْرَ، نَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ أَبُو زُرْعَةَ الْحَجْرِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الزِّنَادِ : كَانَ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَ يَقُولُ:" كَانَ النَّاسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَايَعُونَ الثِّمَارَ، فَإِذَا جَدَّ النَّاسُ وَحَضَرَ تَقَاضِيهِمْ قَالَ الْمُبْتَاعُ: إِنَّهُ قَدْ أَصَابَ التَّمْرُ مُرَاقٌّ وَأَصَابَهُ قُشَامٌ، عَاهَاتٌ كَانُوا يَحْتَجُّونَ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَثُرَتْ عِنْدَهُ الْخُصُومَةُ فِي ذَلِكَ: أَمَا لا فَلا تَبْتَاعُوا حَتَّى يَبْدُوَ صَلاحُ الثَّمَرِ، كَالْمَشُورَةِ يُشِيرُ بِهَا لِكَثْرَةِ خُصُومَتِهِمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں لوگ پھلوں کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے، جب فصل کاٹنے کا وقت ہوتا، تو قرض وصولی کرنے والا آ جاتا، تو جس نے ادائیگی کرنی ہوتی، وہ یہ کہتا تھا: اس دفعہ پیداوار کو فلاں آفت لاحق ہو گئی ہے، اس میں یہ خرابی آ گئی ہے، مختلف طرح کی آفات کا تذکرہ کرتے، جن کی وجہ سے لوگوں کے درمیان مقدمات ہونے لگے، جب یہ مقدمات زیادہ ہو گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم اس وقت تک سودا نہ کرو، جب تک پھل پک کر تیار نہیں ہو جاتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشورے کے طور پر یہ بات کی تھی، کیونکہ اس بارے میں لوگوں کے درمیان بہت زیادہ اختلاف ہونے لگا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2946]
حدیث نمبر: 2911 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، وَشُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ابْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، وَشُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنَ النَّخْلِ وَالزَّرْعِ" ، وَقَالَ يُوسُفُ: مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ، قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَهِمَ فِي ذِكْرِ الشَّجَرِ، وَلَمْ يَقُلْهُ غَيْرُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر کے رہنے والوں کے ساتھ یہ طے کیا تھا کہ وہاں پیدا ہونے والی کھجوروں اور زراعت میں سے نصف پیداوار کو وہ لوگ مسلمانوں کو ادا کیا کریں گے۔ روایت کے ایک لفظ کے بارے میں راویوں نے اختلاف کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2947]
حدیث نمبر: 2912 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، عَمِّي ، أَبِي ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عُمَرَ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِيهِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سَاقَى يَهُودَ خَيْبَرَ عَلَى تِلْكَ الأَمْوَالِ عَلَى الشَّطْرِ، وَسِهَامُهُمْ مَعْلُومَةٌ، وَشَرَطَ عَلَيْهِمْ إِنَّا إِذَا شِئْنَا أَخْرَجْنَاكُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر کے رہنے والے یہودیوں کو وہاں کی زمینوں پر کام کرنے کی اجازت دی تھی، اس شرط پر کہ وہ نصف پیداوار (مسلمانوں کو ادا کریں گے) اور یہ حصے متعین تھے، آپ نے ان کے لیے یہ شرط رکھی تھی: ”جب ہم چاہیں گے، تمہیں یہاں سے نکال دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2948]