☽ 16 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصِّيَامِ← بَابٌ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 35
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 2141 سنن الدارقطني
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو مُسْهِرٍ ، مَالِكٌ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا أَبُو مُسْهِرٍ ، ثنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلاثِينَ" . هُوَ فِي الْمُوَطَّأِ عَنْ نَافِعٍ، وَابْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: فَاقْدُرُوا لَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کرو، جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو اور اس وقت تک ختم نہ کرو، جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو، اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس دن روزے رکھو۔“ یہ روایت موطا میں نافع کے حوالے سے، ابن دینار کے حوالے سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اس کی گنتی پوری کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2167]
حديث رقم: 2142 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَلا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ" . زَادَ ابْنُ مُرْشِدٍ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا مَضَى شَعْبَانُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ يَبْعَثُ مِنْ يَنْظُرُ، فَإِنْ رَأَى فَذَاكَ، وَإِنْ لَمْ يَرَ وَلَمْ يَحُلْ دُونَ مَنْظَرِهِ سَحَابٌ، وَلا قَتَرٌ أَصْبَحَ مُفْطِرًا، وَإِنْ حَالَ دُونَ مَنْظَرِهِ سَحَابٌ أَوْ قَتَرٌ أَصْبَحَ صَائِمًا، قَالَ: وَكَانَ لا يُفْطِرُ إِلا مَعَ النَّاسِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(مہینہ) بعض اوقات انتیس دن کا بھی ہوتا ہے، تم اس وقت تک روزہ رکھنا نہ شروع کرو، جب تک اسے (رمضان کے چاند کو) دیکھ نہیں لیتے اور اس وقت تک روزے رکھنا بند نہ کرو، جب تک اسے یعنی (شوال کے) چاند کو نہیں دیکھ لیتے، اگر بادل چھائے ہوں، تو اس کی گنتی پوری کر لو۔“ (ابن مرشد نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی ہے، نافع بیان کرتے ہیں) جب شعبان کے انتیس دن گزر جاتے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کسی سے کہتے جو چاند نظر آنے کا جائزہ لے، اگر نظر آ جاتا، تو ٹھیک، اگر نظر نہ آتا، تو اس دوران چاند کو دیکھنے میں کوئی بادل یا غبار حائل نہ ہوتا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اگلے دن روزہ نہیں رکھتے تھے اور اگر (چاند نظر نہ آتا) اور اسے دیکھنے میں غبار یا بادل حائل ہوتا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اگلے دن روزہ رکھتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما لوگوں کے ساتھ ہی روزے رکھنا ختم کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2168]
حديث رقم: 2143 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! (رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ نہ رکھو) اس وقت تک جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے، تیس دنوں کی تعداد پوری کر لو) اور روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک تم چاند نہیں دیکھ لیتے (یا تعداد پوری نہیں کرتے)۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2169]
حديث رقم: 2144 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، بَعْضِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ، لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ، ثُمَّ تَصُومُوا وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ أَوْ تُتِمُّوا أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ" . وَهَذَا مِثْلُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ربعی بن حراش، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(رمضان کے) مہینے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ) نہ رکھو، روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کرو، جب تک چاند نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو، پھر روزے رکھنا شروع کرو اور اس وقت تک روزے رکھنا ختم نہ کرو، جب تک (شوال کا چاند) نہ دیکھ لو یا تیس کی تعداد مکمل نہ کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2170]
حديث رقم: 2145 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَهَذَا مِثْلُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، جو اس کی مانند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2171]
حديث رقم: 2146 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسَ ، شُعْبَةُ ، عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسَ ، ثنا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ ، يَقُولُ: أَهْلَلْنَا هِلالَ رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ الشُّقُوقِ، فَشَكَكْنَا فِي الْهِلالِ، فَبَعَثْنَا رَجُلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَدَّهُ لِرُؤْيَتِهِ، وَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاثِينَ" . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ. وَرَوَاهُ حُصَيْنٌ، وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: عِدَّةَ شَعْبَانَ غَيْرُ آدَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہمیں ذات شقوق کے مقام پر عید کا چاند نظر آیا، ہمیں اس بارے میں شک ہوا، کیا پہلی کا چاند ہے یا دوسری یا تیسری تاریخ کا ہے، تو ہم نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اللہ تعالیٰ نے اس حکم کو چاند دیکھنے کے ساتھ متعلق کیا ہے، اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو شعبان مہینے کی تیس کی تعداد پوری کر لو۔“ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، دیگر راویوں نے اسے عمرو بن مرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، صرف آدم نامی راوی نے اس حدیث میں ”شعبان کی تعداد“ کے الفاظ نقل کیے ہیں اور یہ راوی ثقہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2172]
حديث رقم: 2147 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، آدَمُ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ ، ثنا شُعْبَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ"، يَعْنِي عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ، كَذَا رَوَاهُ آدَمُ، عَنْ شُعْبَةَ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ آدَمَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَقَالَ فِيهِ: فَعُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ، وَلَمْ يَقُلْ: يَعْنِي.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا ختم کرو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کرو۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یعنی شعبان کے تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کو آدم کے حوالے سے شعبہ سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم شعبان کے مہینے کی تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔“ اس روایت میں لفظ ”یعنی“ نقل نہیں کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2173]
حديث رقم: 2148 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحَسَنِ ، يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحَسَنِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْصُوا هِلالَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ، وَلا تَخْلِطُوا بِرَمَضَانَ إِلا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صِيَامًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ تُغْمَى عَلَيْكُمُ الْعِدَّةُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رمضان کے لیے شعبان کی پہلی کے چاند کا حساب رکھو اور شعبان کو رمضان کے ساتھ نہ ملاؤ، البتہ اگر کسی شخص کے دوسرے دن کے معمول کے مطابق اس دن روزہ ہو (تو اس کا حکم مختلف ہو گا) پہلی کے (چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا بند کر دو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تعداد پوری کرنا تمہارے لیے مشکل نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2174]
حديث رقم: 2149 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، لُوَيْنٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَعَلَ اللَّهُ الأَهِلَّةَ مَوَاقِيتَ لِلنَّاسِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ" . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ: سَمِعْتُ هَذَا مِنْهُ وَحَدِيثَيْنِ آخَرَيْنِ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا قیس بن طلق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے پہلی کے چاند کو لوگوں کے لیے دنوں کا حساب رکھنے کے لیے رکھا ہے، جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا شروع کرو اور جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا بند کر دو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو۔“ محمد بن جابر راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت ان سے سنی ہے، اس کے علاوہ مزید دو روایات سنی ہیں، محمد بن جابر نامی راوی مستند نہیں ہیں، یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2175]
حديث رقم: 2150 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، الزُّهْرِيِّ ، حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الأَسْلَمِيِّ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحْصُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ لِرَمَضَانَ وَلا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِصَوْمٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ أَفْطِرُوا، فَإِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"، وَخَنَسَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے لیے شعبان کی تعداد کا خیال رکھو، رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے روزہ نہ رکھو، جب تم اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ لو، تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم اسے دیکھ لو، تو روزے رکھنا بند کر دو، اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو تیس دن کی تعداد پوری کر لو اور پھر روزے رکھنا بند کر دو، کیونکہ مہینہ بعض اوقات اتنا، اور اتنا بھی ہوتا ہے۔“ تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے انگوٹھے کو اندر کی طرف کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2176]
حديث رقم: 2151 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أَيُّوبُ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، فَلا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ، فِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ، وَأُضْحِيَتُكُمْ يَوْمَ تُضَحُّونَ، وَكُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَكُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ مَنْحَرٌ" . رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مہینہ بعض اوقات انتیس دن کا بھی ہوتا ہے، اس لیے تم روزے رکھنا اس وقت تک شروع نہ کر لو، جب تک تم چاند دیکھ نہ لو اور روزے رکھنا اس وقت تک بند نہ کرو، جب تک اسے نہ دیکھ لو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کر لو، تمہاری عیدالفطر اس دن ہو گی، جب سب لوگ عیدالفطر کریں گے اور عیدالاضحی اس دن ہو گی، جب سب لوگ عیدالاضحی کریں گے، عرفہ سارے کا سارا وقوف کرنے کی جگہ ہے، منی سارے کا سارا قربانی کرنے کی جگہ ہے اور مکہ کی ہر گلی قربانی کرنے کی جگہ ہے۔“ حماد بن زید نے اس روایت کو ایوب کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2177]
حديث رقم: 2152 سنن الدارقطني
ابْنُ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. وَتَابَعَهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہونے کا تذکرہ ہے، جبکہ اسی روایت کی متابعت بھی موجود ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2178]
حديث رقم: 2153 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ابْنُ سَوَاءٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثنا ابْنُ سَوَاءٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ"، ثُمَّ ذَكَرِ مِثْلَهُ إِلَى آخِرِهِ، وَلَمْ يَذْكُرِ: الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ. رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ مِنَ الثِّقَاتِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چاند کو دیکھ کر روزے رکھنا شروع کر دو۔“ پھر انہوں نے اس کے حسب سابق حدیث نقل کی ہے، لیکن اس میں اس بات کا ذکر نہیں کیا: ”مہینہ بعض اوقات انتیس دن کا ہوتا ہے۔“ اس روایت کے راوی روح بن قاسم ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2179]
حديث رقم: 2154 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ ، وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّنْعَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ ، وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، جَمِيعًا عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صَوْمُكُمْ يَوْمَ تَصُومُونَ، وَفِطْرُكُمْ يَوْمَ تُفْطِرُونَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے روزے اسی دن ہوں گے، جب سب لوگ روزہ رکھیں گے اور تمہاری عید اسی دن ہو گی، جب سب لوگ عید کریں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2180]
حديث رقم: 2155 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّوْمُ يَوْمَ تَصُومُونَ، وَالْفِطْرُ يَوْمَ تُفْطِرُونَ، وَالأَضْحَى يَوْمَ تُضَحُّونَ" . الْوَاقِدِيُّ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ اسی دن ہو گا، جب تم سب روزہ رکھو گے اور عیدالفطر اسی دن ہو گی، جب تم سب عیدالفطر کرو گے اور بڑی عید اسی دن ہو گی، جب تم سب لوگ عید قربان کرو گے۔“ اس روایت کا راوی واقدی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2181]