بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح مسلم

حدیث نمبر: 3212 — باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
کتب صحیح مسلم حج کے احکام و مسائل باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔ حدیث 3212
حدیث نمبر: 3212 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، أَنَسٍ
وَحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ، فقَالَ: " ارْكَبْهَا "، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ هَدِيَّةٌ، فقَالَ: " وَإِنْ "،
ترجمہ: سلطان محمود جلالپوری
ہمیں وکیع نے مسعر سے حدیث بیان کی انہوں نے بکیر بن اخنس سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: میں نے ان (حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے سنا کہہ رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے قربانی کے ایک اونٹ یا (حرم کے لیے) ہدیہ کیے جانے والے ایک جانور کا گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ یا ہدی کا جانور ہے آپ نے فرمایا: چاہے (ایسا ہی ہے)۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 3212]
الحكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
← پچھلی حدیث (3211) باب پر واپس اگلی حدیث (3213) →