☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2132
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2132
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، سُفْيَانَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةَ هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ صُومُوا . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، مُرْسَلا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند والی رات میں ایک شخص آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے چاند دیکھ لیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان کروایا: ”تم لوگ روزہ رکھو۔“ اس روایت کو شعبہ نامی راوی نے ثوری سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2157]
← Previous Hadith (2131) Back to Bab Next Hadith → (2133)