إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، رَجُلٍ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے امانت واپس کر دو اور جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2935]