☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← پاکی کا بیان← باب: جب پانی میں نجاست مل جائے، تو اس کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 40
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 21 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِي
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا عَفَّانُ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ: كُنَّا فِي بُسْتَانٍ لَنَا أَوْ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَقَامَ عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى مُقْرًى فِي الْبُسْتَانِ فَجَعَلَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ، فَقُلْتُ: أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ هَذَا الْجِلْدُ؟ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجَّسْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں: ہم ایک باغ میں موجود تھے راوی کو شک ہے، یہ الفاظ ہیں: وہ ہمارا تھا یا شاید یہ الفاظ ہیں، وہ سیدنا عبداللہ بن عبداللہ کا تھا، اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا تو عبداللہ اٹھے، اور باغ میں موجود حوض کے پاس گئے اور اس سے وضو کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس حوض میں اونٹ کی کھال پڑی ہوئی تھی، میں نے کہا: آپ اس سے وضو کر رہے ہیں، اس میں کھال پڑی ہوئی ہے تو انہوں نے بتایا: میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث مجھے سنائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 25]
حدیث نمبر: 22 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ ، الْحُمَيْدِيُّ ، بشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، وَالْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا بِشْرُ بْنُ مُوسَى . ح نا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَ: نا بشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، وَالْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مثل قَوْلِ عَفَّانَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجَّسْ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد سے منقول ہے ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ ”ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 26]
حدیث نمبر: 23 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، مُوسَى ، وَابْنُ عَائِشَةَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا مُوسَى ، وَابْنُ عَائِشَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَاءً" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَإِنَّهُ لا يُنَجَّسُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ ”ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 27]
حدیث نمبر: 24 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي بَكْرٍ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبید اللہ بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 28]
حدیث نمبر: 25 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِيُّ ، زَائِدَةَ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَلا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" . رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ زَائِدَةَ. وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَائِدَةَ، مَوْقُوفًا وَهُوَ الصَّوَابُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ بعض روایات میں یہ الفاظ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر منقول ہیں، جبکہ بعض میں ”موقوف“ حدیث کے طور پر منقول ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 29]
حدیث نمبر: 26 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّائِغُ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، نا زَائِدَةُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مجاہد کے حوالے سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ حدیث کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 30]
حدیث نمبر: 27 سنن دارقطنی
نا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ، نا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ، قَالَ:" الْقِلالُ الْخَوَابِي الْعِظَامُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عاصم کہتے ہیں: روایات کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ «القلال» سے مراد ”بڑے مٹکے“ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 31]
حدیث نمبر: 28 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، حَجَّاجٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ ، يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ ، لُوطٌ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثنا حَجَّاجٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ أَخْبَرَهُ، أَنْ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ نَجِسًا وَلا بَأْسًا" . فَقُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ: قِلالُ هَجَرَ؟ قَالَ: قِلالُ هَجَرَ، فَأَظُنُّ أَنَّ كُلَّ قُلَّةٍ تَأْخُذُ فِرْقَيْنِ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٌ، وَأَخْبَرَنِي لُوطٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَصَاعِدًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یحییٰ بن عقیل بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ نجس نہیں ہوتا اور (اسے استعمال کرنے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد یحییٰ بن عقیل سے دریافت کیا، اس سے مراد ”ہجر“ کے مٹکے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: اس سے مراد ہجر کے مٹکے ہیں، تو میں نے یہ اندازہ لگایا: ایک قلہ، دو ”فرق“ کے برابر ہوتا ہے۔ مجاہد، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جب پانی دو قلے یا اس سے زیادہ ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 32]
حدیث نمبر: 29 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَمَّا رُفِعْتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ نَبْقُهَا مثل قِلالِ هَجَرَ، وَوَرَقُهَا مثل آذَانِ الْفِيَلَةِ، يَخْرُجُ مِنْ سَاقِهَا نَهْرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهْرَانِ بَاطِنَانِ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ مَا هَذَا؟ قَالَ: أَمَّا الْبَاطِنَانِ فَفِي الْجَنَّةِ، وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب مجھے ساتویں آسمان سے سدرۃ المنتہیٰ کی طرف بلند کیا گیا، تو اس کے پھل ”ہجر“ کے مٹکوں کی طرح بڑے، بڑے تھے اور اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح تھے، اس کی جڑ میں سے دو نہریں نکل رہی تھیں، جو ظاہری تھیں اور دو نہریں تھیں جو باطنی تھیں، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: باطنی نہریں جنت میں ہیں اور ظاہری نہریں نیل اور فرات ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 33]
حدیث نمبر: 30 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْبَلَدِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ ، أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ الحراني ، مُحَمَّدُ بْنُ عُلْوَانَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْبَلَدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ ، نا أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ الحراني ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُلْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَسَارَ لَيْلا، فَمَرُّوا عَلَى رَجُلٍ جَالِسٍ عِنْدَ مُقْرَاةٍ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا صَاحِبُ الْمُقْرَاةِ، أَوَلَغَتِ السِّبَاعُ اللَّيْلَةَ فِي مُقْرَاتِكَ؟ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا صَاحِبُ الْمُقْرَاةِ، لا تُخْبِرْهُ هَذَا مَكْلَبٌ، لَهَا مَا حَمَلَتْ فِي بُطُونِهَا وَلَنَا مَا بَقِيَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سفر پر تشریف لے گئے، آپ رات بھر چلتے رہے، آپ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو تالاب کے کنارے بیٹھا ہوا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے تالاب والے شخص! کیا تمہارے اس تالاب میں گزشتہ رات درندوں نے پانی پیاتھا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”اے تالاب کے مالک! تم اسے اس بارے میں نہ بتاؤ، یہ شخص احتیاط پسند ہے، ان درندوں نے جو پی لیا وہ ان کا ہوا اور جو باقی بچ گیا، وہ ہمیں مشروب کے طور پر مل گیا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 34]
حدیث نمبر: 31 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ ، عَلِيٌّ ، إِسْمَاعِيلُ ، أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ ، خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، نا إِسْمَاعِيلُ ، نا أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ ، نا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 35]
حدیث نمبر: 32 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ السَّلُولِيُّ أَبُو سَالِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ:" أَهْلُ الْعِلْمِ يَكْتُبُونَ مَا لَهُمْ وَمَا عَلَيْهِمْ، وَأَهْلُ الأَهْوَاءِ لا يَكْتُبُونَ إِلا مَا لَهُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
وکیع کہتے ہیں: اہل علم ہر چیز کو نوٹ کرتے ہیں، خواہ وہ ان کے حق میں ہوتی ہے، یا حق میں نہیں ہوتی ہے اور بدعتی لوگ صرف اسی چیز کو نوٹ کرتے ہیں، جو ان کے حق میں ہوتی ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 36]
حدیث نمبر: 33 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، نا إِبْرَاهِيمُ، نا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَبِي زَائِدَةَ، يَقُولُ:" كِتَابَةُ الْحَدِيثِ خَيْرٌ مِنْ مَوْضِعِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یحییٰ بن ابوزائدہ فرماتے ہیں: حدیث نوٹ نہ کرنے سے، نوٹ کر لینا زیادہ بہتر ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 37]
حدیث نمبر: 34 سنن دارقطنی
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، وَبُرْهَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ الدَّيْنَوَرِيُّ ، عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، وَبُرْهَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ الدَّيْنَوَرِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً فَإِنَّهُ لا يَحْمِلُ الْخَبَثَ" . كَذَا رَوَاهُ الْقَاسِمُ الْعُمَرِيُّ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ، وَوُهِمَ فِي إِسْنَادِهِ، وَكَانَ ضَعِيفًا كَثِيرَ الْخَطَأِ، وَخَالَفَهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ. رَوَوْهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مَوْقُوفًا. وَرَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ مِنْ قَوْلِهِ" لَمْ يُجَاوِزْهُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی چالیس قلے کی حد تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے تاہم اس کی سند میں وہم پایا جاتا ہے۔ ایک اور راوی نے اس روایت کو دوسری سند کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابن منکدر سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”اس سے زیادہ نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 38]
حدیث نمبر: 35 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجَّسْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے ہو جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 39]
حدیث نمبر: 36 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ. ح وَنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرٍ، نا وَكِيعٌ. ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا أَبُو نُعَيْمٍ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 40]
حدیث نمبر: 37 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيُّ ، وَمَعْمَرٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّفَّارِ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا الثَّوْرِيُّ ، وَمَعْمَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 41]
حدیث نمبر: 38 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا الْقَاضِي حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے ہو جائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 42]
حدیث نمبر: 39 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرٍ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ:" إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجَّسْ" ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں: جب پانی چالیس قلے ہو جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا، یا شاید اسی کی مانند کوئی لفظ انہوں نے بیان کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 43]
حدیث نمبر: 40 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، ابْنِ لَهِيعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سِنَانٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، نا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قَدْرَ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَحْمِلْ خَبَثًا" . كَذَا قَالَ: وَخَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالُوا:" أَرْبَعِينَ غَرْبًا"، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ:" أَرْبَعُونَ دَلْوًا"، سُلَيْمَانُ بْنُ سِنَانٍ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، كَذَا ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوہریرہ اپنے والد (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا یہ قول نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”جب پانی چالیس قلے کی مقدار تک پہنچ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، بعض روایات میں ”چالیس بڑے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے، بعض روایات میں ”چالیس چھوٹے ڈول“ کا لفظ استعمال ہوا ہے (یعنی یہ لفظ ”قلے“ کی جگہ استعمال ہوا ہے)۔ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 44]