☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1420
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1420
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الأَسْكَافِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الأَسْكَافِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ ، نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَامُوا عَنْ صَلاةِ الْفَجْرِ فَاسْتَيْقَظُوا بِحَرِّ الشَّمْسِ فَارْتَفَعُوا قَلِيلا حَتَّى اسْتَقَلَّتْ ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّى الْفَجْرَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر میں شریک تھے، سب لوگ فجر کی نماز کے وقت سوئے رہ گئے، وہ لوگ سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوئے، جب سورج تھوڑا بلند ہوا اور اچھی طرح روشن ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے موذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے دو رکعت ادا کیں، موذن نے اقامت کہی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فجر کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1437]
← Previous Hadith (1419) Back to Bab Next Hadith → (1421)