☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 69
Page 1 of 4
Hadith No.: 2396 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ يَعْنِي ابْنَ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ يَعْنِي ابْنَ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِضُبَاعَةَ وَهِيَ شَاكِيَةٌ، فَقَالَ:" أَتُرِيدِينَ الْحَجَّ؟"، فَقَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَحُجِّي وَاشْتَرِطِي، وَقُولِي: اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرے، جو بیمار تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم حج کا ارادہ رکھتی ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم حج کا ارادہ کر لو اور ساتھ شرط بھی رکھو اور یہ کہو: اے اللہ! جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہیں احرام کھول دوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2429]
Hadith No.: 2397 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَبِي بِشْرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَقَالَ لَهَا:" اشْتَرِطِي عِنْدَ إِحْرَامِكِ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي فَإِنَّ ذَلِكَ لَكِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ، وَخَالِدٌ، وَثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ، وَهِلالُ بْنُ خَبَّابٍ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم احرام باندھنے کے وقت شرط عائد کر لینا کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہیں احرام کھول دوں گی، تو تمہیں اس کا اختیار ہو گا۔“ بعض دیگر راویوں نے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2430]
Hadith No.: 2398 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، هِلالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، نا هِلالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِضُبَاعَةَ:" حُجِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ضباعہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم حج کرنے کا ارادہ کر لو اور یہ شرط رکھو کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہیں احرام کھول دوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2431]
Hadith No.: 2399 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَأَنَا أَنْظُرُ فِي هَذَا الْكِتَابِ، فَأَقَرَّ بِهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لَبِسَ ثِيَابَهُ، فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَعَدَ عَلَى بَعِيرِهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ نے اپنے کپڑے پہن لیے، پھر جب آپ ذوالحلیفہ تشریف لائے، تو وہاں آپ نے دو رکعت ادا کیں، پھر آپ اپنے اونٹ پر بیٹھے، جب آپ کی سواری کھڑی ہوئی، تو وہاں سے آپ نے حج کا احرام باندھا (یعنی اس کی نیت کی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2432]
Hadith No.: 2400 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو مُوسَى ، سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، بَكْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا أَبُو مُوسَى ، نا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، نا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَغْتَسِلَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ مَكَّةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: ”یہ سنت ہے کہ آدمی جب احرام باندھنے لگے، تو غسل کرے، جب مکہ میں داخل ہونے لگے (اس وقت بھی غسل کرے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2433]
Hadith No.: 2401 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ أَبُو سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيُّ ، أَبُو غَزِيَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ ، أَبِيهِ ، خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ أَبُو سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اغْتَسَلَ لإِحْرَامِهِ" . قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مَا سَمِعْنَاهُ إِلا مِنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
خارجہ بن زید اپنے والد (زید بن ثابت رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احرام باندھنے سے پہلے غسل کیا تھا۔ ابن صاعد بیان کرتے ہیں: یہ حدیث ضعیف ہے، ہم نے اسے صرف (اپنے استاد یحییٰ بن خالد) سے سنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2434]
Hadith No.: 2402 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، عُثْمَانُ بْنُ الْيَمَانِ ، وأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، أَبُو غَزِيَّةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ الْيَمَانِ ، وأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالُوا: نا أَبُو غَزِيَّةَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2435]
Hadith No.: 2403 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ ، أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" اغْتَسَلَ بِفَخٍّ قَبْلَ دُخُولِهِ مَكَّةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ”فسخ“ کے مقام پر غسل کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2436]
Hadith No.: 2404 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ قَالَ رَجُلٌ: كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ إِلَى جَنْبِي لا أَسْأَلُهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ: بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قُلْتُ: لَوْ أَتَيْتُهُ فَسَمِعْتُ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ لِي:" يَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ لِي:" فَإِنَّ الظَّعِينَةَ سَتَرْحَلُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِغَيْرِ جِوَارٍ" . مُخْتَصَرٌ، كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
Translation: محمد محی الدین .
ابوعبیدہ بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی: میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں دریافت کرتا رہا، وہ میرے پہلو میں موجود تھے، لیکن میں نے ان سے دریافت نہیں کیا، پھر میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مبعوث کیا، میں آپ کو پسند نہیں کرتا تھا، پھر میں نے سوچا کہ مجھے ان کی خدمت میں جا کر ان کی بات سننی چاہیے، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا: ”عنقریب کوئی عورت ”حیرہ“ (نامی جگہ) سے روانہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ کسی کی پناہ میں آئے بغیر، بیت اللہ کا طواف کرے گی۔“ یہ روایت متصل ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2437]
Hadith No.: 2405 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ الْمَرْأَةُ مِنَ الْحِيرَةِ بِغَيْرِ جِوَارِ أَحَدٍ، حَتَّى تَحُجَّ الْبَيْتَ، وَيُوشِكُ أَنْ يَفِيضَ الْمَالُ حَتَّى يَغْتَمَ الرَّجُلُ مَنْ يَقْبَلُ مِنْهُ صَدَقَتَهُ" . قَالَ: فَرَأَيْتُ الْمَرْأَةَ تَخْرُجُ بِغَيْرِ جِوَارِ أَحَدٍ حَتَّى تَحُجَّ الْبَيْتَ، مُخْتَصَرٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہرے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا، جب ایک عورت کسی شخص کی پناہ میں آئے بغیر ”حیرہ“ (نامی جگہ) سے روانہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا حج کر لے گی اور عنقریب وہ وقت آئے گا، جب مال اتنا زیادہ ہو جائے گا کہ آدمی یہ آرزو کرے گا کہ اس صدقہ لینے والا کوئی شخص مل جائے۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ کسی کی پناہ میں آئے بغیر روانہ ہوئی، یہاں تک کہ اس نے بیت اللہ کا حج کیا۔ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2438]
Hadith No.: 2406 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، ابْنُ عَوْنٍ ، مُحَمَّدٍ ، ابْنُ حُذَيْفَةَ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، نا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ حُذَيْفَةَ شَكَّ ابْنُ عَوْنٍ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قُلْتُ: نَتَحَدَّثُ بِحَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَكَانَ فِي نَاحِيَةِ الْكُوفَةِ، قَالَ: قُلْتُ لَوْ أَتَيْتُهُ فَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَسْمَعُهُ مِنْهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَرَدْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا أَسْمَعُهُ مِنْكَ، قَالَ: فَقَالَ: لَمَّا بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَرْتُ حَتَّى كُنْتُ بِأَقْصَى أَرْضِ أَهْلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ قُلْتُ: لآتِيَنَّ هَذَا الرَّجُلَ فَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَلأَسْمَعَنَّ مِنْهُ، فَلَمَّا جِئْتُ اسْتَشْرَفَ لِي النَّاسُ، فَذَكَرَ لِي الْحَدِيثَ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي:" أَتَيْتَ الْحِيرَةَ؟"، قُلْتُ: لا، وَقَدْ عَلِمْتُ مَكَانَهَا، قَالَ:" فَتُوشِكُ الظَّعِينَةُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْهَا بِغَيْرِ جِوَارٍ حَتَّى تَطُوفَ بِالْكَعْبَةِ". قَالَ: فَرَأَيْتُ الظَّعِينَةَ تَخْرُجُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ مُخْتَصَرٌ.
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث ایک دوسرے کو سنایا کرتے تھے، وہ کوفہ کی ایک کنارے والی آبادی میں رہا کرتے تھے، میں نے یہ سوچا کہ اگر میں ان کے پاس جاؤں اور اگر میں خود ان سے یہ حدیث سن لوں، تو یہ مناسب ہو گا، تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: آپ کے حوالے سے ایک حدیث مجھ تک پہنچی ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ آپ سے سن لوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی نے فرمایا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا، تو میں فرار ہو کر اسلامی سلطنت کے دور دراز کے حصے میں چلا گیا، پھر میں نے یہ سوچا کہ مجھے ان صاحب کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے، اگر وہ سچے ہوں گے، تو میں ان کی بات مان لوں گا، جب میں (آپ کی خدمت میں) آیا، تو لوگ میرے لیے کھڑے ہوئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: (اس کے بعد انہوں نے مجھے پوری حدیث سنائی، جس میں یہ بیان ہے) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم حیرہ گئے ہو؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں! لیکن مجھے اس کی جگہ کا پتہ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آئے گا، جب کوئی عورت وہاں سے کسی کی پناہ میں آئے بغیر نکلے گی، یہاں تک کہ (مکہ پہنچ کر) خانہ کعبہ کا طواف کرے گی۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نے ایک عورت کو دیکھا، جو حیرہ سے روانہ ہوئی اور اس نے (مکہ پہنچ کر) خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2439]
Hadith No.: 2407 Sunan Daraqutni
أحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، إسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
نا أحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالا: نا إسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا سلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نا حمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ حُذَيْفَةَ : قَالَ رَجُلٌ: كُنْتُ أَسْأَلُ النَّاسَ عَنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ إِلَى جَنْبِي لا أَسْأَلُهُ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ لِي:" فَإِنَّ الظَّعِينَةَ سَتَرْحَلُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفَ بِالْبَيْتِ بِغَيْرِ جِوَارٍ"، مُخْتَصَرٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عبیدہ بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی: میں لوگوں سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بارے میں دریافت کر رہا تھا، اور وہ میرے پہلو میں موجود تھے، لیکن میں نے ان سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا، پھر میں ان کے پاس آیا، تو انہوں نے بتایا: (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) ”اے عدی بن حاتم! اسلام قبول کر لو، سلامت رہو گے۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ایک عورت عنقریب حیرہ سے سفر پر روانہ ہو گی، یہاں تک کہ کسی کی پناہ کے بغیر (مکہ پہنچ کر) بیت اللہ کا طواف کرے گی۔“ یہ روایت مختصر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2439M]
Hadith No.: 2408 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، أَبُو حُمَيْدٍ ، حَجَّاجًا ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي مَعْبَدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَجَّاجًا ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَوْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْنَ نزلت؟"، قَالَ: عَلَى فُلانَةَ، قَالَ:" أَغْلَقْتَ عَلَيْكَ بَابَهَا لا تَحُجَّنَّ امْرَأَةٌ إِلا وَمَعَهَا ذُو مُحْرِمٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص مدینہ منورہ آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم نے کہاں پڑاؤ کیا ہے؟“ اس نے بتایا: ”فلاں خاتون کے ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے تمہاری اولاد کو دروازہ بند کر لیا ہے؟ کوئی بھی عورت صرف اس وقت حج کر لے، جب اس کے ساتھ کوئی محرم عزیز موجود ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2440]
Hadith No.: 2409 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقِرْمِيسِينِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُجَاشِعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ ، حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقِرْمِيسِينِيُّ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُجَاشِعٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ ، نا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، قَالَ: قَالَ نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي امْرَأَةٍ لَهَا زَوْجٌ وَلَهَا مَالٌ وَلا يَأْذَنُ لَهَا فِي الْحَجِّ:" لَيْسَ لَهَا أَنْ تَنْطَلِقَ إِلا بِإِذْنِ زَوْجِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسی خاتون کو حج کی اجازت نہیں دی تھی، جس کا شوہر موجود تھا، حالانکہ اس کے پاس مال موجود تھا، ایسی عورت سے بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ (شوہر کی اجازت کے بغیر) حج کے لیے جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2441]
Hadith No.: 2410 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَبِي ، أَبُو حَمْزَةَ ، جَابِرٍ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، أَبِي أُمَامَةَ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ: نا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُسَافِرِ امْرَأَةٌ سَفَرًا ثَلاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَحُجَّ إِلا وَمَعَهَا زَوْجُهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی عورت تین دن کا سفر نہ کرے یا حج کے لیے نہ جائے، جب تک اس کے ساتھ اس کا شوہر موجود نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2442]
Hadith No.: 2411 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، هُشَيْمٌ ، الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، السَّفَّاحِ بْنِ مُطَيْرٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ
نا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ السَّفَّاحِ بْنِ مُطَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمُ عَرَفَةَ الْيَوْمُ الَّذِي يُعْرَفُ النَّاسُ فِيهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالعزیز بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”عرفہ کا دن وہ دن ہے، جس میں لوگ پہچانتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2443]
Hadith No.: 2412 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نا الْوَاقِدِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" عَرَفَةُ يَوْمَ يُعْرَفُ النَّاسُ" .
Translation: محمد محی الدین .
یعقوب بن زید نے اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”عرفہ وہ دن ہے، جس میں لوگ پہچانتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2444]
Hadith No.: 2413 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ ، وعَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ ، وعَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ، وَأَضْحَاكُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تمہارا عید الفطر کا دن وہ ہے، جب تم عید الفطر کرتے ہو اور عید الاضحیٰ کا دن وہ ہے، جب تم عید الاضحیٰ کرتے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2445]
Hadith No.: 2414 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، قَالا: نا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ، وَأَضْحَاكُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ" . لَفْظُ ابْنِ صَاعِدٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تمہارا عید الفطر کا دن وہ ہے، جب تم عید الفطر کرتے ہو اور عید الاضحیٰ کا دن وہ ہے، جب تم عید الاضحیٰ کرتے ہو۔“ یہ الفاظ ابن صاعد نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2446]
Hadith No.: 2415 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، مَعْمَرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَائِشَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ أَبُو هِشَامٍ: أَظُنُّهُ رَفَعَهُ، قَالَ:" الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ، وَالأَضْحَى يَوْمَ تُضَحِّي النَّاسُ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن منکدر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کیا ہے، ابوہشام نامی راوی یہ بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے یہ مرفوع حدیث ہے (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا): ”عید الفطر اس دن ہوتی ہے، جب لوگ عید الفطر کرتے ہیں اور عید الاضحیٰ اس دن ہوتی ہے، جس دن لوگ عید الاضحیٰ کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2447]