يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، شَرِيكٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا جَدِّي ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَعَلَيْهِ حَجَّةُ الإِسْلامِ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ أَبَاكَ تَرَكَ دَيْنًا عَلَيْهِ أَقَضَيْتَهُ عَنْهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْجُجْ عَنْ أَبِيكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میرے والد فوت ہو چکے ہیں، ان پر حج کرنا فرض تھا، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تمہارے والد کے ذمے قرض ہوتا، تو کیا تم اس کی طرف سے ادا کر دیتے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم اپنے والد کی طرف سے حج بھی کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2609]