بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
بوسہ لینے سے اپنی عورت کا وضو ٹوٹ جانے کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طہارت کے بیان میں بوسہ لینے سے اپنی عورت کا وضو ٹوٹ جانے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 94 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " قُبْلَةُ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَجَسُّهَا بِيَدِهِ مِنَ الْمُلَامَسَةِ، فَمَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ أَوْ جَسَّهَا بِيَدِهِ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ بوسہ لینا مرد کا اپنی عورت کو اور چھونا اس کا ہاتھ سے ملامست میں داخل ہے، تو جو شخص بوسہ لے اپنی عورت کا یا چھوئے اس کو اپنے ہاتھ سے تو اس پر وضو ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 94]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 613، والدارقطني فى «سننه» برقم: 516، 518، 519، 520، 521، 522، 526، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 496، 497، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 495، شركة الحروف نمبر: 87، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 64» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی صحت میں کوئی شک نہیں۔
حدیث نمبر: 95 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ، كَانَ يَقُولُ: " مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے: بوسہ سے مرد کے اپنی عورت کو وضو لازم آتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 95]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 487، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 500، شركة الحروف نمبر: 88، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 65» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 96 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
ابْنِ شِهَابٍ
وَحَدَّثَنِي عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ" . قَالَ ابْنُ نَافِعٌ: قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سمِعْت إلَيَّ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
ابن شہاب زہری کہتے تھے بوسہ سے مرد کے اپنی عورت کو وضو لازم آتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 96]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، شركة الحروف نمبر: 88، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 66» شیخ سلیم بلائی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے۔