أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو هِشَامٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، الشَّيْبَانِيُّ ، الشَّعْبِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو هِشَامٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ دُفِنَ حَدِيثًا، فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا" . قُلْتُ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ:" الثِّقَةُ"، مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ .
Translation: محمد محی الدین .
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جس کے صاحب قبر کو کچھ عرصہ پہلے دفن کیا گیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار مرتبہ تکبیر کہی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے پوچھا: آپ کو یہ حدیث کس نے سنائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”ایک قابل اعتماد شخصیت نے سنائی ہے، جو اس موقع پر موجود تھے، وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1840]