☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 2123
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 2123
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ ، مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، طَاوُسٍ ، ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا فَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُجِيزَهُ، وَقَالا:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ"، قَالا:" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُجِيزُ شَهَادَةَ الإِفْطَارِ إِلا بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ أَبُو إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، ایک شخص وہاں کے گورنر کے پاس آیا اور اس نے چاند دیکھنے کی گواہی دی (یعنی رمضان کا چاند دیکھنے کی)، تو گورنر نے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کی گواہی کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: اس کی گواہی کو برقرار رکھا جائے، پھر ان دونوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمضان کا چاند دیکھنے کے بارے میں ایک شخص کی گواہی کو قبول کیا تھا، ان دونوں حضرات نے یہ بات بھی بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدالفطر کے چاند کے بارے میں دو آدمیوں کی ہی گواہی قبول کیا کرتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابواسماعیل حفص نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2148]
← Previous Hadith (2122) Back to Bab Next Hadith → (2124)