أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، حَجَّاجٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ ، يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ ، لُوطٌ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، ثنا حَجَّاجٌ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ أَخْبَرَهُ، أَنْ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ نَجِسًا وَلا بَأْسًا" . فَقُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ: قِلالُ هَجَرَ؟ قَالَ: قِلالُ هَجَرَ، فَأَظُنُّ أَنَّ كُلَّ قُلَّةٍ تَأْخُذُ فِرْقَيْنِ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٌ، وَأَخْبَرَنِي لُوطٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَصَاعِدًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
یحییٰ بن عقیل بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے تو وہ نجس نہیں ہوتا اور (اسے استعمال کرنے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد یحییٰ بن عقیل سے دریافت کیا، اس سے مراد ”ہجر“ کے مٹکے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: اس سے مراد ہجر کے مٹکے ہیں، تو میں نے یہ اندازہ لگایا: ایک قلہ، دو ”فرق“ کے برابر ہوتا ہے۔ مجاہد، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جب پانی دو قلے یا اس سے زیادہ ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 32]