☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غلام لونڈی کی تربیت اور وضع کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں← غلام لونڈی کی تربیت اور وضع کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1800 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْعَبْدُ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللَّهِ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”غلام جب اپنے مولیٰ (آقا) کی خیر خواہی کرے، اور اللہ کی عبادت بھی اچھے طور سے کرے، تو اس کو دوہرا ثواب ہوگا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1800]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2546، 2550، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1664، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5169، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15907، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4673، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 43»
حدیث نمبر: 1801 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ أَمَةً كَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَقَدْ تَهَيَّأَتْ بِهَيْئَةِ الْحَرَائِرِ، فَدَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ حَفْصَةَ، فَقَالَ: " أَلَمْ أَرَ جَارِيَةَ أَخِيكِ تَجُوسُ النَّاسَ وَقَدْ تَهَيَّأَتْ بِهَيْئَةِ الْحَرَائِرِ"، وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک لونڈی تھی، اس نے آزاد عورتوں کی وضع بنائی تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو دیکھا اور اپنی صاحبزادی اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور کہا: میں نے تیرے بھائی کی لونڈی کو دیکھا جو آزاد عورتوں کی وضع بنا کر لوگوں میں پھرتی ہے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو برا جانا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1801]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5062، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 44»