بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابو داؤد

حدیث نمبر: 3507 — باب: غلام اور لونڈی کی خریداری میں خریدار کے اختیار کا بیان۔
کتب سنن ابو داؤد کتاب: اجارے کے احکام و مسائل باب: غلام اور لونڈی کی خریداری میں خریدار کے اختیار کا بیان۔ حدیث 3507
حدیث نمبر: 3507 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ، زَادَ إِنْ وَجَدَ دَاءً فِي الثَّلَاثِ لَيَالِي رُدَّ بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ وَإِنْ وَجَدَ دَاءً بَعْدَ الثَّلَاثِ كُلِّفَ الْبَيِّنَةَ، أَنَّهُ اشْتَرَاهُ وَبِهِ هَذَا الدَّاءُ، قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا التَّفْسِيرُ مِنْ كَلَامِ قَتَادَةَ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
اس سند سے بھی قتادہ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے، اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ اگر تین دن کے اندر ہی اس میں کوئی عیب پائے تو وہ اسے بغیر کسی گواہ کے لوٹا دے گا، اور اگر تین دن بعد اس میں کوئی عیب نکلے تو اس سے اس بات پر بینہ (گواہ) طلب کیا جائے گا، کہ جب اس نے اسے خریدا تھا تو اس میں یہ بیماری اور یہ عیب موجود تھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ تفسیر قتادہ کے کلام کا ایک حصہ ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَابُ الْإِجَارَةِ/حدیث: 3507]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9917) (ضعیف) وسندہ إلی قتادة صحیح» ‏‏‏‏ (حسن بصری کا سماع عقبہ رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف وسنده إلى قتادة صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
ضعيف
انظر الحديث السابق (3506) و إن كان ھذا من قول قتادة فسنده صحيح
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 124
الحكم: ضعيف وسنده إلى قتادة صحيح
← پچھلی حدیث (3506) باب پر واپس اگلی حدیث (3508) →