☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حج میں اللہ کا فضل تلاش کرنے کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حج میں اللہ کا فضل تلاش کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2714 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْكَاهِلِيُّ ، أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْكَاهِلِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ: إِنِّي رَجُلٌ أُكْرَى فِي هَذَا الْوَجْهِ، وَإِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِنَّهُ لا حَجَّ لَكَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ مثل هَذَا الَّذِي سَأَلْتَنِي، فَسَكَتَ حَتَّى نزلت هَذِهِ الآيَةُ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لَكَ حَجًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوامامہ تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں اس طرح چیزیں کرائے پر دیتا ہوں، اب یہ کہتے ہیں کہ تمہارا حج نہیں ہوا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا جس مسئلے کے بارے میں تم نے مجھ سے پوچھا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”تم پر کوئی گناہ نہیں ہے جب تم اپنے پروردگار کے فضل کو تلاش کرو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا حج ہو گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2751]
حدیث نمبر: 2715 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، مرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، لابْنِ عُمَرَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا مرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا قَوْمٌ نُكْرَى، ثُمَّ ذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ وَقَالَ:" أَنْتُمْ حُجَّاجٌ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوامامہ تیمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے کہا: ”میں (حاجیوں کو) کرائے پر (سواری جانور) دیتا ہوں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی اور یہ فرمایا: ”تم ایک حاجی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2752]
حدیث نمبر: 2716 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، سفْيَانُ ، الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، رَجُلٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، نا يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، نا سفْيَانُ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2753]
حدیث نمبر: 2717 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مَحْمُودُ بْنُ خِرَاشٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، هشَيْمٌ ، مَنْصُورٌ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مَحْمُودُ بْنُ خِرَاشٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا نا هشَيْمٌ ، نا مَنْصُورٌ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ أَوْ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَرْمِيَ، فَجَعَلَ يَقُولُ:" لا حَرَجَ لا حَرَجَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہو یا رمی کرنے سے پہلے ذبح کر لیا ہو، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہی فرماتے رہے: ”کوئی حرج نہیں ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2754]
حدیث نمبر: 2718 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أبُو مُوسَى ، عبْدُ الرَّحْمَنِ ، سفْيَانُ ، الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، رَجُلٍ ، لابْنِ عُمَرَ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا أبُو مُوسَى ، نا عبْدُ الرَّحْمَنِ ، نا سفْيَانُ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ ، فَذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ الْحَدِيثِ الأَوَّلِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
علاء بن مسیب بنو تیم سے تعلق رکھنے والے شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ صاحب کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اس کے بعد انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2755]
حدیث نمبر: 2719 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ ، أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، لابْنِ عُمَرَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا قَوْمٌ نُكْرَى، فَهَلْ لَنَا مِنْ حَجٍّ؟ قَالَ: أَلَسْتُمْ تَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ، وَتَأْتُونَ الْمُعَرَّفَ، وَتَرْمُونَ الْجِمَارَ، وَتَحْلُقُونَ رُءُوسَكُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الَّذِي سَأَلْتَنِي فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى نزل عَلَيْهِ جَبْرَائِيلُ بِهَذِهِ الآيَةِ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، فَقَالَ:" أَنْتُمْ حُجَّاجٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوامامہ تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم لوگ (حاجیوں کو جانور) کرائے پر دیتے ہیں، تو کیا ہمارا حج ہو جائے گا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم لوگ بیت اللہ کا طواف نہیں کرتے، میدان عرفات میں نہیں جاتے، جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے، اپنا سر نہیں منڈواتے؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جو تم نے مجھ سے سوال کیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: ”تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ حاجی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2756]
حدیث نمبر: 2720 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَرَاهُ رَفَعَهُ، قَالَ:" لا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: إِنِّي صَرُورَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما (راوی کہتے ہیں) انہوں نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص یہ ہرگز نہ کہے کہ میں مجرد رہوں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2757]
حدیث نمبر: 2721 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، أَبِي ، عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، نا أَبِي ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُقَالَ لِلْمُسْلِمِ: صَرُورَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کسی مسلمان کو مجرد (راہب) کہا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2758]
حدیث نمبر: 2722 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَامِرٍ ، أَبَا أُمَامَةَ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَتَطَاوَلَ فِي غَرْزِ الرَّحْلِ، فَقَالَ:" أَلا تَسْمَعُونَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آخِرِ الْقَوْمِ: مَا يَقُولُ أَوْ مَا تُرِيدُ؟ فَقَالَ:" أَطِيعُوا رَبَّكُمْ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ" . قُلْتُ لأَبِي أُمَامَةَ: مُنْذُ كَمْ سَمِعْتَ هَذَا الْحَدِيثَ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ وَأَنَا ابْنُ ثَلاثِينَ سَنَةً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا کہ آپ اس وقت اپنی اونٹنی پر سوار حجۃ الوداع کا خطبہ لوگوں کو دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھوڑا سا بلند ہوئے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے بات سن لی ہے؟“ لوگوں سے پیچھے موجود ایک شخص نے کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فرمایا ہے، یا آپ کی مراد کیا ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے پروردگار کی فرماں برداری کرو، پانچ نمازیں ادا کرو، مال کی زکوٰة ادا کرو، اپنے مخصوص مہینے کے روزے رکھو، اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو اور اپنے پروردگار کی جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”آپ نے کتنا عرصہ پہلے یہ حدیث سنی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں اس وقت تیس سال کا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2759]