☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نماز کا بیان← بَابُ دُعَاءِ الِاسْتِفْتَاحِ بَعْدَ التَّكْبِيرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 1123 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاةَ الْمَكْتُوبَةَ، قَالَ:" وَجَّهْتُ وَجْهِي لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنُ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاقِ لا يَهْدِينِي لأَحْسَنِهَا إِلا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ وَأَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ" . قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ فِي الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرض نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے: ”میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کر لیا ہے، جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے میں نے (ہر غلط دین سے روگرداں ہوتے ہوئے) مسلمانوں کے طور پر اپنا (رخ اللہ کی طرف کیا ہے) اور میں مشرک نہیں ہوں، میری نماز، میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمان ہوں، اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے، حمد تیرے لیے مخصوص ہے تو میرا پروردگار ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں تو میرے تمام گناہوں کی بخشش کر دے، تیرے علاوہ کوئی اور گناہوں کی بخشش نہیں کر سکتا، اچھے اخلاق کی طرف تو ہی راہنمائی کر سکتا ہے، اور تو برے اخلاق کو مجھ سے دور کر دے مجھ سے برے اخلاق کو صرف تو ہی دور کر سکتا ہے، میں حاضر ہوں، بھلائی اور سعادت تیرے دست قدرت میں ہے، وہی شخص ہدایت یافتہ ہے جسے تو ہدایت نصیب کرے میں تیری مدد سے سب کچھ کرتا ہوں تیری طرف رجوع کرتا ہوں تو برکت والا ہے، بلند و برتر ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرض نماز میں سجدے میں جاتے تھے اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1138]
Hadith No.: 1124 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سَلْمٌ الْبَغْدَادِيُّ ، أَبُو حَيْوَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو حَيْوَةَ ، شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْبَغْدَادِيُّ ، ثنا أَبُو حَيْوَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، ثنا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو حَيْوَةَ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاقِ وَأَحْسَنِ الأَعْمَالِ لا يَهْدِي لأَحْسَنِهَا إِلا أَنْتَ، وَقِنِي سِيِّئَ الأَخْلاقِ وَالأَعْمَالِ لا يَقِي سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ" . قَالَ شُعَيْبٌ: قَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ وَغَيْرُهُ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ: إِنْ قُلْتَ أَنْتَ هَذَا الْقَوْلَ فَقُلْ: وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْكَرِيمِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کا آغاز کرتے تو یہ پڑھتے تھے: ”بیشک میری نماز میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے، اور میں سب سے پہلے مسلمان ہوں، اے اللہ! اچھے اخلاق کی طرف اور اچھے اعمال کی طرف میری راہنمائی کر، اچھے اخلاق اور اچھے اعمال کی طرف صرف تو ہی راہنمائی کر سکتا ہے، برے اخلاق اور برے اعمال سے مجھے بچا لے ان سے صرف تو ہی بچا سکتا ہے۔“ شعیب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: محمد بن منکدر اور دیگر فقہاء نے مجھے یہ کہا: ”اگر تم یہ الفاظ بھی پڑھ لو تو بہتر ہو گا، اور میں مسلمان ہوں۔“ روایت کے یہ الفاظ عبدالکریم نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1139]
Hadith No.: 1125 Sunan Daraqutni
أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، قَالَ إِسْحَاقُ وَكَانَ يشبه بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَفْتَحَ صَلاتَهُ فَكَبَّرَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، رَبَّنَا وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ - ثَلاثًا -، أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ وَنَفْخِهِ"، قَالَ: ثُمَّ يَقْرَأُ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تو بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے تھے: ”میں سماعت اور علم رکھنے والے اللہ کی مردود شیطان، اس کے وسوسوں اور چالوں سے پناہ مانگتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1140]
Hadith No.: 1126 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ، طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ الْمُلائِيُّ ، بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ، ثنا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ الْمُلائِيُّ ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ السَّلامِ غَيْرُ طَلْقِ بْنِ غَنَّامٍ، وَلَيْسَ هَذَا الْحَدِيثُ بِالْقَوِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں یہ پڑھا کرتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری عزت و بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ اور امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے، عبدالسلام نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو صرف طلق بن غنام نے نقل کیا ہے، اور یہ حدیث مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1141]
Hadith No.: 1127 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَحْوَلُ ، مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ ، أَبِيهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَحْوَلُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاةِ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ"، وَإِذَا تَعَوَّذَ قَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ هَمْزِ الشَّيْطَانِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ" . رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمَحْفُوظُ، عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ، كَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ 17، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ، كَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب نماز کے لیے تکبیر کہہ دیتے تھے تو پھر یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ جب آپ تعوذ پڑھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”میں شیطان اس کے وسوسوں اور اس کی چالوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ اس بزرگ نے اپنے والد کے حوالے سے نافع کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر کے حوالے سے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے تاہم زیادہ محفوظ روایت یہ ہے، یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے، اس کو ابراہیم نے علقمہ اور اسود کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ یحییٰ بن ایوب نے اپنی سند کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر نقل کیا ہے، یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1142]
Hadith No.: 1128 Sunan Daraqutni
ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاةِ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" . هَذَا صَحِيحٌ عَنْ عُمَرَ قَوْلُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب نماز کے لیے تکبیر کہتے تو پھر یہ دعا پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر منقول ہونے کے حوالے سے یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1143]
Hadith No.: 1129 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
اسود، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب وہ نماز کا آغاز کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1144]
Hadith No.: 1130 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّهُ انْطَلَقَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ فَرَأَيْتُهُ قَالَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
علقمہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جب دیکھا کہ انہوں نے نماز کا آغاز کیا تو یہ پڑھا: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1145]
Hadith No.: 1131 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، ثنا الْحَسَنُ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
اسود بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب انہوں نے نماز کا آغاز کیا تو تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھا: ”تو پاک ہے اے اللہ!۔“ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1146]
Hadith No.: 1132 Sunan Daraqutni
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، بِهَذَا، وَزَادَ: ثُمَّ يَتَعَوَّذُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اس کے بعد وہ تعوذ پڑھتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1147]
Hadith No.: 1133 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ الْعِجْلِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ الْعِجْلِيِّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ إِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے انگوٹھے کانوں کے برابر آ جاتے پھر آپ یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1148]
Hadith No.: 1134 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنُ غَيْلانَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلانَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1149]
Hadith No.: 1135 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، مِثْلَهُ، وَزَادَ فِيهِ: وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمّ يَقُولُ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ".
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، اس میں یہ الفاظ اضافی ہیں: ”آپ دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے تھے اور پھر یہ پڑھتے تھے: تو پاک ہے اے اللہ!۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1150]
Hadith No.: 1136 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، سَعِيدٌ ، أَبِي مَعْشَرٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، وَالأَسْوَدِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالأَسْوَدِ ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا كَبَّرَ قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" . يَسْمَعُ ذَلِكَ مَنْ يَلِيهِ.
Translation: محمد محی الدین .
علقمہ اور اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب تکبیر کہتے تو پھر یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اتنی آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے کہ ان کے پاس کھڑا ہوا شخص سن سکتا تھا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1151]
Hadith No.: 1137 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ أَبُو عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ ، مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَغَيْرُهُ، وَاللَّفْظُ لِيُوسُفَ. ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، قَالا: ثنا سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ أَبُو عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثنا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَسَأَلْتُهَا عَنِ افْتِتَاحِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: كَانَ إِذَا كَبَّرَ قَالَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: میں اور عبید بن عمیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے آغاز کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب تکبیر کہتے تھے یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1152]
Hadith No.: 1138 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ، قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" . يُسْمِعُنَا ذَلِكَ وَيُعَلِّمُنَا.
Translation: محمد محی الدین .
اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب نماز کا آغاز کرتے تو یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے تاکہ آپ ہمیں ان کی تعلیم دیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1153]
Hadith No.: 1139 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَاصِمٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ، يَقُولُ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" . يُسْمِعُنَا ذَلِكَ.
Translation: محمد محی الدین .
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نماز کے آغاز میں یہ دعا پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ الفاظ ہمیں سناتے تھے (یعنی بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1154]