الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، مَالِكٌ ، رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ الزُّرَقِيِّ ، رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نَا مَالِكٌ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ الزُّرَقِيِّ ، أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ " عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، فَقَالَ لَهُ أَبَى: الذَّهَبَ وَالْوَرِقَ؟، فَقَالَ: أَمَّا الذَّهَبُ وَالْوَرِقُ فَلا بَأْسَ بِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
حنظلہ بن قیس زرقی یہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج سے زمین کرائے پر لینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے، تو حنظلہ نے ان سے دریافت کیا: ”کیا سونے اور چاندی کے عوض میں بھی؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”سونے اور چاندی کے عوض میں دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2940]