☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 21
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 21
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِي
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا عَفَّانُ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ: كُنَّا فِي بُسْتَانٍ لَنَا أَوْ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَقَامَ عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى مُقْرًى فِي الْبُسْتَانِ فَجَعَلَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ، فَقُلْتُ: أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ هَذَا الْجِلْدُ؟ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجَّسْ" .
Translation: محمد محی الدین .
عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں: ہم ایک باغ میں موجود تھے راوی کو شک ہے، یہ الفاظ ہیں: وہ ہمارا تھا یا شاید یہ الفاظ ہیں، وہ سیدنا عبداللہ بن عبداللہ کا تھا، اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا تو عبداللہ اٹھے، اور باغ میں موجود حوض کے پاس گئے اور اس سے وضو کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس حوض میں اونٹ کی کھال پڑی ہوئی تھی، میں نے کہا: آپ اس سے وضو کر رہے ہیں، اس میں کھال پڑی ہوئی ہے تو انہوں نے بتایا: میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث مجھے سنائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 25]
← Previous Hadith (20) Back to Bab Next Hadith → (22)