☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الدِّبَاغِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الطَّهَارَةِ← بَابُ الدِّبَاغِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 29
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 114 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَيْلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُسْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مُسْلِمٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَيْلِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُسْرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا حَرَّمَ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَيْتَةِ لَحْمَهَا، وَأَمَّا الْجِلْدُ، وَالشَّعْرُ، وَالصُّوفُ فَلا بَأْسَ بِهِ" . عَبْدُ الْجَبَّارِ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مردار کا گوشت (کھانے) کو حرام قرار دیا ہے، جہاں تک اس کی کھال، اس کے بال اور اون کا تعلق ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس روایت کا راوی ”عبدالجبار“ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 118]
حديث رقم: 115 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَابِدُ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، شُعْبَةُ ، أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أُمِّ سَلَمَةَ ، زَيْنَبَ ، شُعْبَةَ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، بَعْضِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَابِدُ ، نا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَوْ زَيْنَبَ ، أَوْ غَيْرِهِمَا مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ مَيْمُونَةَ مَاتَتْ شَاةٌ لَهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟"، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَسْتَمْتِعُ بِهَا وَهِيَ مَيْتَةٌ، فَقَالَ:" طَهُورُ الأُدْمِ دِبَاغُهُ" . وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ہزیل بن شرحبیل، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا یا سیدہ زینب رضی اللہ عنہا یا ان دونوں کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کسی اور زوجہ محترمہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم لوگ اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے؟“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں، یہ تو مردار ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دباغت کے ذریعے چمڑہ پاک ہو جاتا ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ سے منقول ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں: ہماری ایک بکری تھی جو مر گئی۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 119]
حديث رقم: 116 سنن الدارقطني
محَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، الزُّهْرِيَّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا محَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، نا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، أَنَّ الزُّهْرِيَّ ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145، أَلا كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الْمَيْتَةِ حَلالٌ إِلا مَا أُكِلَ مِنْهَا، فَأَمَّا الْجِلْدُ، وَالْقَرْنُ، وَالشَّعْرُ، وَالصُّوفُ، وَالسِّنُّ، وَالْعَظْمُ فَكُلُّ هَذَا حَلالٌ لأَنَّهُ لا يُذَكَّى" . أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (اللہ تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا: ”تم یہ فرما دو! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے اس میں، میں نے یہ چیز نہیں پائی جو اس کے کھانے والے کے لیے حرام ہو۔“ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”مردار کی ہر چیز حلال ہے ماسوائے اس چیز کے جو کھائی جاتی ہے، جہاں تک کھال، سینگ، بال، اون، دانت، ہڈی کا تعلق ہے، تو یہ سب حلال ہیں، کیونکہ انہیں ذبح نہیں کیا جاتا۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ”متروک“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 120]
حديث رقم: 117 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ خُوَيْلِدٍ ، حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ خُوَيْلِدٍ ، نا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ فَقَدْ طَهُرَ" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”جس کھال کی دباغت کر دی جائے وہ پاک ہو جاتی ہے۔“ اس کی سند ”حسن“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 121]
حديث رقم: 118 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مَرْدَانْشَاهَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ ، الْوَاقِدِيُّ ، مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مَرْدَانْشَاهَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ ، نا الْوَاقِدِيُّ ، نا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" دِبَاغُ جُلُودِ الْمَيْتَةِ طَهُورُهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مردار کی کھال کی دباغت کر دینا اس کو پاک کر دیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 122]
حديث رقم: 119 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، سُوَيْدٌ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، نا سُوَيْدٌ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى شَاةٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟"، قَالُوا: مَيْتَةٌ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ادْبُغُوا إِهَابَهَا، فَإِنَّ دِبَاغَهُ طَهُورٌ" . الْقَاسِمُ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک بکری کے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے بتایا: یہ مردار ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کی دباغت کرو، کیونکہ اس کی دباغت اسے پاک کر دیتی ہے۔“ اس روایت کا راوی قاسم ”ضعیف“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 123]
حديث رقم: 120 سنن الدارقطني
محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَائِشَةَ
نا محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، نا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" طَهُورُ كُلِّ أَدِيمٍ دِبَاغُهُ" . إِسْنَادٌ حَسَنٌ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”چمڑے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اس کی دباغت کر لی جائے۔“ اس کی سند ”حسن“ ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 124]
حديث رقم: 121 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، فرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، قَالَ: نا فرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ لَهَا شَاةٌ تَحْتَلِبُهَا، فَفَقَدَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَتِ الشَّاةُ؟"، قَالُوا: مَاتَتْ، قَالَ:" أَفَلا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟، قُلْنَا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ دِبَاغَهَا يَحِلُّ كَمَا يَحِلُّ خَلُّ الْخَمْرِ" . تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ان کی ایک بکری تھی جس کا وہ دودھ دوھ لیا کرتی تھیں، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ بکری نظر نہیں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”بکری کہاں ہے؟“ تو لوگوں نے بتایا: وہ مر گئی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال سے نفع حاصل کیوں نہیں کرتے؟“ ہم نے عرض کی: وہ تو مردار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دباغت اسے حلال کر دیتی ہے، جس طرح سرکہ، شراب کو حلال کر دیتا ہے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں فرج بن فضالہ منفرد ہے اور یہ ”ضعیف“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 125]
حديث رقم: 122 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُغَلِّسٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْبَلْخِيُّ ، مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ ، عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُغَلِّسٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْبَلْخِيُّ ، نا مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ ، نا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَمْتِعُوا بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا هِيَ دُبِغَتْ تُرَابًا كَانَ أَوْ رَمَادًا أَوْ مِلْحًا أَوْ مَا كَانَ، بَعْدُ أَنْ تُرِيدَ صَلاحَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مردہ جانور کی کھال استعمال کرو، اس کی مٹی، راکھ یا نمک یا کسی بھی چیز کے ذریعے دباغت کر لی گئی ہو یا (راوی کو شک ہے یہ الفاظ ہیں:) یا جس چیز کے (ذریعے دباغت کر لینے) کے بعد وہ استعمال کے قابل ہو جائے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 126]