بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1801 — غلام لونڈی کی تربیت اور وضع کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں غلام لونڈی کی تربیت اور وضع کا بیان حدیث 1801
حدیث نمبر: 1801 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ أَمَةً كَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَقَدْ تَهَيَّأَتْ بِهَيْئَةِ الْحَرَائِرِ، فَدَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ حَفْصَةَ، فَقَالَ: " أَلَمْ أَرَ جَارِيَةَ أَخِيكِ تَجُوسُ النَّاسَ وَقَدْ تَهَيَّأَتْ بِهَيْئَةِ الْحَرَائِرِ"، وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک لونڈی تھی، اس نے آزاد عورتوں کی وضع بنائی تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو دیکھا اور اپنی صاحبزادی اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور کہا: میں نے تیرے بھائی کی لونڈی کو دیکھا جو آزاد عورتوں کی وضع بنا کر لوگوں میں پھرتی ہے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو برا جانا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1801]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5062، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 44»
← پچھلی حدیث (1800) باب پر واپس اگلی حدیث (1802) →