بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3208 — باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔ حدیث 3208
حدیث نمبر: 3208 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مَالِكٍ ، أَبِي الزِّنَادِ ، الْأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فقَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فقَالَ: ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّانِيَةِ، أَوْ فِي الثَّالِثَةِ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
امام مالک رحمہ اللہ نے ابوزناد سے انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا وہ قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ نے فرمایا: تمہاری ہلاکت! اس پر سوار ہو جاؤ۔ دوسری یا تیسری مرتبہ (یہ الفاظ کہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3208]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3203) باب پر واپس اگلی حدیث (3209) →