☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حالت احرام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حالت احرام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 69
صفحہ 2 از 4
حدیث نمبر: 2416 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْفَضْلِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْفَضْلِ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ مِنْ تَلْبِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ إِلَهَ الْحَقِّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تلبیہ میں یہ الفاظ شامل تھے: ”میں حاضر ہوں، اے حقیقی معبود!۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2448]
حدیث نمبر: 2417 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو أُسَامَةَ ، وعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، وعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: تَلَقَّفْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لا شَرِيكَ لَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کے الفاظ کو احتیاط سے) جلدی سے لیا، آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”اے اللہ! میں حاضر ہوں! اے اللہ! میں حاضر ہوں! میں حاضر ہوں! تیرا کوئی شریک نہیں ہے، میں حاضر ہوں! بیشک ہر طرح کی حمد اور تعریف تیرے لیے مخصوص ہے اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2449]
حدیث نمبر: 2418 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يُوسُفُ ، جرِيرٌ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ ، نا جرِيرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَتْ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَزَادَ فِيهِ: وَيُرَدِّدُهُنَّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے، جس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا، اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان الفاظ کو دہرا رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2450]
حدیث نمبر: 2419 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ أَبُو جَعْفَرٍ الْحُبُلِيُّ ، زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ أَبُو جَعْفَرٍ الْحُبُلِيُّ ، نا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ غَسَلَ رَأْسَهُ بِخِطْمِيٍّ وَأَشْنَانٍ، وَدَهَنَهُ بِزَيْتٍ غَيْرِ كَثِيرٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ اپنے سر مبارک کو خطمی اور اشنان کے ذریعے دھوتے تھے اور اسے زیتون کا تیل لگایا کرتے تھے، ایسا کئی مرتبہ ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2451]
حدیث نمبر: 2420 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ. ح وَنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، قَالا: نا وَكِيعٌ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" أَشْهُرُ الْحَجِّ شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حج کے مہینے یہ ہیں: شوال، ذی القعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2452]
حدیث نمبر: 2421 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الضَّحَّاكِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُثْمَانُ، نا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَشْهُرُ الْحَجِّ شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حج کے مہینے شوال، ذی القعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2453]
حدیث نمبر: 2422 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، نا عُثْمَانُ، نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ:" أَشْهُرُ الْحَجِّ شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنَ ذِي الْحِجَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حج کے مہینے شوال، ذی القعدہ اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2454]
حدیث نمبر: 2423 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ ، وَكِيعٌ ، بَيْهَسُ بْنُ فَهْدَانَ ، أَبِي شَيْخٍ ، ابْنَ عُمَرَ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُثْمَانُ ، نا وَكِيعٌ ، نا بَيْهَسُ بْنُ فَهْدَانَ ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ أَشْهُرِ الْحَجِّ، فَقَالَ:" شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوشیخ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حج کے مہینوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا: یہ شوال، ذی القعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2455]
حدیث نمبر: 2424 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، وَرْقَاءَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُثْمَانُ ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ، قَالَ:" شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”حج کے مہینے طے شدہ ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ شوال، ذی القعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2456]
حدیث نمبر: 2425 سنن دارقطنی
نا عبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي، نا طاهِرُ بْنُ عِيسَى التَّمِيمِيُّ، نا زهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ، نا مصْعَبُ بْنُ مَاهَانَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2457]
حدیث نمبر: 2426 سنن دارقطنی
نا عبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ حُمَيْدٍ الْعَتَكِيُّ، نا زهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ، نا أبُو نُصَيْرٍ حَمْزَةُ بْنُ نُصَيْرٍ، عَنْ مُقَاتِلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2458]
حدیث نمبر: 2427 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الصَّابُونِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِصْمَةَ الرَّمْلِيُّ ، سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ الشَّيْبَانِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الصَّابُونِيِّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِصْمَةَ الرَّمْلِيُّ ، نا سَوَّارُ بْنُ عُمَارَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ الشَّيْبَانِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" خَطَبَ وَسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ"، يَعْنِي يَوْمَ النَّفْرِ الأَوَّلِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالعزیز بن ربعی اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایام تشریق کے وسط میں خطبہ ارشاد فرمایا تھا۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد یہ ہے پہلی مرتبہ روانگی کے دن۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2459]
حدیث نمبر: 2428 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:" فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ سورة البقرة آية 197، قَالَ: أَهَلَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”تو جو شخص ان میں حج کو فرض کر لے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ وہ احرام کی نیت کر لے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2460]
حدیث نمبر: 2429 سنن دارقطنی
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ، نا عُثْمَانُ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ:" فَرْضُ الْحَجِّ الإِحْرَامُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حج کو فرض کرنے سے مراد احرام باندھنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2461]
حدیث نمبر: 2430 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ، نا عُثْمَانُ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ عُثْمَانُ قَالَ لِي أَصْحَابُنَا: هُوَ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" فَرْضُ الْحَجِّ الإِحْرَامُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: حج کو فرض کرنے سے مراد احرام باندھنا (یعنی اس کی نیت کرنی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2462]
حدیث نمبر: 2431 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْكَلْبِيُّ ، أَبِي ، مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ ، الْمُجَالِدِ ، الشَّعْبِيِّ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
نا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، أنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْكَلْبِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" وَلَتَخْرُجَنَّ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحِيرَةِ حَتَّى تَطُوفَ بِهَذَا الْبَيْتِ مَا تَخَافُ إِلا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”عنقریب کوئی عورت حیرہ سے روانہ ہو گی، یہاں تک کہ وہ اس گھر کا طواف کرے گی اور اسے صرف اللہ تعالیٰ کا خوف ہو گا (اس کے علاوہ اور کسی کا خوف نہیں ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2463]
حدیث نمبر: 2432 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ يَعْنِي ابْنَ الْحَكَمِ ، بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، شُعْبَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ يَعْنِي ابْنَ الْحَكَمِ ، نا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نا شُعْبَةُ . ح وَثنا عَبْدُ اللَّهِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ، يَقُولُ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عرفات میں خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے اور جس شخص کے پاس تہبند نہ ہو، وہ شلوار پہن لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2464]
حدیث نمبر: 2433 سنن دارقطنی
أبُو بَكْرٍ ، أحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عارِمٌ ، سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَمْرٍو
نا أبُو بَكْرٍ ، نا أحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نا عارِمٌ ، نا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2465]
حدیث نمبر: 2434 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، أَبُو مَعْمَرٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، أَيُّوبُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي الْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے محرم کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب اس کے پاس جوتے نہ ہوں، تو وہ موزے پہن لے اور جب اس کے پاس تہبند نہ ہو، تو وہ شلوار پہن لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2466]
حدیث نمبر: 2435 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ابْنُ هَانِئٍ ، أَبُو غَسَّانَ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، زُهَيْرٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا ابْنُ هَانِئٍ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا زُهَيْرٌ ، نا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ ، نا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں، وہ موزے پہن لے اور اگر اس کو تہبند نہ ملے، تو وہ شلوار پہن لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2467]