☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← جنازوں کا بیان← باب قبرپر (نماز جنازہ) ادا کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 1816 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو هِشَامٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، الشَّيْبَانِيُّ ، الشَّعْبِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو هِشَامٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ دُفِنَ حَدِيثًا، فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا" . قُلْتُ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ:" الثِّقَةُ"، مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جس کے صاحب قبر کو کچھ عرصہ پہلے دفن کیا گیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار مرتبہ تکبیر کہی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے پوچھا: آپ کو یہ حدیث کس نے سنائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”ایک قابل اعتماد شخصیت نے سنائی ہے، جو اس موقع پر موجود تھے، وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1840]
حدیث نمبر: 1817 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ الْوَرَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، أَبِي عَوَانَةَ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ الْوَرَّاقُ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ، فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ. وتَابَعَهُمْ مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، كُلُّهُمْ قَالَ: كَبَّرَ أَرْبَعًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جو الگ تھلگ تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی (نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے) چار مرتبہ تکبیر کہی۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے اور ان سب راویوں نے یہی بات نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1841]
حدیث نمبر: 1818 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْعَنْقَرِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، أَبِي الْعَنْبَسِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْعَنْقَرِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، وَسَلَّمَ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں چار مرتبہ تکبیر کہی اور ایک مرتبہ سلام پھیرا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1842]
حدیث نمبر: 1819 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالا: نا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا بِصَلاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ . وَهَذَا لَفْظُ عَلِيِّ بْنِ مُسْلِمٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد (نبوی) کی صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا اور اسے رات میں دفن کر دیا گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی قبر کی طرف چلو!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ اس شخص کی قبر پر تشریف لے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل (یعنی مردوں) کے لیے تاریکی سے بھرپور ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے ان لوگوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے ان کی قبروں کو ان کے لیے روشن کر دیتا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس شخص کی قبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ روایت کے یہ الفاظ علی بن مسلم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1843]
حدیث نمبر: 1820 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفَقِيهُ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفَقِيهُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ فِي كِتَابِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَبْرٍ بَعْدَمَا دُفِنَ" . هَذَا لَفْظُ ابْنِ هَانِئٍ، وَقَالَ زُهَيْرٌ:" صَلَّى عَلَى قَبْرِ امْرَأَةٍ بَعْدَمَا دُفِنَتْ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شخص کے دفن ہو جانے کے بعد اس کی قبر پر تشریف لائے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک خاتون کی قبر پر (اس کی نماز جنازہ) ادا کی تھی، اس خاتون کے دفن ہو جانے کے بعد (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جنازہ ادا کی تھی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1844]
حدیث نمبر: 1821 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَابِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَالْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَابِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، وَالْعَلاءُ بْنُ سَالِمٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرًا حَدِيثًا، فَقَالَ:" أَلا آذَنْتُمُونِي بِهَذَا؟"، قَالُوا: كُنْتَ نَائِمًا فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ، فَقَامَ فَصَلَّى عَلَيْهِ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ . وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ وَالشَّيْءَ، وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک نئی بنی ہوئی قبر دیکھی، تو دریافت کیا: ”تم نے مجھے اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟“ لوگوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت سوئے ہوئے تھے، ہمیں یہ اچھا نہیں لگا کہ ہم آپ کو بیدار کریں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دائیں طرف کر لیا۔ بعض راویوں نے اس میں کچھ اضافی الفاظ اور مفہوم نقل کیا ہے، تاہم اس کا مطلب ایک ہی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1845]
حدیث نمبر: 1822 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، الْحُسَيْنُ الْمَحَامِلِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ الزَّيَّاتُ ، إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ الْمَحَامِلِيُّ ، قَالا: نا الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ الزَّيَّاتُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ بَعْدَ مَوْتِهِ بِثَلاثٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کے انتقال کے تین دن کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1846]
حدیث نمبر: 1823 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، بِشْرُ بْنُ آدَمَ ، أَبُو عَاصِمٍ ، سُفْيَانَ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى قَبْرٍ بَعْدَ شَهْرٍ" . تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرُ بْنُ آدَمَ، وَخَالَفَهُ غَيْرُهُ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص (دفن ہو جانے کے) ایک ماہ کے بعد اس کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی۔ ابوعاصم نامی راوی کے حوالے سے نقل کرنے میں بشر بن آدم نامی راوی منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1847]
حدیث نمبر: 1824 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، شُعْبَةَ ، حُصَيْنٍ ، أَبِي مَالِكٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ ، ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ يُجَاءُ بِقَتْلَى أُحُدٍ تِسْعَةٌ وَحَمْزَةُ عَاشِرُهُمْ فَيُصَلِّي عَلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يُدْفَنُونَ تِسْعَةً وَيَدَعُونَ حَمْزَةَ، وَيُجَاءُ بِتِسْعَةٍ وَحَمْزَةُ عَاشِرُهُمْ، فَيُصَلِّي عَلَيْهِمْ فَيَرْفَعُونَ التِّسْعَةَ وَيَدَعُونَ حَمْزَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد میں شریک ہونے والے نو افراد کو لایا گیا، ان کے ساتھ دسویں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سب کی نماز جنازہ ادا کی، پھر ان نو افراد کو دفن کر دیا گیا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو دفن نہیں کیا گیا، پھر نو مزید افراد کو لایا گیا، ان کے ساتھ دسویں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سب کی بھی نماز جنازہ ادا کی، پھر ان نو افراد کو دفن کر دیا گیا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو دفن نہیں کیا گیا (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ بار بار ادا کی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1848]
حدیث نمبر: 1825 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، حَيْوَةَ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي الْخَيْرِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَيْوَةَ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِ سِنِينَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ احد میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ آٹھ سال بعد ادا کی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1849]
حدیث نمبر: 1826 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، بِشْرٌ ، سُفْيَانُ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا بِشْرٌ ، وَمَطَرٌ، قَالا: نا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرٍ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اصْنَعُوا لآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا فَإِنَّهُ قَدْ أَتَاهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ، أَوْ أَمْرٌ يَشْغَلُهُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے انتقال کی خبر آئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ انہیں ایک ایسی صورت حال لاحق ہو گئی ہے، جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1850]
حدیث نمبر: 1827 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أُمِّهِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، فَاطِمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَنْدَلٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَوْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ " أَنَّ فَاطِمَةَ أَوْصَتْ أَنْ يُغَسِّلَهَا زَوْجُهَا عَلِيٌّ وَأَسْمَاءُ، فَغَسَّلاهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے یہ وصیت کی تھی کہ انہیں ان کے شوہر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور اسماء (بنت عمیس) غسل دیں گے، تو ان دونوں نے ہی انہیں غسل دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1851]
حدیث نمبر: 1828 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى عَلَى سَبْعِ جَنَائِزَ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَالنِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، وَصَفَّهُمْ صَفًّا وَاحِدًا، وَقَالَ: وَوَضَعَ جِنَازَةَ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِيٍّ امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَابْنٍ يُقَالُ لَهُ: زَيْدُ بْنُ عُمَرَ، وَالإِمَامُ يَوْمَئِذٍ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ، وَفِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ، وَأَبُو قَتَادَةَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: السُّنَّةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سات افراد کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھائی، جن میں مرد بھی تھے اور خواتین بھی، تو آپ نے مردوں کو اپنے آگے رکھا اور خواتین کو قبلہ والی سمت میں رکھا، آپ نے ان سب کے لیے ایک ہی صف بنائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا اور ان کے صاحبزادے کی میت رکھی گئی۔ ان صاحبزادے کا نام زید بن عمر تھا۔ ان دنوں سیدنا سعید بن العاص گورنر تھے اور حاضرین میں سیدنا عبداللہ بن عباس، ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے دریافت کیا: یہ کیا طریقہ ہے؟ انہوں نے بتایا: ”یہ سنت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1852]