☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احرام کی حالت میں اگر ٹڈی مارے تو اس کی جزاء کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: حج کے بیان میں← احرام کی حالت میں اگر ٹڈی مارے تو اس کی جزاء کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 938 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي أَصَبْتُ جَرَادَاتٍ بِسَوْطِي، وَأَنَا مُحْرِمٌ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : " أَطْعِمْ قَبْضَةً مِنْ طَعَامٍ"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں نے چند ٹڈیوں کو کوڑے سے مار ڈالا اور میں احرام باندھے تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک مٹھی بھر کھانا کسی کو کھلا دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 938]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9978، 10125، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8246، 8247، 8251، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15868، 15869، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 235»
حدیث نمبر: 939 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عُمَرُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَسَأَلَهُ عَنْ جَرَادَاتٍ قَتَلَهَا وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ عُمَرُ، لِكَعْبٍ: تَعَالَ حَتَّى نَحْكُمَ، فَقَالَ كَعْبٌ: دِرْهَمٌ، فَقَالَ عُمَرُ :" إِنَّكَ لَتَجِدُ الدَّرَاهِمَ لَتَمْرَةٌ خَيْرٌ مِنْ جَرَادَةٍ"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اور پوچھا آپ سے: میں نے ایک ٹڈی مار ڈالی حالتِ احرام میں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: آؤ ہم تم مل کر فیصلہ کریں۔ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک درہم لازم ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تیرے پاس بہت دراہم ہیں، میرے نزدیک ایک کھجور بہتر ہے ایک ٹڈی سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 939]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9869، 9978، 10125، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8246، 8247، 8251، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15868، 15869، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 236»