☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصِّيَامِ← بَابٌ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 35
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 2121 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَنْسِيُّ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَنْسِيُّ ، بِدِمَشْقَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" تَرَاءَى النَّاسُ الْهِلالَ، فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي رَأَيْتُهُ، فَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالصِّيَامِ" . تَفَرَّدَ بِهِ مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ چاند دیکھنے کے لیے نکلے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا: میں نے بھی چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ ابن وہب سے نقل کرنے کے حوالے سے اس روایت کو مروان بن محمد نے نقل کیا ہے، جو منفرد ہیں اور یہ راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2146]
حديث رقم: 2122 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، قَالا: نا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، بِهَذَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2147]
حديث رقم: 2123 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ ، مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ ، ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا فَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُجِيزَهُ، وَقَالا:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ"، قَالا:" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُجِيزُ شَهَادَةَ الإِفْطَارِ إِلا بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ أَبُو إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، ایک شخص وہاں کے گورنر کے پاس آیا اور اس نے چاند دیکھنے کی گواہی دی (یعنی رمضان کا چاند دیکھنے کی)، تو گورنر نے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کی گواہی کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: اس کی گواہی کو برقرار رکھا جائے، پھر ان دونوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمضان کا چاند دیکھنے کے بارے میں ایک شخص کی گواہی کو قبول کیا تھا، ان دونوں حضرات نے یہ بات بھی بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدالفطر کے چاند کے بارے میں دو آدمیوں کی ہی گواہی قبول کیا کرتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابواسماعیل حفص نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2148]
حديث رقم: 2124 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَفَّظُ مِنْ هِلالِ شَعْبَانَ مَا لا يَتَحَفَّظُ مِنْ غَيْرِهِ، ثُمَّ يَصُومُ رَمَضَانَ لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْهِ عَدَّ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ صَامَ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شعبان کے چاند کا جتنا اہتمام کرتے تھے، پھر آپ چاند دیکھ کر روزہ رکھتے تھے، اگر بادل چھائے ہوئے ہوتے، تو آپ تیس دن کی گنتی پوری کرتے اور پھر روزے رکھنا شروع کرتے تھے۔ اس حدیث کی سند حسن صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2149]
حديث رقم: 2125 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، صِلَةَ ، عَمَّارٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ، فَقَالَ" كُلُوا"، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَمَّارٌ:" مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي شَكَّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
صلہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ان کے لیے بکری کا بھنا ہوا گوشت آیا اور انہوں نے کھانے کے لیے کہا، تو ایک شخص پیچھے ہٹ گیا، تو آپ نے فرمایا: ”جو شخص اس دن روزہ رکھے (جس دن رمضان کے روزے کا شک ہو)، تو اس نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کی۔“ یہ حدیث حسن صحیح ہے، اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2150]
حديث رقم: 2126 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، دَاوُدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ سِتَّةٍ: الْيَوْمُ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ، وَيَوْمُ الْفِطْرِ، وَيَوْمُ الأَضْحَى، وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ" . الْوَاقِدِيُّ غَيْرُهُ أَثْبَتُ مِنْهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھ دن کے روزے رکھنے سے منع کیا ہے (وہ دن جس کے بارے میں شک ہو) عیدالفطر کا دن، عیدالاضحی، تشریق کے ایام۔ اس حدیث کے راویوں میں واقدی کے مقابلے میں دیگر راوی زیادہ مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2151]
حديث رقم: 2127 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، أَبُو الْعَالِيَةِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَبْدِيُّ ، أَبُو قُتَيْبَةَ ، حَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا أَبُو الْعَالِيَةِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَبْدِيُّ ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا حَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَمَارَى النَّاسُ فِي هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ بَعْضُهُمُ: الْيَوْمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: غَدًا، فَجَاءَ أَعْرَابِيُّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَعَمَ أَنَّهُ قَدْ رَآهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَنَادَى النَّاسَ: صُومُوا، ثُمَّ قَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا، وَلا تَصُومُوا قَبْلَهُ يَوْمًا" . تَابَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، وَزَائِدَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، مِنْ رِوَايَةَ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى عَنْهُ، وَقِيلَ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ. وَأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ. وأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا، بعض نے کہا: آج نظر آ جائے گا، بعض نے کہا: کل نظر آ جائے گا، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ تو اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے درمیان اعلان کر دیں کہ وہ روزہ رکھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (چاند کو) دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ رکھنا ختم کر دو۔ اگر تم پر بادل چھا جائیں، تو تیس دن کی گنتی پوری کرو، روزے رکھنا شروع کرو اور اس سے ایک دن پہلے روزہ نہ رکھو۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے۔ بعض راویوں نے اس روایت کو مرسل روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2152]
حديث رقم: 2128 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" يَا بِلالُ، نَادِ فِي النَّاسِ فَلْيَصُومُوا غَدًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں نے چاند دیکھا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! لوگوں کے درمیان اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2153]
حديث رقم: 2129 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُورِينَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُورِينَ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" يَا بِلالُ، نَادِ فِي النَّاسِ أَنْ يَصُومُوا غَدًا" . الْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میں نے چاند دیکھا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بلال! لوگوں کے درمیان اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں۔“ اس حدیث کا مفہوم (پہلے والی روایت کے) مفہوم کے قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2154]
حديث رقم: 2130 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2155]
حديث رقم: 2131 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانُ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، ثنا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَنَادَى أَنْ صُومُوا .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں نے پہلی کا چاند دیکھ لیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان کروایا کہ لوگ روزہ رکھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2156]
حديث رقم: 2132 سنن الدارقطني
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، سُفْيَانَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةَ هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ صُومُوا . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، مُرْسَلا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند والی رات میں ایک شخص آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے چاند دیکھ لیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان کروایا: ”تم لوگ روزہ رکھو۔“ اس روایت کو شعبہ نامی راوی نے ثوری سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2157]
حديث رقم: 2133 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، عَمْرِو بْنِ حَكَّامٍ ، شُعْبَةُ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا عَمْرِو بْنِ حَكَّامٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَهِدَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا .
الترجمة: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کی گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2158]
حديث رقم: 2134 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَمَّادٌ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّهُمْ شَكُّوا فِي هِلالِ رَمَضَانَ مَرَّةً، فَأَرَادُوا أَنْ لا يَصُومُوا وَلا يَقُومُوا، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ مِنَ الْحَرَّةِ فَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، وَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلالَ، فَأَمَرَ بِلالا، فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ يَقُومُوا وَأَنْ يَصُومُوا ، لَمْ يَقُلْ فِيهِ: حَمَّادٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: لوگوں کو رمضان کے چاند کے بارے میں شک ہوا، انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اگلے دن روزہ نہیں رکھیں گے اور اس رات تراویح نہیں پڑھیں گے، ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پتھریلی زمین کی طرف سے آیا، اس نے یہ گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھ لیا ہے، تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! پھر اس نے یہ گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں سے کہہ دیں کہ وہ اس دن تراویح بھی پڑھیں (اور اگلے دن روزہ بھی رکھیں)۔ صرف حماد نامی راوی نے تراویح ادا کرنے کا ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2159]
حديث رقم: 2135 سنن الدارقطني
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَقَدَّمُوا هِلالَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلا بِيَوْمَيْنِ، إِلا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا" . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رمضان کا چاند نظر آنے سے پہلے (احتیاط کے طور پر روزہ نہ رکھو) البتہ (اگر کسی شخص کا روزہ رکھنے کا معمول ہو اور وہ دن ہو، تو وہ روزہ رکھ سکتا ہے) تم چاند کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزے رکھنا ختم کرو، اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی گنتی کر لو اور پھر روزے رکھنا ختم کرو۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2160]
حديث رقم: 2136 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَابْنُ غَيْلانَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَابْنُ غَيْلانَ قَالا: نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَعْجَلُوا شَهْرَ رَمَضَانَ بِيَوْمٍ وَلا بِيَوْمَيْنِ، مِثْلَهُ. عُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا" وَهَذَا مِثْلُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”رمضان سے ایک دو دن پہلے ہی (احتیاط کے طور پر روزے رکھنے شروع نہ کر دو) پھر تیس کی گنتی پوری کرو اور روزے رکھنا ختم کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2161]
حديث رقم: 2137 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَسْبَاطُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَسْبَاطُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِهَذَا، ثُمَّ أَفْطِرُوا وَهَذَا أَيْضًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے (پھر روزے رکھنا ختم کرو)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2162]
حديث رقم: 2138 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: نا الرَّبِيعُ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. هَذِهِ أَسَانِيدُ صِحَاحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور یہ تمام اسانید مستند ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2163]
حديث رقم: 2139 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ أَوْ أَحَدِهِمَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلاثِينَ يَوْمًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب پہلی کا چاند دیکھو، تو روزے رکھنے شروع کر دو اور جب تم اسے دیکھو، تو روزے رکھنا ختم کر دو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو تیس دن روزے رکھو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2164]
حديث رقم: 2140 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، الْحَجَّاجُ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ صُومُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا رَمَضَانَ ثَلاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ أَفْطِرُوا، إِلا أَنْ تَرَوْهُ قَبْلَ ذَلِكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ربعی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (پہلی کے چاند کو دیکھ کر) روزے رکھو اور اسے دیکھ کر ہی عیدالفطر کرو اور اگر بادل چھائے ہوں، تو شعبان کے تیس دن کی گنتی پوری کرو، پھر روزے رکھنے شروع کرو، اور اگر (رمضان کے آخری دن) بادل چھائے ہوں، تو رمضان کے تیس دن پورے کرو اور پھر روزے رکھنا ختم کرو سوائے اس صورت کے کہ تم اس سے پہلے ہی چاند دیکھ لو (یعنی انتیس دن گزرنے کے بعد ہی چاند دیکھ لو)۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2165]