☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: چمڑے کو پاک کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: چمڑے کو پاک کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 29
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 94 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، يُونُسَ ، وَعُقَيْلٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ . ح ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالا: ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يُونُسَ ، وَعُقَيْلٍ جَمِيعًا، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" هَلا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا . زَادَ عَقِيلٌ: أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالدِّبَاغِ مَا يُطَهِّرُهَا". وَقَالَ ابْنُ هَانِئٍ:" أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھانا حرام ہے۔“ عقیل نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں ”کیا پانی اور دباغت کے ذریعے اسے پاک نہیں کیا جا سکتا۔“ ابن ہانی کی روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”کیا پانی اور کیکر کی چھال کے ذریعہ اسے پاک نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 98]
حدیث نمبر: 95 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. وَقَالَ: زَادَ عَقِيلٌ فِي حَدِيثِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا وَالدِّبَاغِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم عقیل نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا پانی اور کیکر کی چھال کے ذریعے دباغت کر کے اسے پاک نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 99]
حدیث نمبر: 96 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟"، فَقَالُوا: أُعْطِيتَهَا مَوْلاةٌ لِمَيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ:" أَفَلا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ وَانْتَفَعُوا بِهِ؟"، فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ مِنَ الْمَيْتَةِ أَكْلُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا: ”یہ کس کی ہے؟“ لوگوں نے بتایا ہے: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو صدقے کے طور پر دی گئی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال اتار کر اس کو دباغت کر کے اس سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ مردار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کو کھانا حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 100]
حدیث نمبر: 97 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ابْنِ صَاعِدٍ ، أَبُو عُتْبَةَ الْحِمْصِيُّ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، الزُّبَيْدِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، إِمْلاءً، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَقُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ، قَالُوا: نا أَبُو عُتْبَةَ الْحِمْصِيُّ ، نا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ دَاجِنٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ قَدْ نَفَقَتْ، فَقَالَ:" أَلا اسْتَمْتَعْتُمْ بِجِلْدِهَا؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ:" إِنَّ دِبَاغَهَا ذَكَاتُهَا" . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ:" إِنَّ دِبَاغَهُ ذَكَاتُهُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ایک اہلیہ محترمہ کے پالتو بکری کے پاس سے گزرے جو مر چکی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دباغت کے ذریعے پاک ہو جاتی ہے۔“ ابن صاعد کی نقل کردہ روایت میں کچھ لفظی اختلاف ہے (یعنی ضمیر مجرد متصل واحد مونث غائب کی بجائے واحد مذکر غائب منقول ہے)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 101]
حدیث نمبر: 98 سنن دارقطنی
ابْنُ أَبِي صَاعِدٍ ، أحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، أحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، وَأَبُو سَلَمَةَ الْمِنْقَرِيُّ ، الَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، الزُّهْرِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا ابْنُ أَبِي صَاعِدٍ ، نا أحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، نا أحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، وَأَبُو سَلَمَةَ الْمِنْقَرِيُّ ، قَالا: نا الَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، نا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ لَحْمُهَا وَدِبَاغُ إِهَابِهَا طَهُورُهَا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس کا گوشت حرام ہے، اس کی کھال کو دباغت کے ذریعے پاک کیا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 102]
حدیث نمبر: 99 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، بلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، عبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، الزُّهْرِيِّ
ثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا بلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا عبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا، وَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمْ لَحْمُهَا وَرُخِّصَ لَكُمْ فِي مَسْكِهَا". هَذِهِ أَسَانِيدُ صِحَاحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر اس کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کی کھال (کو استعمال کرنے) کی اجازت دی گئی ہے۔“ اس حدیث کی سند ”صحیح“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 103]
حدیث نمبر: 100 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لأَهْلِ شَاةٍ مَاتَتْ:" أَلا نَزَعْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ وَانْتَفَعْتُمْ بِهِ؟" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مردہ بکری کے مالک سے فرمایا: ”تم لوگوں نے اس کی کھال کو کیوں نہیں اتارا؟ تم اس کی دباغت کرتے اور اس سے فائدہ حاصل کرتے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 104]
حدیث نمبر: 101 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ دَاجِنَةً لِمَيْمُونَةَ مَاتَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟ أَلا دَبَغْتُمُوهُ، فَإِنَّهُ ذَكَاةٌ لَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی پالتو بکری مر گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے، اس کی دباغت کرو، کیونکہ اس طرح وہ پاک ہو جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 105]
حدیث نمبر: 102 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، شَرِيكٍ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ ، حُسَيْنٌ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، شَرِيكٍ ، الأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، الأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ذَكَاةُ الْمَيْتَةِ دِبَاغُهَا" . قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُونَ:" ذَكَاةُ الصُّوفِ غَسْلُهُ" خَالَفَهُ حُسَيْنٌ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، عَنْ شَرِيكٍ ، فَقَالَ عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دِبَاغُهَا طَهُورُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”مردار کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے: اس کی دباغت کی جائے۔“ ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد حضرات فرمایا کرتے تھے: ”اون کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے: اسے دھو لیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 106]
حدیث نمبر: 103 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَاهُ ابْنُ كَامِلٍ، نا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ عَنْهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”اس کی دباغت کرنا ہی اسے پاک کرنا ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 107]
حدیث نمبر: 104 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ ، الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ ، مَيْمُونَةَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ ، حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ ، أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مثل الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا"، قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عالیہ بنت سبیع بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قریش کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، وہ لوگ اپنی بھیڑ بکری کو اس طرح کھینچ رہے تھے جیسے (مردار) گدھے کو کھینچا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر تم اس کی کھال حاصل کر لو (تو یہ مناسب ہو گا)۔“ ان لوگوں نے عرض کی: یہ مردار ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور کیکر کے پتے اسے پاک کر دیں گے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 108]
حدیث نمبر: 105 سنن دارقطنی
محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ
نا محَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بِمَاءٍ مِنْ عِنْدِ امْرَأَةٍ، فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي مَاءٌ إِلا فِي قِرْبَةٍ لِي مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" أَلَيْسَ قَدْ دَبَغَتْهَا؟، قَالَتْ: بَلَى، قَالَ:" فَإِنَّ ذَكَاتَهَا دِبَاغُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک خاتون سے پانی طلب کیا تو اس نے عرض کی: میرے پاس جو پانی ہے وہ ایک ایسے مشکیزے میں ہے جو ایک مردہ (جانور) کا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اس (کی کھال) کی دباغت نہیں کر لی تھی؟“ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دباغت کے نتیجے میں یہ پاک ہو جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 109]
حدیث نمبر: 106 سنن دارقطنی
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، بِهَذَا قَالَ:" دِبَاغُ الأَدِيمِ ذَكَاتُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”چمڑے کو دباغت کرنے سے وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 110]
حدیث نمبر: 107 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الدَّقِيقِيُّ ، بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الدَّقِيقِيُّ ، ثنا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا قَالَ:" دِبَاغُهَا طَهُورُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کی دباغت ہی اسے پاک کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 111]
حدیث نمبر: 108 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، عَفَّانُ ، وَالْحَوْضِيُّ ، وَمُوسَى ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ
نا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا عَفَّانُ ، وَالْحَوْضِيُّ ، وَمُوسَى ، قَالُوا: نا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا وَقَالَ:" دِبَاغُهَا ذَكَاتُهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کی دباغت اسے پاک کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 112]
حدیث نمبر: 109 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دِبَاغُ كُلِّ إِهَابٍ طُهُورُهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہر کھال دباغت کے ذریعے پاک ہو جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 113]
حدیث نمبر: 110 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، ابْنُ أَبِي مَذْعُورٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، ابْنِ وَعْلَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نا ابْنُ أَبِي مَذْعُورٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دُبِغَ الإِهَابُ فَقَدْ طَهُرَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب چمڑے کی دباغت کر لی جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 114]
حدیث نمبر: 111 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، زَافِرٌ ، أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا جَدِّي ، نا عَمَّارُ بْنُ سَلامٍ أَبُو مُحَمَّدٍ، نا زَافِرٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:" قُلْ لا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ سورة الأنعام آية 145، قَالَ: الطَّاعِمُ الآكِلُ، فَأَمَّا السِّنُّ، وَالْقَرْنُ، وَالْعَظْمُ، وَالصُّوفُ، وَالشَّعْرُ، وَالْوَبَرُ، وَالْعَصَبُ فَلا بَأْسَ بِهِ لأَنَّهُ يُغْسَلُ" . وَقَالَ شَبَابَةُ:" إِنَّمَا حُرِّمَ مِنَ الْمَيْتَةِ مَا يُؤْكَلُ مِنْهَا وَهُوَ اللَّحْمُ فَأَمَّا الْجِلْدُ وَالسِّنُّ وَالْعَظْمُ وَالشَّعْرُ وَالصُّوفُ فَهُوَ حَلالٌ"، أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تم یہ فرما دو! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے، اس میں، میں ایسی کسی چیز کو نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام قرار دی گئی ہو۔“ اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: یہاں طاعم (کھانے والے) سے مراد کھانے والا شخص ہے، جہاں تک دانت، سینگ، ہڈی، اون، بال، وبر کا تعلق ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ انہیں دھو لیا جاتا ہے۔ شبابہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ”مردار کی وہ چیز حرام ہوتی ہے، جسے کھایا جاتا ہے اور وہ چیز گوشت ہے جہاں تک کھال، ہڈی، دانت، بال، اون کا تعلق ہے، تو انہیں (دوسرے کاموں کے لیے) استعمال کرنا جائز ہے۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 115]
حدیث نمبر: 112 سنن دارقطنی
أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أُمَّ سَلَمَةَ
نا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، بِبَيْرُوتَ، نا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا بَأْسَ بِمَسْكِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَ، وَلا بَأْسَ بِصُوفِهَا وَشَعْرِهَا وَقُرُونِهَا إِذَا غُسِلَ بِالْمَاءِ" . يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ مَتْرُوكٌ، وَلَمْ يَأْتِ بِهِ غَيْرُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب مردار کی کھال کی دباغت کر لی جائے تو پھر اسے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کی اون، اس کے بال، اس کے سینگ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب انہیں پانی کے ذریعہ دھو لیا جائے۔“ اس روایت کا راوی یوسف بن سفر، متروک ہے اور اس سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی روایت منقول نہیں ہے (یا اس روایت کو صرف اسی نے نقل کیا ہے)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 116]
حدیث نمبر: 113 سنن دارقطنی
عبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، إسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، سلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ
نا عبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا إسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، نا سلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ یوسف بن سفر کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 117]