☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2719
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2719
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ ، أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، لابْنِ عُمَرَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا قَوْمٌ نُكْرَى، فَهَلْ لَنَا مِنْ حَجٍّ؟ قَالَ: أَلَسْتُمْ تَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ، وَتَأْتُونَ الْمُعَرَّفَ، وَتَرْمُونَ الْجِمَارَ، وَتَحْلُقُونَ رُءُوسَكُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الَّذِي سَأَلْتَنِي فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى نزل عَلَيْهِ جَبْرَائِيلُ بِهَذِهِ الآيَةِ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، فَقَالَ:" أَنْتُمْ حُجَّاجٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوامامہ تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم لوگ (حاجیوں کو جانور) کرائے پر دیتے ہیں، تو کیا ہمارا حج ہو جائے گا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم لوگ بیت اللہ کا طواف نہیں کرتے، میدان عرفات میں نہیں جاتے، جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے، اپنا سر نہیں منڈواتے؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جو تم نے مجھ سے سوال کیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: ”تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ حاجی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2756]
← Previous Hadith (2718) Back to Bab Next Hadith → (2720)