أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ الْعِجْلِيِّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَسْوَدِ الْعِجْلِيِّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ إِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلا إِلَهَ غَيْرُكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے انگوٹھے کانوں کے برابر آ جاتے پھر آپ یہ پڑھتے تھے: ”تو پاک ہے اے اللہ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1148]