☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فَسْخُ الْحَجِّ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← فَسْخُ الْحَجِّ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 2487 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ ، أَبِي ذَرٍّ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ هُدْبَةَ بْنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" وَاللَّهِ مَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ إِلا لَنَا خَاصَّةً وَلِلْمُحْصِرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم تیمی اپنے والد کے حوالے سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! حج تمتع کا حکم صرف ہمارے لیے مخصوص تھا یا اس شخص کے لیے ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2520]
Hadith No.: 2488 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْحَارِثِ بْنِ بِلالِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَبِيهِ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بِلالِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا أَوْ لِمَنْ بَعْدَنَا؟ فَقَالَ:" لا بَلْ لَنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
حارث بن بلال اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! حج کو فسخ کرنے کا حکم صرف ہمارے لیے ہے، یا ہمارے بعد والوں کے لیے بھی ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں! صرف ہمارے لیے ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2521]
Hadith No.: 2489 Sunan Daraqutni
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، أَبُو غَسَّانَ ، قَيْسٌ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، أَبِي ذَرٍّ
نا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا قَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ:" هِيَ وَاللَّهِ لَنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ خَاصَّةً، وَلَيْسَتْ لِسَائِرِ النَّاسِ إِلا لِلْمُحْصَرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: ان کے والد نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے، ان سے حج تمتع کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ صرف ہمارے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کے لیے مخصوص ہے، یہ باقی لوگوں کے لیے نہیں ہے، البتہ (باقی لوگوں میں سے صرف) اس شخص کے لیے اس کا حکم ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2522]
Hadith No.: 2490 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" لَمْ تَكُنْ مُتْعَةُ الْحَجِّ لأَحَدٍ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةٍ ثُمَّ يَفْسَخُهَا بِعُمْرَةٍ، إِلا لِلرَّكْبِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حج تمتع کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے کہ وہ حج کا احرام باندھے اور پھر سے عمرے کے ذریعے فسخ کر دے، ماسوائے ان سواروں کے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے (یعنی یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کے ساتھ مخصوص ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2523]
Hadith No.: 2491 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَبُو عُلاثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نا أبِي، نا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّهَا لَمْ تَكُنْ لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِنَا أَنْ يُحْرِمَ أَحَدٌ مُهِلا بِحَجٍّ، ثُمَّ يَفْسَخُ حَجَّهُ بِعُمْرَةٍ قَبْلَ الْحَجِّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمارے بعد یہ حق کسی کو بھی نہیں ہے کہ وہ پہلے حج کا احرام باندھے اور پھر حج کرنے سے پہلے ہی اسے فسخ کر کے عمرے میں تبدیل کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2524]
Hadith No.: 2492 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُرَقَّعِ الأَسَدِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ:" مَا كَانَ لأَحَدٍ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةٍ ثُمَّ يَفْسَخُهَا بِعُمْرَةٍ، إِلا لِرَكْبٍ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کسی بھی شخص کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ وہ حج کا احرام باندھنے کے بعد اسے عمرے کے ذریعے فسخ کر دے، یہ حکم صرف ان سواروں کے لیے تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2525]