☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 57
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 2563 سنن دارقطنی
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّرَّافُ ، يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، الْحَكَمِ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّرَّافُ ، نا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ مَعًا، وَقَالَ:" سَبِيلُهُمَا وَاحِدٌ"، قَالَ: فَطَافَ لَهُمَا طَوَافَيْنِ، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَقَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ" . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ غَيْرُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج اور عمرہ ایک ساتھ کرتے تھے، تو فرماتے تھے: ان دونوں کا راستہ ایک ہی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے دونوں کے لیے دو طواف کیے اور ان دونوں کے لیے دو مرتبہ سعی کی اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس روایت کو حکم نامی راوی کے حوالے سے صرف حسن بن عمارہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2597]
حدیث نمبر: 2564 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، والْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ أَسَدٍ ، يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، أَبِي ، غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، لَيْثٌ ، عَطَاءٌ ، وَطَاوُسٌ ، وَمُجَاهِدٌ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عُمَرَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، والْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ أَسَدٍ وَاللَّفْظُ لابْنِ أَشْكَابٍ، قَالُوا: نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، قَالُوا: نا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، نا أَبِي ، نا غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ ، حَدَّثَنِي لَيْثٌ ، حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، وَطَاوُسٌ ، وَمُجَاهِدٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَمْ يَطُفْ هُوَ وَلا أَصْحَابُهُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إِلا طَوَافًا وَاحِدًا لِعُمْرَتِهِمْ وَحَجَّتِهِمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نے صفا اور مروہ کے درمیان صرف ایک مرتبہ چکر لگایا تھا (یعنی سعی کی تھی)، یہ ان کے عمرہ اور حج (دونوں کی طرف سے) تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2598]
حدیث نمبر: 2565 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، أَيُّوبُ بْنُ هَانِئٍ الْجُعْفِيُّ ، أَبِي ، وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، طَاوُسٍ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالا: نا أَيُّوبُ بْنُ هَانِئٍ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَسَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَلَى طَاوُسٍ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" قَدِمْنَا حُجَّاجًا، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَحْلَلْنَا لَمَّا طُفْنَا، وَمَا طُفْنَا لِعُمْرَتِنَا وَحَجَّتِنَا إِلا طَوَافًا وَاحِدًا" . لَفْظُ أَبِي كُرَيْبٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
طاؤس کے بارے میں یہ بات منقول ہے: راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے حج تمتع کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حج کرنے کے لیے آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت ہم نے طواف کرنے کے بعد احرام کھول دیا، ہم نے اپنے عمرہ اور حج کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا۔ روایت کے یہ الفاظ ابوکریب نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2599]
حدیث نمبر: 2566 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقِ ، الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقِ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" مَا طَافَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا طَوَافًا وَاحِدًا وَسَعْيًا وَاحِدًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا اور ایک مرتبہ سعی کی تھی، یعنی حج اور عمرے کے لیے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2600]
حدیث نمبر: 2567 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ ، جَابِرٍ
نا نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، وَعَبْدُ اللَّهِ الْعَطَّارُ، قَالا: نا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَزِيدُوا عَلَى طَوَافٍ وَاحِدٍ"، يَعْنِي لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب ایک سے زیادہ طواف نہیں کرتے تھے (یعنی حج اور عمرہ دونوں کے لیے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2601]
حدیث نمبر: 2568 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، الْمُحَارِبِيُّ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، نا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَلَمْ يَطُفْ لَهُمَا إِلا طَوَافًا وَاحِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2602]
حدیث نمبر: 2569 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، الْحَجَّاجُ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، قَالا: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، نا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لَمْ يَزِيدُوا عَلَى طَوَافٍ وَاحِدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب ایک سے زیادہ مرتبہ طواف نہیں کرتے تھے (یعنی حج اور عمرے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کر لیا کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2603]
حدیث نمبر: 2570 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، شَرِيكٍ ، الْحَجَّاجِ ، ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، أَبِي ، الْحَجَّاجِ ، عَطَاءٌ ، جَابِرٍ
نا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ . ح وَنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، نا أَبِي ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَرَنَ فَطَافَ طَوَافًا وَاحِدًا هُوَ وَأَصْحَابُهُ، وَقَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ: فَطَافَ طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى سَعْيًا هُوَ وَأَصْحَابُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کیا، تو آپ نے ایک ہی مرتبہ طواف کیا، آپ نے بھی اور آپ کے اصحاب نے بھی۔ ابن مبشر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ طواف کیا اور ایک مرتبہ سعی کی (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نے بھی ایسا ہی کیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2604]
حدیث نمبر: 2571 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ ، إِسْحَاقُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ ، نا إِسْحَاقُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" مَا طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلا طَوَافًا وَاحِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2605]
حدیث نمبر: 2572 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ الْيَمَانِ ، الْمُثَنَّى ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ الْيَمَانِ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَرَنَ مِنْ بَيْنَ أَصْحَابِهِ وَطَافَ طَوَافًا وَاحِدًا، وَأَحَلَّ أَصْحَابُهُ بِعُمْرَةٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج قران کیا، لیکن آپ کے بعض اصحاب نے نہیں کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ طواف کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نے عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2606]
حدیث نمبر: 2573 سنن دارقطنی
الْمَحَامِلِيُّ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، أَبُو خَالِدٍ الأُمَوِيُّ ، أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
ثنا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأُمَوِيُّ ، نا أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا حَجَّ الرَّجُلُ عَنْ وَالِدَيْهِ تُقُبِّلَ مِنْهُ وَمِنْهُمَا، وَاسْتَبْشَرَتْ أَرْوَاحُهُمَا فِي السَّمَاءِ، وَكُتِبَ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى بَرًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص اپنے والدین کی طرف سے حج کرے گا، تو اس شخص کی طرف سے اور اس کے والدین کی طرف سے قبول کیا جائے گا اور ان دونوں (یعنی والدین) کی ارواح کو آسمان میں یہ خوشخبری دی جائے گی اور اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ’نیک‘ لکھا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2607]
حدیث نمبر: 2574 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، نا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ أَبَوَيْهِ أَوْ قَضَى عَنْهُمَا مَغْرَمًا بُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الأَبْرَارِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے گا یا ان کی طرف سے فرض ادا کرے گا، تو اسے قیامت کے دن نیک لوگوں کے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2608]
حدیث نمبر: 2575 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، شَرِيكٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا جَدِّي ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَعَلَيْهِ حَجَّةُ الإِسْلامِ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ أَبَاكَ تَرَكَ دَيْنًا عَلَيْهِ أَقَضَيْتَهُ عَنْهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ أَبِيكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میرے والد فوت ہو چکے ہیں، ان پر حج کرنا فرض تھا، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تمہارے والد کے ذمے قرض ہوتا، تو کیا تم اس کی طرف سے ادا کر دیتے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم اپنے والد کی طرف سے حج بھی کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2609]
حدیث نمبر: 2576 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْبَصْرِيِّ ، عَطَاءٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْبَصْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَقَدْ قَضَى عَنْهُ حَجَّتَهُ، وَكَانَ لَهُ فَضْلُ عَشْرِ حُجَجٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے باپ اور ماں کی طرف سے حج کرتا ہے، تو اس نے ان کی طرف سے حج کا فرض ادا کر دیا اور اس شخص کو دس مرتبہ حج کرنے کا ثواب حاصل ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2610]
حدیث نمبر: 2577 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ نَصْرٍ ، عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، نا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَكَ أَبِي وَلَمْ يَحُجَّ، قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ، أَيُتَقَبَّلُ مِنْهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: ”میرے والد انتقال کر چکے ہیں، انہوں نے حج نہیں کیا تھا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے؟ اگر تمہارے والد کے ذمے قرض ہوتا اور تم ان کی طرف سے ادا کر دیتے، تو کیا وہ قبول ہو جاتا؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم ان کی طرف سے حج بھی کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2611]
حدیث نمبر: 2578 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أَبِي ، أَبِي إِسْحَاقَ ، خَالِدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، نا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَجِّ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " احْجُجْ عَنْهُ، أَلا تَرَى أَنَّهُ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ أَنَّ ذَلِكَ يُجْزِي عَنْهُ؟"، قَالَ: بَلَى، قَالَ:" فَحَقُّ اللَّهِ أَحَقُّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنے والد کی طرف سے حج کرنے کے بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا: ”تم اس کی طرف سے حج کر لو، کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اگر ان کے ذمے قرض ہوتا اور تم اسے ان کی طرف سے ادا کرتے، تو یہ ادا ہو جاتا؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے (کہ اس کا قرض ادا کیا جائے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2612]
حدیث نمبر: 2579 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ صَبِيحٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مَرْوَانَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ صَبِيحٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ مَرْوَانَ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِنَّمَا طَافَ لِحَجِّهِ وَعُمْرَتِهِ حِينَ قَرَنَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَعْيًا وَاحِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب حج قران کیا تھا، یہ حجۃ الوداع کے موقع کی بات ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا اور صفا اور مروہ کے درمیان ایک ہی مرتبہ سعی کی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2613]
حدیث نمبر: 2580 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، هَارُونُ بْنُ عِمْرَانَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، عَطَاءِ بْنِ نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، وَجَابِرٍ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، قَالا: نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا هَارُونُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَجَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِنَّمَا طَافَ لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى سَعْيًا وَاحِدًا، ثُمَّ قَدِمَ مَكَّةَ فَلَمْ يَسْعَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ الصَّدْرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کے لیے ایک مرتبہ طواف کیا تھا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طواف صدر کے بعد سعی نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2615]
حدیث نمبر: 2581 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَرَنَ الْعُمْرَةَ وَالْحَجَّ فَطَافَ لَهُمَا وَاحِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق اپنے والد (امام محمد باقر) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج اور عمرے کو ملا دیا تھا (یعنی حج قران کیا تھا)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2616]
حدیث نمبر: 2582 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِيُّ ، عَاصِمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ ، أَبِي ، حُصَيْنُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ ، نا أَبِي ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ لِي مَنْصُورٌ حَدَّثَتْنِي أَنْتَ يَا حُصَيْنُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ" طَافُوا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ طَوَافًا وَاحِدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے اپنے حج اور عمرے کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2617]