☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا استحباب کہ آدمی عاشوراء سے ایک دن پہلے روزہ رکھے تاکہ وہ عاشوراء کے روزہ میں احتیاط سے کام لے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: روزے کے احکام و مسائل← نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا استحباب کہ آدمی عاشوراء سے ایک دن پہلے روزہ رکھے تاکہ وہ عاشوراء کے روزہ میں احتیاط سے کام لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3633 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، أَبُو الُوَلِيدِ ، حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، الْحَكَمُ بْنُ الأَعْرَجِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الأَعْرَجِ ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ عِنْدَ زَمْزَمَ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، وَنِعْمَ الْجَلِيسُ كَانَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ عَاشُورَاءَ؟ فَاسْتَوَى جَالِسًا، ثُمَّ قَالَ:" عَنْ أَيِّ بَابِهِ تَسْأَلُ؟" قَالَ: قُلْتُ: عَنْ صِيَامِهِ، أَيَّ يَوْمٍ نَصُومُهُ؟ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ هِلالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ، ثُمَّ أَصْبِحْ مِنْ تَاسِعِهِ صَائِمًا"، قُلْتُ: أَكَذَلِكَ كَانَ يَصُومُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حکم بن اعرج بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت زمزم کے کنویں کے پاس اپنی چادر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ان کے پاس بیٹھ گیا، وہ بہترین ہم نشین تھے، میں نے ان سے عاشورہ کے بارے میں دریافت کیا، تو وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے۔ پھر انہوں نے دریافت کیا: تم اس کے بارے میں کس حوالے سے پوچھنا چاہتے ہو؟ میں نے دریافت کیا: اس کے روزے کے بارے میں کہ ہمیں کون سے دن روزہ رکھنا چاہیے؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تم محرم کا چاند دیکھ لو تو گنتی شروع کر دو، پھر تم اس کی نو تاریخ کو روزہ رکھنا۔ میں نے کہا: کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اسی طرح روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3633]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1133، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2096، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3633، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2872، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2446، والترمذي فى (جامعه) برقم: 754، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2167» «رقم طبعة با وزير 3624»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2114): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2114): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم