☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 20
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 20
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِيهِ
فَأَمَّا حَدِيثُ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ، فَحَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بُسْتَانًا فِيهِ مُقْرَاةُ مَاءٍ فِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ؟ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں: میں عبیداللہ بن عبداللہ کے ہمراہ ایک باغ میں داخل ہوا، جس میں پانی کا ایک تالاب تھا جس میں ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی تھی تو عبید اللہ بن عبداللہ نے اس سے وضو کر لیا، میں نے ان سے کہا: آپ اس سے وضو کر رہے ہیں؟ اس کے اندر ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی ہے، تو انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان مجھے بتایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب پانی دو قلے ہو جائے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تین قلے ہو جائے تو اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [سنن الدارقطني/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 22]
پچھلی حدیث → (19) باب پر واپس ← اگلی حدیث (21)