☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصَّلَاةِ← بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 16
حديث رقم: 1414 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، بِلالٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ بِلالٍ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَامَ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَأَمَرَ بِلالا فَأَذَّنَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلُّوا صَلاةَ الْغَدَاةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے، آپ سو گئے، یہاں تک کہ سورج نکل آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا اور آپ نے دو رکعت ادا کی، پھر آپ نے صبح کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1431]
حديث رقم: 1415 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، عُذْرَةَ بْنِ تَمِيمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُذْرَةَ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکا ہو، اسی دوران سورج نکل آئے، تو وہ دوسری رکعت بھی ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1432]
حديث رقم: 1416 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةُ ، خِلاسٌ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا هَمَّامٌ ، قَالَ: سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: حَدَّثَنِي خِلاسٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُتِمُّ صَلاتَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ہمام بیان کرتے ہیں: قتادہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکا ہو اور پھر سورج نکل آئے، تو قتادہ نے بتایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایسا شخص اپنی نماز مکمل کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1433]
حديث رقم: 1417 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَتِيقِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، خِلاسٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَتِيقِيُّ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، ثنا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُتِمَّ صَلاتَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکا ہو اور پھر اسی دوران سورج نکل آئے، وہ شخص اپنی نماز کو مکمل کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1434]
حديث رقم: 1418 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْمَرْوَزِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا هَمَّامٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَلَّى رَكْعَةً مِنَ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّ الصُّبْحَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکا ہو، پھر اسی دوران سورج نکل آئے، تو وہ شخص صبح کی نماز ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1435]
حديث رقم: 1419 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، أَبُو بَدْرٍ الْغُبَرِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، ثنا أَبُو بَدْرٍ الْغُبَرِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يُصَلِّ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّهِمَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے فجر کی دو رکعت مکمل ادا نہ کی ہوں، یہاں تک کہ سورج نکل آئے، وہ ان دونوں کو ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1436]
حديث رقم: 1420 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الأَسْكَافِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الأَسْكَافِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَامُوا عَنْ صَلاةِ الْفَجْرِ فَاسْتَيْقَظُوا بِحَرِّ الشَّمْسِ فَارْتَفَعُوا قَلِيلا حَتَّى اسْتَقَلَّتْ ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّى الْفَجْرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر میں شریک تھے، سب لوگ فجر کی نماز کے وقت سوئے رہ گئے، وہ لوگ سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوئے، جب سورج تھوڑا بلند ہوا اور اچھی طرح روشن ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے موذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے دو رکعت ادا کیں، موذن نے اقامت کہی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1437]
حديث رقم: 1421 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، ثنا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنِمْنَا عَنْ صَلاةِ الْفَجْرِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ حَتَّى إِذَا أَمْكَنَتْنَا الصَّلاةُ صَلَّيْنَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے، ہم سوئے رہ گئے، یہاں تک کہ سورج نکل آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے موذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی، ہم نے فجر کی دو رکعات ادا کیں، پھر ہم نے آرام سے نماز ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1438]
حديث رقم: 1422 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَنَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَنَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالا: نا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ جَاءَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلاةَ الْفَجْرِ فَصَلَّى مَعَهُ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ؟"، قَالَ: لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَبْلَ الْفَجْرِ فَسَكَتَ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا .
الترجمة: محمد محی الدین .
یحییٰ بن سعید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ (مسجد میں) آئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کی نماز پڑھا رہے تھے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا، تو ان صاحب نے اٹھ کر دو رکعت ادا کیں (جب وہ اس سے فارغ ہوئے)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”یہ دو رکعت کون سی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: میں انہیں فجر سے پہلے ادا نہیں کر سکا تھا (یعنی یہ فجر کی دو سنتیں ہیں)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، آپ نے کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1439]
حديث رقم: 1423 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثنا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، يُحَدِّثُنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُصَلِّي بَعْدَ صَلاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلاةُ الصُّبْحِ مَرَّتَيْنِ؟"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ، قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَيْسٌ هَذَا هُوَ جَدُّ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو فجر کی نماز کے بعد دو رکعت ادا کر رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا صبح کی نماز دو مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟“ ان صاحب نے عرض کی: میں نے فجر سے پہلی والی دو رکعت (سنت) ادا نہیں کی تھی، اس لیے اب انہیں ادا کر لیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، یہاں قیس نامی راوی سے مراد یحییٰ بن سعید کے دادا ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1440]
حديث رقم: 1424 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، هِشَامٌ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثنا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، أَوْ قَالَ: فِي سَرِيَّةٍ. فَلَمَّا كَانَ آخِرُ السَّحَرِ عَرَّسْنَا، فَمَا اسْتَيْقَظْنَا حَتَّى أَيْقَظَنَا حَرُّ الشَّمْسِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَثِبُ فَزِعًا دَهِشًا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا فَارْتَحَلْنَا ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَضَى الْقَوْمُ حَوَائِجَهُمْ، ثُمَّ أَمَرَ بِلالا فَأَذَّنَ فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَمَرَ فَأَقَامَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ، فَقُلْنَا: يَا نَبِيُّ اللَّهِ، أَلا نَقْضِيهُمَا لِوَقْتِهِمَا مِنَ الْغَدِ؟ فَقَالَ لَهُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا وَيَقْبَلُهُ مِنْكُمْ؟" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سریہ میں شرکت کے لیے ایک سفر میں شریک تھے، جب رات کا آخری حصہ ہوا، تو ہم نے پڑاؤ کیا (اور سو گئے)، ہم بیدار نہ ہو سکے، یہاں تک کہ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کیا، ہم لوگ خوف زدہ ہو گئے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیدار ہوئے، تو انہوں نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم وہاں سے روانہ ہو جائیں، پھر ہم نے کچھ سفر کیا، یہاں تک کہ سورج کچھ بلند ہو گیا، تو لوگوں نے قضائے حاجت کی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اذان دیں، پھر ہم نے دو رکعت ادا کیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے اقامت کہی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا ہم اسے کل اس کے وقت میں قضاء نہ کریں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”کیا اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو سود سے منع کرے گا، اور خود اسے تم سے قبول کرے گا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1441]
حديث رقم: 1425 سنن الدارقطني
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَابِتٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، قَالا: نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمِيضَأَةِ بِطُولِهِ، وَقَالَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ، إِنَّمَا التَّفْرِيطُ عَلَى مَنْ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى يَجِيءَ وَقْتُ الصَّلاةِ الأُخْرَى، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَلْيُصَلِّهَا حِينَ يَنْتَبِهُ لَهَا فَإِذَا كَانَ الْغَدُ فَلْيُصَلِّهَا عِنْدَ وَقْتِهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے) جس میں یہ الفاظ ہیں: ”پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سونے میں تفریط نہیں ہے، تفریط اس شخص کے لیے جو نماز ادا نہیں کرتا، یہاں تک کہ اگلی نماز کا وقت آ جاتا ہے، جو شخص ایسا کرے، تو وہ اس نماز کو اسی وقت ادا کرے، جب وہ اس پر متنبہ ہو جائے، یا پھر جب اگلا دن آئے، تو اس کے وقت میں اسے ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1442]
حديث رقم: 1426 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنْ كَانَ أَمْرُ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنُكُمْ، وَإِنْ كَانَ أَمْرُ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ"، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَرَّطْنَا فِي صَلاتِنَا، فَقَالَ:" لا تَفْرِيطَ فِي النَّوْمِ، إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَصَلُّوهَا وَمِنَ الْغَدِ لِوَقْتِهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی تمہارا دنیاوی کام ہو، تو یہ تمہارا معاملہ ہے اور اگر کوئی دینی معاملہ ہو، تو وہ میری طرف آئے گا۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنی نماز کے بارے میں تفریط کا شکار ہو جاتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوئے رہ جانے میں تفریط نہیں ہوتی، تفریط بیداری میں ہوتی ہے، جب ایسی صورت حال ہو جائے، تو اس نماز کو (بیدار ہونے کے بعد) ادا کر لو یا اگلے دن اس کے وقت میں ادا کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1443]
حديث رقم: 1427 سنن الدارقطني
أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ ، زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ ، ثنا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ ، ثنا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَوْمُهُمْ عَنِ الصَّلاةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ، إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ، فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَلِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ" . قَالَ: فَسَمِعَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، وَأَنَا أُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ لِي: يَا فَتًى، احْفَظْهَا كُنْتَ تُحَدِّثُ فَإِنِّي قَدْ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے لوگوں کے نماز کے وقت سوئے رہ جانے کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوئے رہ جانے میں تفریط نہیں ہے، تفریط بیداری میں ہے، جب کوئی شخص نماز بھول جائے یا نماز کے وقت سوئے رہ جائے، تو جیسے ہی اسے یاد آئے، اس وقت اسے ادا کر لے یا اگلے دن اسی نماز کے وقت میں (قضاء کے طور پر) اسے ادا کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، تو مجھ سے فرمایا: اے نوجوان! تم جو حدیث بیان کر رہے ہو، اسے یاد رکھنا، کیونکہ میں نے بھی یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1444]
حديث رقم: 1428 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، يَحْيَى ، الأَعْمَشِ ، إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ هَذِهِ الْقِصَّةِ، قُلْنَا: أَلا نُصَلِّيهَا فِي غَدٍ؟ قَالَ:" يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا، وَيَأْخُذُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے، جس میں اسی طرح کا قصہ ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم نے عرض کی: کیا ہم اسے کل ادا نہ کر لیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں سود سے منع کیا ہے اور خود وصول کرے گا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1445]
حديث رقم: 1429 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَقَالَ:" يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا، وَيَقْبَلُهُ مِنْكُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (اس کے بعد انہوں نے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں): ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں سود سے منع کیا ہے اور خود اسے تم سے قبول کرے گا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1446]