☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1424
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1424
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، هِشَامٌ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثنا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، أَوْ قَالَ: فِي سَرِيَّةٍ. فَلَمَّا كَانَ آخِرُ السَّحَرِ عَرَّسْنَا، فَمَا اسْتَيْقَظْنَا حَتَّى أَيْقَظَنَا حَرُّ الشَّمْسِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَثِبُ فَزِعًا دَهِشًا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا فَارْتَحَلْنَا ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَضَى الْقَوْمُ حَوَائِجَهُمْ، ثُمَّ أَمَرَ بِلالا فَأَذَّنَ فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَمَرَ فَأَقَامَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ، فَقُلْنَا: يَا نَبِيُّ اللَّهِ، أَلا نَقْضِيهُمَا لِوَقْتِهِمَا مِنَ الْغَدِ؟ فَقَالَ لَهُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا وَيَقْبَلُهُ مِنْكُمْ؟" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سریہ میں شرکت کے لیے ایک سفر میں شریک تھے، جب رات کا آخری حصہ ہوا، تو ہم نے پڑاؤ کیا (اور سو گئے)، ہم بیدار نہ ہو سکے، یہاں تک کہ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کیا، ہم لوگ خوف زدہ ہو گئے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیدار ہوئے، تو انہوں نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم وہاں سے روانہ ہو جائیں، پھر ہم نے کچھ سفر کیا، یہاں تک کہ سورج کچھ بلند ہو گیا، تو لوگوں نے قضائے حاجت کی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اذان دیں، پھر ہم نے دو رکعت ادا کیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے اقامت کہی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا ہم اسے کل اس کے وقت میں قضاء نہ کریں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”کیا اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو سود سے منع کرے گا، اور خود اسے تم سے قبول کرے گا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1441]
← Previous Hadith (1423) Back to Bab Next Hadith → (1425)