☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حالت احرام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حالت احرام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 69
صفحہ 3 از 4
حدیث نمبر: 2436 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، رزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، موسَى بْنُ دَاوُدَ ، محَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نا رزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نا موسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا محَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن لے اور جس شخص کو تہبند نہ ملے، وہ شلوار پہن لے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2468]
حدیث نمبر: 2437 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، ابْنِ عُمَرَ
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" . وَقَالَ الْعَبَّاسُ: الْمُحْرِمُ إِذَا لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ لَبِسَ الْخُفَّيْنِ، وَيَقْطَعُهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ. قَالَ: وَقَالَ عَمْرٌو: انْظُرُوا أَيُّهُمَا كَانَ قَبْلُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ، أَوْ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن لے، البتہ ان کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔“ عباس نامی راوی بیان کرتے ہیں: محرم کو اگر جوتے نہ ملیں، تو وہ موزے پہن لے، البتہ وہ ان دونوں کو اس طرح کاٹ لے کہ وہ دونوں ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔ عمر نامی راوی بیان کرتے ہیں: تم اس بات کا جائزہ لو کہ کون سی روایت پہلے ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث یا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2469]
حدیث نمبر: 2438 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، أَبِي الشَّعْثَاءِ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن لے اور جس شخص کو تہبند نہ ملے، وہ شلوار پہن لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2470]
حدیث نمبر: 2439 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، الْفِرْيَابِيُّ ، سُفْيَانُ ، عَمْرٍو ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا الْفِرْيَابِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِزَارٌ فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ نَعْلانِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ" . سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ فِي حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَلَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، وَجُوَيْرِيَةَ بْنِ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ: مَاذَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ قَبْلَ الإِحْرَامِ بِالْمَدِينَةِ. وَحَدِيثُ شُعْبَةَ، وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ هَذَا بَعْدَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کے پاس تہبند نہ ہو، وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے مسجد میں بلند آواز میں دریافت کیا: حالت احرام والا شخص کون سے کپڑوں کو ترک کرے؟ (امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں) یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ بات احرام باندھنے سے قبل مدینہ منورہ کی ہے۔ جبکہ دیگر راویوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے، اس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنی تھی، لہٰذا یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث کے بعد کی ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2471]
حدیث نمبر: 2440 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن لے، البتہ وہ انہیں ٹخنوں تک نیچے سے کاٹ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2472]
حدیث نمبر: 2441 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ:" لا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ، وَلا الْعِمَامَةَ، وَلا السَّرَاوِيلَ، وَلا الْبُرْنُسَ، وَلا ثَوْبًا مَسَّهُ الْوَرْسُ، وَلا الزَّعْفَرَانُ، وَلا الْخُفَّيْنِ، إِلا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" . وَقَالَ يُوسُفُ: حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: حالت احرام والا شخص کون سے کپڑے پہنے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قمیص نہیں پہنے گا، عمامہ نہیں پہنے گا، شلوار نہیں پہنے گا، ٹوپی نہیں پہنے گا اور ایسا کپڑا نہیں پہنے گا، جس پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہے، وہ موزے نہیں پہنے گا، البتہ اسے اگر جوتے نہ ملیں، تو حکم مختلف ہے، جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن سکتا ہے، البتہ وہ ان دونوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔“ یوسف نامی راوی یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: ”انہیں کاٹ لے کہ وہ ٹخنوں کے نیچے تک ہو جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2473]
حدیث نمبر: 2442 سنن دارقطنی
أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٌ ، صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
نا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومِسِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، نا عَطَاءٌ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَيْتَنِي أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، فَبَيْنَا نَحْنُ بِالْجِعْرَانَةِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ فَأَتَاهُ الْوَحْيُ، فَأَشَارَ إِلَى عُمَرَ أَنْ تَعَالَ، فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي الْقُبَّةَ، فَأَتَى رَجُلٌ قَدْ أَحْرَمَ فِي جُبَّتِهِ بِعُمْرَةٍ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَحْرَمَ فِي جُبَّتِهِ؟، إِذْ أنزل عَلَيْهِ الْوَحْيُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغِطُّ كَذَلِكَ فَسُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ:" أَيْنَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَنِي آنِفًا؟"، فَأُتِيَ بِالرَّجُلِ، فَقَالَ:" أَمَّا الْجُبَّةُ فَاخْلَعْهَا، وَأَمَّا الطِّيبُ فَاغْسِلْهُ، ثُمَّ أَحْدِثْ إِحْرَامًا" قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: لا أَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا قَالَ: ثُمَّ أَحْدِثْ إِحْرَامًا، غَيْرُ نُوحِ بْنِ حَبِيبٍ، وَلا أَحْسَبُهُ مَحْفُوظًا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسی حالت میں دیکھوں، جب آپ پر وحی نازل ہو رہی ہو، ایک مرتبہ جب ہم ”جعرانہ“ میں موجود تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی وہاں موجود تھے، آپ ایک خیمے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اشارہ کیا: تم آگے آ جاؤ، میں نے اپنا سر اس خیمے میں داخل کیا، ایک شخص آیا، جس نے جبہ پہن کر عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور اس نے خوشبو بھی لگائی ہوئی تھی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ ایسے شخص کے بارے میں ارشاد فرمائیں، جس نے حیے میں حرام کی نیت کر لی ہو۔“ اسی دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی نازل ہونے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خراٹے لینا شروع کیا، اس کے بعد آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی، تو آپ نے دریافت کیا: ”وہ شخص کہاں ہے، جس نے ابھی مجھ سے سوال کیا تھا؟“ اس شخص کو لایا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک حیے کا تعلق ہے، تو اسے اتار دو اور جہاں تک خوشبو کا تعلق ہے، تو اسے دھو لو اور پھر نئے سرے سے احرام باندھو۔“ ابوعبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے یہ بات بیان کی ہے: میرے علم کے مطابق کسی بھی شخص نے یہ بات نقل نہیں کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو دوبارہ احرام باندھنے کی ہدایت کی، صرف نوح بن حبیب نامی راوی نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ الفاظ درست نہیں ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2474]
حدیث نمبر: 2443 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحِمْيَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحِمْيَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَةَ، وَالْعَقْرَبَ، وَالْحِدَأَةَ، وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ، وَالْغُرَابَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حالت احرام والا شخص چوہے، بچھو، پاگل کتے اور کوے کو مار سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2475]
حدیث نمبر: 2444 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، وَبَرَةَ ، وَنَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ وَبَرَةَ ، وَنَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الذِّئْبَ، وَالْغُرَابَ، وَالْحِدَأَةَ، وَالْفَأْرَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حالت احرام والا شخص بھیڑیے، کوے، چیل اور چوہے کو مار سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2476]
حدیث نمبر: 2445 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو بَدْرٍ ، حَبَّانُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَجَّاجٌ ، وَبَرَةُ ، وَنَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو بَدْرٍ ، نا حَبَّانُ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، نا حَجَّاجٌ ، نا وَبَرَةُ ، وَنَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2477]
حدیث نمبر: 2446 سنن دارقطنی
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْقَمِيصِ وَالأَقْبِيَةِ وَالسَّرَاوِيلِ، وَالْخُفَّيْنِ، إِلا أَنْ لا يَجِدَ النَّعْلَيْنِ، وَلا يَلْبَسْ ثَوْبًا مَسَّهُ زَعْفَرَانُ أَوْ وَرْسٌ"، يَعْنِي الْمُحْرِمَ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (احرام کی حالت میں) قمیص پہننے اور موزے پہننے سے منع کیا ہے، البتہ جس کو جوتے نہ ملیں (اس کا حکم مختلف ہے)، حالت احرام والا شخص ایسا کپڑا نہیں پہنے گا، جس پر زعفران یا ورس لگا ہوا ہو۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد یہ ہے کہ حالت احرام والا شخص یہ کام نہیں کر سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2478]
حدیث نمبر: 2447 سنن دارقطنی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، أَبُو زَيْدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعُمُرِ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعُمُرِ ، يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عَائِشَةَ
نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، نا أَبُو زَيْدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعُمُرِ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعُمُرِ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْغَالِيَةِ الْجَيِّدَةِ عِنْدَ إِحْرَامِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ یہ بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احرام باندھتے وقت بہترین خوشبو لگائی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2479]
حدیث نمبر: 2448 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيُّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ يَشُمُّ الرَّيْحَانَ، وَيَدْخُلُ الْحَمَّامَ، وَيَنْزِعُ ضِرْسَهُ، وَيَفْقَأُ الْقُرْحَةَ، وَإِذَا انْكَسَرَ ظَفْرَةُ أَمَاطَ عَنْهُ الأَذَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حالت احرام والا شخص ریحان (نامی خوشبودار) پھول کو سونگھ سکتا ہے، وہ حمام میں داخل ہو سکتا ہے، دانت نکلوا سکتا ہے، پھوڑے کو چیر سکتا ہے، جب اس کا ناخن ٹوٹ جائے، تو اپنے آپ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر سکتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2480]
حدیث نمبر: 2449 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ، وَرُبَّمَا ذَكَرَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا بَأْسَ بِالْهِمْيَانِ، وَالْخَاتَمِ لِلْمُحْرِمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حالت احرام والے شخص کے لیے پٹکہ (کمر کا بیلٹ) اور انگوٹھی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2481]
حدیث نمبر: 2450 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ بُرْدٍ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رُخِّصَ لِلْمُحْرِمِ فِي الْخَاتَمِ وَالْهِمْيَانِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: حالت احرام والے شخص کو انگوٹھی پہننے اور پٹکہ (کمر کا بیلٹ) باندھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2482]
حدیث نمبر: 2451 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ، نا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا بَأْسَ بِالْخَاتَمِ لِلْمُحْرِمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں: حالت احرام والے شخص کے لیے انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2483]
حدیث نمبر: 2452 سنن دارقطنی
نا ابْنُ مَخْلَدٍ، نا الرَّمَادِيُّ، نا يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ، نا سفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءٍ، مِثْلَهُ. وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہونے کا تذکرہ نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2484]
حدیث نمبر: 2453 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، رَوْحٌ ، أَشْعَثُ ، الْحَسَنِ ، جَابِرٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، نا رَوْحٌ ، ثنا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كُنَّا إِذَا سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا، وَإِذَا هَبَطْنَا سَبَّحْنَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ سفر کرتے تھے، تو جب بلندی پر چلتے، تو تکبیر کہتے اور جب پستی کی طرف اترتے، تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2485]
حدیث نمبر: 2454 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، الْحَكَمِ ، أَبِي الْقَاسِمِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّ مِنْ سُنَّةِ الْحَجِّ أَنْ لا يُحْرَمُ بِالْحَجِّ إِلا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ" . قَالَ: تَابَعَهُ شُعْبَةُ، وَحَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، وَأَبُو الْقَاسِمِ، هُوَ مِقْسَمٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ بات بیان کرتے ہیں: حج کی سنت میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی حج کا احرام کے مہینے میں باندھے۔ بعض دیگر راویوں نے اس کی متابعت کی ہے، اس کے راوی ابوالقاسم کا نام مقسم ہے، جو عبداللہ بن حارث کے آزاد کردہ غلام ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2486]
حدیث نمبر: 2455 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، مُصْعَبُ بْنُ سَلامٍ ، حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، نا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ، نا مُصْعَبُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" فِي الرَّجُلِ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ، قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ مِنَ السُّنَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایسے شخص کے بارے میں یہ فرمایا تھا، جس نے حج کے مہینوں سے پہلے ہی حج کا احرام باندھ لیا، انہوں نے فرمایا تھا: یہ بات سنت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2487]