☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← وتر کا بیان← بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 22
Page 1 of 2
Hadith No.: 1666 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، بَقِيَّةُ ، شُعْبَةَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ" . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَقُلْ فِيهِ: عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، إِلا بَقِيَّةُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر اور مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے، ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، اس روایت کے شعبہ کے حوالے سے ابواسحاق سے منقول ہونے کا تذکرہ، بقیہ نامی راوی نے کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1684]
Hadith No.: 1667 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْنُتُ فِي الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح اور مغرب کی نماز میں دعائے قنوت ادا کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1685]
Hadith No.: 1668 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نُعَيْمُ بْنُ الْهَيْصَمِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، مَنْ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ الْهَيْصَمِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْهَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنِي بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الصُّبْحِ،" فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَامَ هُنَيْهَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: مجھے ان صاحب نے یہ حدیث سنائی ہے، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز فجر ادا کی تھی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسری رکعت کے بعد اپنا سر اٹھایا، تو تھوڑی دیر کھڑے رہے (یعنی اس دوران دعائے قنوت پڑھی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1686]
Hadith No.: 1669 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ ، مُطَرِّفٍ ، أَبِي الْجَهْمِ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُصَلِّي صَلاةً مَكْتُوبَةً إِلا قَنَتَ فِيهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو بھی فرض ادا کرتے تھے، اس میں دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1687]
Hadith No.: 1670 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى السُّلَمِيُّ ، عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ السَّمَّاكِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ صُبْحٍ الشَّيْبَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى زُنْبُورٌ ، عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ ، هَيَّاجٌ ، عَنْبَسَةَ ، ابْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي أبِي ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى السُّلَمِيُّ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ صُبْحٍ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى زُنْبُورٌ ، ثنا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي الْفَجْرِ" . مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى، وَعَنْبَسَةُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ كُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ، وَلا يَصِحُّ لِنَافِعٍ سَمَاعٌ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ. وَقَالَ هَيَّاجٌ ، عَنْ عَنْبَسَةَ ، عَنِ ابْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن نافع اپنے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے سے منع کیا ہے۔ اس روایت کے راوی محمد بن یعلیٰ، عنبسہ، عبداللہ بن نافع یہ سب ضعیف ہیں اور اس کے ایک اور راوی نافع کا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے حدیث کا سماع ثابت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1688]
Hadith No.: 1671 Sunan Daraqutni
النَّقَّاشُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا النَّقَّاشُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، عَنْ أَبِيهِ ، بِذَلِكَ. وَصَفِيَّةُ لَمْ تُدْرِكِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ صفیہ بنت ابوعبید کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے، لیکن صفیہ نامی اس خاتون کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ نصیب نہیں ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1689]
Hadith No.: 1672 Sunan Daraqutni
أَبِي مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكَعَ فِي الصَّلاةِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِينَ يُوسُفَ"، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے دوران رکوع میں گئے، پھر آپ نے سر اٹھایا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! عیاش بن ربیعہ کو نجات عطا کر! اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا کر! اے اللہ! ولید بن ولید کو نجات عطا کر! اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا کر! اے اللہ! اپنی سختی مضر (قبیلے کے افراد پر) نازل کر! اے اللہ! ان کے اوپر سیدنا یوسف علیہ السلام کے زمانے میں قحط سالی مسلط کر!“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے میں چلے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1690]
Hadith No.: 1673 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، هشَامٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: نا هشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ، وَصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ، وَصَلاةِ الصُّبْحِ، بَعْدَمَا يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، وَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكُفَّارَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء کی نماز میں آخری رکعت میں ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھنے کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے اور اہل ایمان کے لیے دعا کرتے تھے اور کفار پر لعنت کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1691]
Hadith No.: 1674 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1692]
Hadith No.: 1675 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أبِي ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ شَهْرًا يَدْعُوا عَلَيْهِمْ ثُمَّ تَرَكَهُ، وَأَمَّا فِي الصُّبْحِ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" . لَفْظُ النَّيْسَابُورِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان (کفار) کے لیے دعائے ضرر کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ترک کر دیا، جہاں تک صبح کی نماز کا تعلق ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک اس میں دعائے قنوت پڑھتے رہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1693]
Hadith No.: 1676 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، أَبُو نُعَيْمٍ ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، فَقَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
Translation: محمد محی الدین .
ربیع بن انس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان سے یہ کہا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہینے تک دعائے قنوت پڑھی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کی نماز میں مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1694]
Hadith No.: 1677 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، أَبُو مَعْمَرٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَمْرٌو ، الْحَسَنِ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا عَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ" ، قَالَ: وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کی نماز میں رکوع کے بعد مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ میں آپ سے جدا ہو گیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے، وہ بھی صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں ان سے جدا ہو گیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1695]
Hadith No.: 1678 Sunan Daraqutni
الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعُمَرُ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہو گیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1696]
Hadith No.: 1679 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَأَحْسَبُهُ وَرَابِعٌ حَتَّى فَارَقْتُهُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم (راوی کہتے ہیں، میرا خیال ہے، انہوں نے چوتھے خلیفہ کا بھی ذکر کیا تھا) نے دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان حضرات سے جدا ہو گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1697]
Hadith No.: 1680 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرٌو ، الْحَسَنِ ، أَنَسٌ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ لِي أَنَسٌ :" قَنَتُّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ عُمَرَ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا" .
Translation: محمد محی الدین .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہو گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1698]
Hadith No.: 1681 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الرَّسْعَنِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الرَّسْعَنِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ،" أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَنَتَ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوطفیل، سیدنا علی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہم کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی اور صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعائے قنوت پڑھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1699]
Hadith No.: 1682 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عِمْرَانَ الْقَطَّانِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْحَسَنِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ:" عَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ" .
Translation: محمد محی الدین .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1700]
Hadith No.: 1683 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ:" يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن عبدالعزیز اس شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1701]
Hadith No.: 1684 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، بَقِيَّةُ ، عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَإِذَا زُلْزِلَتْ، وَفِي الأُخْرَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" . وَقَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْبَصْرَةِ، وَحَفِظَهَا أَهْلُ الشَّامِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت ادا کرتے تھے۔ یہ رکعت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ کر ادا کرتے تھے۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الزلزال، جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ وہ طریقہ ہے، جسے نقل کرنے میں اہل بصرہ منفرد ہیں اور اہل شام نے اسے محفوظ رکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1702]
Hadith No.: 1685 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَزْهَرِ بْنِ مُنْجَايَا السُّلَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُصَبِّحِ بْنِ هِلْقَامٍ الْبَزَّازُ ، أبِي ، قَيْسٌ ، أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَزْهَرِ بْنِ مُنْجَايَا السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُصَبِّحِ بْنِ هِلْقَامٍ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1703]