عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، قَالا: نا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلا، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقُوا إِلَى قَبْرِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ يُنَوِّرُهَا بِصَلاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ . وَهَذَا لَفْظُ عَلِيِّ بْنِ مُسْلِمٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد (نبوی) کی صفائی کیا کرتا تھا، اس کا انتقال ہو گیا اور اسے رات میں دفن کر دیا گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی قبر کی طرف چلو!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھ دوسرے لوگ اس شخص کی قبر پر تشریف لے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ قبریں اپنے اہل (یعنی مردوں) کے لیے تاریکی سے بھرپور ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے ان لوگوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے ان کی قبروں کو ان کے لیے روشن کر دیتا ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس شخص کی قبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ روایت کے یہ الفاظ علی بن مسلم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1843]