بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
Sahih Muslim
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 1322 صحیح مسلم
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فقَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فقَالَ: ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّانِيَةِ، أَوْ فِي الثَّالِثَةِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
امام مالک رحمہ اللہ نے ابوزناد سے انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا وہ قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ نے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ دوسری یا تیسری مرتبہ (یہ الفاظ کہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3208]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3208 صحیح مسلم

يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ
وحدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
مغیرہ بن عبدالرحمان حزامی نے ابوزناد سے اور انہوں نے اعرج سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور کہا اس اثنا میں کہ ایک آدمی ہار ڈالے گئے اونٹ کو ہانک رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3209]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3209 صحیح مسلم

مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حدثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حدثنا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حدثنا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا "، فقَالَ: بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَيْلَكَ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ارْكَبْهَا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمام بن منبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: یہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کیں، پھر انہوں نے چند احادیث ذکر کیں ان میں سے ایک یہ ہے اور کہا اس اثنا میں کہ ایک شخص ہار والے قربانی کے اونٹ کو ہانک رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ نے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3210]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3210 صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1323 صحیح مسلم
عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ ، يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٍ ، ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، أَنَسٍ
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَا: حدثنا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: وَأَظُنُّنِي قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَنَسٍ. ح وحدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، فقَالَ: " ارْكَبْهَا "، فقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: " ارْكَبْهَا "، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ثابت بنانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کا اونٹ ہانک کر لے جا رہا تھا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے جواب دیا یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ دو یا تین مرتبہ (فرمایا)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3211]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3211 صحیح مسلم

أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، أَنَسٍ
وَحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ، فقَالَ: " ارْكَبْهَا "، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ هَدِيَّةٌ، فقَالَ: " وَإِنْ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمیں وکیع نے مسعر سے حدیث بیان کی انہوں نے بکیر بن اخنس سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: میں نے ان (حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے سنا کہہ رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے قربانی کے ایک اونٹ یا (حرم کے لیے) ہدیہ کیے جانے والے ایک جانور کا گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ یا ہدی کا جانور ہے آپ نے فرمایا: چاہے (ایسا ہی ہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3212]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3212 صحیح مسلم

أَبُو كُرَيْبٍ ، ابْنُ بِشْرٍ ، مِسْعَرٍ ، بُكَيْرُ بْنُ الْأَخْنَسِ ، أَنَسًا
وحدثناه أَبُو كُرَيْبٍ ، حدثنا ابْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمیں ابن بشر نے مسعر سے حدیث بیان کی، (کہا) مجھے بکیر بن اخنس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے قربانی کا ایک اونٹ گزارا گیا آگے اسی کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3213]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3213 صحیح مسلم

حدیث نمبر: 1324 صحیح مسلم
مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حدثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ابن جریج سے روایت ہے (انہوں نے کہا) مجھے زبیر نے خبر دی کہا میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ان سے ہدی پر سواری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: جب اس (پر سوار ہونے) کی ضرورت ہو تو اور سواری ملنے تک معروف (قابل قبول) طریقے سے اس پر سواری کرو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3214]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3214 صحیح مسلم

سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، مَعْقِلٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا
وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حدثنا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حدثنا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا ".
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمیں معقل نے ابوزبیر سے حدیث بیان کی کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ہدی (بیت اللہ کی طرف بھیجے گئے ہدیہ قربانی) پر سواری کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: دوسری سواری ملنے تک اس پر معروف طریقے سے سوار ہو جاؤ۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3215]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3215 صحیح مسلم