☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: داڑھی کا خلال کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: داڑھی کا خلال کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 546 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، قَالُوا: نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضِ الْعَرْكِ، وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب وضو کرتے تھے (چہرے کو دھوتے ہوئے)، اپنے رخساروں کو ملتے تھے اور اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 555]
حدیث نمبر: 547 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ،" كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ يَعْرُكُ عَارِضَيْهِ، وَيُشَبِّكُ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ أَحْيَانًا وَيَتْرُكُ أَحْيَانًا" . مَوْقُوفٌ وَهُوَ الصَّوَابُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ وضو کرتے تھے، تو اپنے دونوں رخساروں کو ملتے تھے اور اپنی انگلیوں کے ذریعے بعض اوقات داڑھی کا خلال کرتے تھے اور بعض اوقات خلال کو ترک کر دیتے تھے۔ یہ روایت موقوف ہے اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 556]
حدیث نمبر: 548 سنن دارقطنی
جَعْفَرٌ ، الْمَعْمَرِيُّ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَيْمُونٍ ، الأَوْزَاعِيِّ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَتَادَةُ ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ، وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب وضو کرتے تھے، تو اپنے رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 557]
حدیث نمبر: 549 سنن دارقطنی
جَعْفَرٌ ، الْمَعْمَرِيُّ ، عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، قَتَادَةَ ، وَيَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، نا الْمَعْمَرِيُّ ، نا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَيَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قتادہ اور یزید رقاشی نے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب وضو کرتے تھے، (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 558]
حدیث نمبر: 550 سنن دارقطنی
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْوَلِيدُ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ، مُرْسَلا أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یزید رقاشی اسی کی مانند نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں نقل کرتے ہیں۔ اس روایت کا مرسل روایت کے طور پر منقول ہونا درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 558M]