☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارقطنی

حدیث نمبر: 1517
کتب← سنن دارقطنی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1517
حدیث نمبر: 1517 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ بِمِنًى فَانْحَرَفَ، فَرَأَى رَجُلَيْنِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ، فَدَعَا بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ؟"، فَقَالا: قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ، فَقَالَ:" فَلا تَفْعَلا، إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الصَّلاةَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منیٰ میں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا، دونوں کو بلوایا، دونوں لائے گئے، تو وہ کانپ رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: ”تم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟“ ان دونوں نے عرض کی: ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، جب کوئی شخص اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکا ہو اور پھر وہ امام کے ساتھ باجماعت نماز کو بھی پائے، تو وہ امام کی اقتداء میں بھی اس نماز کو ادا کرے، تو یہ اس کے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1534]
پچھلی حدیث → (1516) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1518)